https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 28 December 2019

قرآن مجید کی مکی اور مدنی سورتیں

:درج ذیل بیس سورتیں بالاتفاق مدنی ہیں
البقره،آل عمران،النساء،المائده،الأنفال،التوبه،النور،الأحزاب،محمد،الفتح الحجرات،الحديد،المجادله،الحشر،الممتحنه،الجمعه،المنافقون،الطلاق،التحريم،النصر،
بارہ سورتیں مختلف فیہا ہیں یعنی بعض کے نزدیک مکی ہیں اور بعض کے نزدیک مدنی وہ حسب ذیل ہیں

الفاتحة،الرعد،الحمان،الصف،التغابن،التطفيف،القدر،لم يكن،الزلزال،الإخلاص،الفلق،الناس
مکی سورتوں کی تعداد
مذکورہ بالا بتیس سورتوں کے علاوہ بقیہ ۸۲ سورتیں مکی ہیں.
:مکی سورتوں کی خصوصیات

١.جس سورت میں سجدہ ہو وہ  مکی.ہے
۲.جس سورت میں کلا'ہرگز نہیں ' ہو وہ مکی ہے.
٣.جس سورت میں یاایہاالناس,ہو اور یاایہاالذین آمنوا نہ ہو وہ مکی یے لیکن سورہ الحج اس سے مستثنی ہے.اس سورت کے آخرمیں یاایہاالذین آمنوا کے الفاظ ہیں .حالاں کہ اکثر علماء کے نزدیک یہ مکی سورت ہے.
۴جس سورت میں انبیاءاور امم سابقہ کے واقعات ہوں وہ مکی ہے لیکن سورہ بقرہ اس سے مستثنی ہے.
٥.جس سورت میں حضرت آدم اور ابلیس کاتذکرہ ہو وہ مکی سورت سوائے سورۂ بقرہ کے.
٦.ہروہ سورت جو حروف تہجی جیسے 
الم, الر,وغیرہ پر مشتمل ہو وہ مکی ہےلیکن اس قاعدہ سے سورۂ بقرہ,آل عمران,مستثنی ہیں

:مدنی سورتوں کی خصوصیات

١.جس سورت میں جہاد کی اجازت دی گئ ہو,وہ مدنی ہے.
۲.جس سورت میں حدود اور فرائض کے احکام اوراجتماعی ودولی قوانین بیان کئے گئے ہوں وہ مدنی ہے.
٣.جس سورت میں منافقین کی عادات ان کے طور طریق پر روشنی ڈالی گئ ہو وہ مدنی ہیں.سوائے سورۂ عنکبوت کے  کہ یہ مکی ہے البتہ اس کی گیارہویں آیت مدنی ہے.اور اس میں منافقین کے حالات بیان کئے گئے ہیں
۴.اہل کتاب سے جدل ونزاع اور ان کو عدم غلو کی دعوت بھی مدنی سورتوں کی خصوصیت ہے
*********************
تفصیل کے لئے مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ کی
 تصنیف علوم القرآن,نیزڈاکٹرصبحی صالح کی تصنیف علوم القرآن عربی,اردو ترجمہ پروفیسر: غلام احمد حریری ملاحظہ فر مائیں.

No comments:

Post a Comment