https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 21 August 2021

14 people arrested for social media posts supporting Taliban:Assam Police

 New Delhi: Fourteen people have been arrested in Assam on Saturday for allegedly supporting the Taliban takeover in Afghanistan on social media, the police said.

The arrested have been booked under different sections of the Unlawful Activities (Prevention) Act, IT Act and CrPC. "We were on alert and monitoring social media for inflammatory posts," a senior police officer told PTI.

Deputy Inspector General Violet Baruah said the Assam Police is taking stern legal action against pro-Taliban comments on social media that are harmful to national security.

"We're registering criminal cases against such persons. Please inform the police if any such thing comes to your notice," she tweeted.

#assampolice are taking stern legal action against pro #Taliban comments in the social media platform that are harmful to the National Security. We're registering criminal cases against such persons. Please inform the police if any such thing comes to your notice

- Violet Baruah IPS (@violet_baruah)

As per the police, two people each have been arrested from Kamrup Metropolitan, Barpeta, Dhubri and Karimganj districts. While one person each was arrested from Darrang, Cachar, Hailakandi, South Salmara, Goalpara and Hojai districts.

طالبان کے بہانے ہندوستانی مسلمانوں پر نشانہ کیوں :شکیل رشد

 طالبان ہم ہندوستانی مسلمانوں کے لیے اتنے اہم نہیں ہیں جتنا کہ اس ملک کے عوام کو باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کوشش میں سب سے آگے 'گودی میڈیا' ہے ، ' وہاٹس ایپ یونیورسٹی ' ہے اور وہ اندھ بھکت ہیں جنہیں کچھ لوگ ہندوستان کے طالبانی کہتے ہیں ، مگر ہم انہیں طالبانی نہ کہہ کر ' ہندوتوا کے کٹر وادی' کہیں گے ۔ طالبان کو اسلام کا چہرہ بتانے کے پسِ پشت کیا مقصد ہے ، اس سوال کا جواب کوئی مشکل نہیں ہے ۔ اس کا سب سے بڑا مقصد اسلام کو بدنام کرنا ہے ، اور جب اسلام بدنام ہوگا تو مسلمان بدنام ہوں گے ہی۔ اور اِن دنوں اس ملک کی مرکزی اور اکثر ریاستی سرکارو ںکی ' سیاسی نیّا' اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے سے جو نفرت کا دریا بہتا ہے ، اسی پر چل رہی ہے ۔ طالبان پر کیا الزامات ہیں ؟ یہی کہ اس نے شریعت کو لاگو کرنے کے لیے زبردستی کی، عورتوں کو تعلیم سے دور کیا اور ان پر ملازمت کے دروازے بند کیے، میوزک پر پابندی لگائی وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ کیا اس ملک میں بھی یہی نہیں ہورہا ہے ، کیا 'پدماؤت' فلم نہیں تھی ، کیا اس فلم کو، اور اس فلم کی ہی طرح بہت ساری فلموں کو اس لیے نشانہ نہیں بنایا گیا کہ وہ ' ہندوتوا' کے نظریے پر درست نہیں بیٹھتی تھیں؟ اس ملک میں کیا اقلیت پر ملازمت کے دروازے نہیں بند کیے گیے؟ کیا اس ملک میں خواتین کو بری طرح سے اس لیے نہیں مارا پیٹا گیا کہ وہ اپنے مذہب کے کسی لڑکے یا کسی عورت سے نہیں دوسرے مذہب والوں سے باتیں کررہی یا ان کے ساتھ کہیں گھوم رہی تھیں؟ کیا اس ملک میں لوگ جموں کے ایک مندر کا واقعہ بھلادیں گے جہاں آصفہ کا ریپ کیا گیا اور پھر اسے قتل کیا گیا تھا؟ دلت عورتوںکو ننگا گھمانے ، ان کی عصمت کو تارتار کرنےاور پھر انہیں قتل کرنے کے واقعے تو اس ملک میں روز کا معمول ہیں ۔ کیا کوئی مظفر نگر اور دہلی کی ان دلت بچیوں کو بھول سکتا ہے جن کی آتمائیںآج بھی انصاف کے لیے بھٹک رہی ہیں ؟ مسلم خواتین کو ، جنہیں اس وقت، جب گجرات میں مودی راج تھا، جس طرح کے ظلم وستم سے گزرنا پڑا ، جس طرح حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ زنابالجبر کیا گیا ، کیاکوئی بھول سکتا ہے ؟ بیسٹ بیکری کق جلانے اور اندر کے لوگوں کو،اوراحمدآباد میں احسان جعفری کو زندہ جلاکر ماردیئے جانے کے ظالمانہ عمل کو کیا بھلایا جاسکتا ہے ؟ دہلی کے فسادات کہیں بھلائے جاسکتے ہیں؟ یہ تو دھرم کے نام پر ،ذات پات کی بنیاد پر کیے گیے مظالم ہیں ، ایسے مظالم جن کی تعلیم 'ہندوتوادی' نظریات رکھنے والےاندھ بھکت دیتے ہیں، ان کے گرنتھ دیتے ہیں۔ طالبان کو جویہ ' گودی میڈیا' یہ 'وہاٹس ایپ یونیورسٹی' یہ 'اندھ بھکت' گالیاں دے رہے ہیں ، کس منھ سے؟ ان کے اپنے کرتوت تو بے انتہا سیاہ ہیں۔خیر یہ ان کی اپنی اخلاقیات ہیں ،یہ گالیاں دیتے ہیں دیں مگر اس میں اپنے گندے سیاسی مفادات کے لیے مسلمانوں کا نام شامل نہ کریں ۔

