Authentic Islamic authority, seek here knowledge in the light of the Holy Quran and Sunnah, moreover, free PDFs of Fiqh, Hadith, Indo_Islamic topics, facts about NRC, CAA, NPR, other current topics By الدکتور المفتی القاضی محمد عامر الصمدانی القاسمی الحنفی السنجاری بن مولانا رحیم خان المعروف بر حیم بخش بن الحاج چندر خان بن شیر خان بن گل خان بن بیرم خان المعروف بیر خان بن فتح خان بن عبدالصمد المعروف بصمدخان
https://follow.it/amir-samdani?action=followPub
Wednesday, 1 June 2022
رزق عورت کے مقدرسے اوراولادمردکے نصیب سے کہاوت کی تحقیق
اولاد میاں بیوی دونوں ہی کا نصیب ہوتا ہے۔ارشادِ باری تعالی ہے:
{یخلق ما یشاء لمن یشاء ویهب لم یشاء اناثا ویهب لمن یشاء الذکور او یزوجهم ذکرانا واناثا} (شوری)
ترجمہ: اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔اور جس کو چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں دیتا ہے۔
نیز رزق ہر ایک کا علیحدہ علیحدہ مخصوص و متعین ہے۔
چناچہ اللہ تعالی نے قرآنِ کریم میں پارہ 12 سورہ ھود کی آیت نمبر 06 میں ارشاد فرمایا:
{وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ}
ترجمہ: زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جان دار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالٰی پر ہیں، وہی ان کے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہے اور ان کے سونپے جانے کی جگہ کو بھی، سب کچھ واضح کتاب میں موجود ہے۔
بخاری شریف کی حدیث کا مفہوم ہے کہ جب بچہ چارہ ماہ کا ہوتا ہے تو اللہ رب العزت فرشتہ کو بھیجتا ہے اور اس کا رزق لکھواتا ہے، گویا اس کا رزق پہلے سے ہی مختص کر دیا جاتا ہے جس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکتی ۔
لہذا مذکورہ جملے کی کوئی اصل نہیں
Monday, 30 May 2022
اعلان مفقود الخبر ئ زوج
مقدمہ 981/98.1443
عرفانہ بنت اطہر احمدخان شروانی ساکن ببلوشروانی فلیٹس, نمبر110,شاکرہ ہوم, وی آئی پی گلی جمال پور علی گڑھ. یوپی. مدعیہ
بنام
محب اللہ فاروقی ولد لطافت اللہ فاروقی ساکن 367دھورامافی عقب شروانی چکی, تحصیل کول علی گڑھ202002مدعاعلیہ
مدعیۂ مقدمہ ہذانے دارالقضاء علی گڑھ میں اپنے شوہرمحب اللہ فاروقی پردعوی دائرکیا ہے کہ میری شادی مدعلیہ سے تقریباً گیارہ سال پہلے ہوئی تھی مدعاعلیہ عرصہ تین سال سے لاپتہ ہے. کافی تلاش کیا کوئی پتہ نہیں چل سکا. لہذااس اعلان کے ذریعہ مدعاعلیہ کوآگاہ کیاجاتاہے کہ محب اللہ فاروقی ولد لطافت اللہ فاروقی جہاں بھی ہوں فورا اپنی موجودگی کی اطلاع کریں اور مؤرخہ 29ذوالقعد1443مطابق29جون2022ء تک دارالقضاء میں حاضر ہوکراپنے مقدمہ کی پیروی کریں بصورت عدم حاضری وعدم پیروی بعدثبوت وشواہد نکاح فسخ کردیا جائے گا. فقط. محمدعامرالصمدانی
قاضئ شریعت دارالقضاء علی گڑھ
Subscribe to:
Posts (Atom)