https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 31 July 2024

زیادہ ایڈوانس جمع کراکے کم کرایہ پر گھر لینا

 ایڈوانس زیادہ جمع کرانے کی صورت میں مروجہ کرایہ میں کمی کرنا سود کی اقسام میں سے ایک قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛  اس لیے کہ ایڈوانس رقم درحقیقت مالکِ  مکان کے ذمہ قرض ہوتی ہے اور قرض کے عوض میں کسی قسم کا مشروط نفع اٹھانا سود ہونے کی وجہ سے حرام ہے، لہذا اس طرح عقد نہ کیا جائے۔البتہ

-  اگر کرایہ دار کرایہ کم کرنے کی صورت  میں سال بھر کا کرایہ یکمشت ادا کردے تو  یہ جائز ہے، بشرطیکہ کرایہ کے کم کرنے کوایڈوانس (سیکیورٹی ڈپازٹ) کے  زیادہ ہونے کے ساتھ  مشروط نہ کیا گیا ہو۔ سو اگر یوں  طے کیا گیا کہ کرایہ دار  زیادہ سیکیورٹی دے گا تو کرایہ کم کیا جائے گا تو یہ معاملہ  سود کی اقسام میں سے ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہوگا۔  ہاں  ڈپازٹ کی رقم معمول کے مطابق ہو  یا بالکل بھی نہ ہو اور کرایہ بھی کم ہو اور کرایہ دار یک مشت ادا کردے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

النتف فی الفتاوی میں ہے:

أنواع الربا: وأما الربا فهو علی ثلاثة أوجه:أحدها في القروض، والثاني في الدیون، والثالث في الرهون. الربا في القروض: فأما في القروض فهو علی وجهین:أحدهما أن یقرض عشرة دراهم بأحد عشر درهماً أو باثني عشر ونحوها. والآخر أن یجر إلی نفسه منفعةً بذلک القرض، أو تجر إلیه وهو أن یبیعه المستقرض شيئا بأرخص مما یباع أو یوٴجره أو یهبه…، ولو لم یکن سبب ذلک (هذا ) القرض لما کان (ذلک) الفعل، فإن ذلک رباً، وعلی ذلک قول إبراهیم النخعي: کل دین جر منفعةً لا خیر فیه.

(النتف في الفتاوی ، ص: ٤٨٤، ٤٨٥)


No comments:

Post a Comment