https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 28 December 2019

حضرت ذوالنون مصری کاواقعہ

شیخ معروف کرخی نے حضرت ذوالنون مصری کا واقعہ نقل کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ دریائے نیل اپنے کپڑے دھونے پہنچا ,اچانک ایک بچھو مجھے نظر آیا جو سامنے سے آرہاتھا,اسے دیکھ کر میں اللہ سے استعاذہ کرنے لگا,کہ اللہ اس کے شر سے محفوظ رکھے.وہ بچھوجب دریا کے کنارے پہنچا توپانی میں سے ایک مینڈک  نکلا اور بچھو کو اپنی پشت پر سوار کرکے دریاکے دوسرے کنارے کی طرف تیرتا ہوا چل دیا میں بھی یہ نظارہ دیکھنے کے لئے ایک تہبند باندھ کےدریا میں اترگیا.اور جب تک بچھو دریا کےدوسرے کنارے پر پہنچا میں برابر اس کو دیکھتا رہا جب مینڈک بچھو کو لے کردریا کے کنارے پر پہنچاتو بچھو نے مینڈک کی پشت سے اتر کرجلدی جلدی چلنا شروع کیامیں بھی اس کے پیچھے پیچھے ہولیا,چلتے چلتے ایک گھنے سایہ دار درخت کے پاس پہنچا,اس درخت کے نیچے ایک خوب صورت امرد لڑکا سورہاتھاجو شراب کے نشے میں چور تھا,میں نے یہ دیکھ کر لاحول پڑھی اور سوچا شاید اس کو کاٹنے کے لئے یہ بچھو یہاں آیاہے,میں یہ سوچ ہی رہاتھا کہ اچانک ایک سانپ سامنے سے لڑکے کوڈسنے کے لیے آتاہوا دکھایی دیا,بچھو سانپ کو دیکھتے ہی اس کے سر میں لپٹ گیااور اس کو مار ڈالا,اس کے بعد بچھو مینڈک کی پشت پر سوار ہوکر جہاں سے آیاتھا وہاں لوٹ گیا,حضرت ذوالنون فرماتے ہیں یہ واقعہ دیکھ کر یک لخت میری زبان پر یہ اشعارجاری ہوگیے:
ياواقدا والجليل يحفظه
من كل سوء يكون فى الظلم
اے سونے والےتوتو سورہاہےاور بزرگ و برتر ہستی(اللہ)  ہر برائی سے تیری حفاظت کررہی ہے.
كيف تنام العيون عن ملك
تأتيك منه فوائد النعم
ایسے بادشاہ سے جس سے اچھی اچھی نعمتیں حاصل ہوں آنکھیں غافل ہوکرکیسے سوسکتی ہے
یہ اشعار سن کر وہ لڑکا جاگ اٹھا,حضرت ذوالنون نے  بچھو اور مینڈک کااسے پورا ماجرا سنایا,یہ سن کر وہ بہت متاثر ہوا اور توبہ کی

:ذوالنون مصری کے چند اقوال زریں

:درج ذیل قسم کے لوگ عقلا کی جماعت سے خارج ہیں
١.جودنیوی معاملات میں کوشش کرے اور اخروی معاملات سے غفلت برتے.
حلم وبردباری جگہ حماقت اختیار کرے۲
٣.تواضع کی جگہ تکبر کرنے والا.
۴.تقوی کو فراموش کرنے والا.
٥.کسی کا حق مارنے والا.
اللہ کی اطاعت کے اوقات میں اس کو بھولنے والا.
٦.حق تعالی کے شکر سے غافل.
۷.مجاہدہ کرنے سے عاجز
حياةالحيوان الكبرى جلد دوم،،باب العقرب

No comments:

Post a Comment