(ماخوذ از ڈیلی ہنٹ )

جموں کشمیر میں سنسکرت زبان کوفروغ دیاجائے گا

 جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان کو زندہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ کیونکہ یہ ہمیشہ سے اس قدیم زبان کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ ایل جی کے مطابق بنارس کی طرح ، جے اینڈ کے ہمیشہ سنسکرت کا ایک بڑا مرکز رہا ہے اور اسی لیے حکومت نے اس کا اعلان کیا۔ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں سنسکرت کے فروغ کے لیے ابھینو گپتا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایل جی کے اس اعلان کو جموں و کشمیر کے تمام سنسکرت سے محبت کرنے والے لوگوں نے سراہا ہے۔ 

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے سنسکرت کے فروغ کے حوالے سے کئی اعلانات کئے ۔ کٹھوعہ بسلوہلی علاقہ میں چودامانی سنسکرت سنستھان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سنسکرت زبان کی اقدار کو البرٹ آئنسٹائن ، اوپن ہائیمر اور میکس مولر جیسی عظیم شخصیات نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ اسکولوں میں جدید تقاضوں کے مطابق سنسکرت کو پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران سنسکرت کے صحیفوں میں حکمت سے آشنا ہونا چاہے گی ۔ چنانچہ انہوں نے یہ کہہ کر ایک بڑا اعلان کیا کہ یو ٹی انتظامیہ نئی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کے مطابق سنسکرت زبان کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے ، جس کے تحت ابھینو گپتا انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ جموں و کشمیر میں جلد ہی قائم کیا جائے گا۔ 

سنسکرت پروموشن کے حوالے سے ایل جی کے اس اعلان نے سنسکرت سے محبت کرنے والے لوگوں کے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے زبردست ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنسکرت کی تعلیم دینے والی فیکلٹی جیسے جموں سنسکرت کے پروفیسر رام بہادر شکولا کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ابھینو گپتا کے نام سے ایک نیا سنسکرت انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر میں قائم ہونے والا ہے ۔ اس سے جو سنسکرت زبان اپنا وجود کھونے لگی تھی ، اس سے وہ اپنے وجود میں واپس آسکتی ہے اور یہ انتظامیہ کا بہت ہی اچھا فیصلہ ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

جموں و کشمیر کے عام لوگ بھی ایل جی انتظامیہ کی طرف سے جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان کا جائزہ لینے کے اعلان پر کافی پرجوش ہیں ۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت اور عوام دونوں اس زبان کی موجودہ قابل رحم صورتحال کیلئے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ زبان سکولوں میں پڑھائی جانی چاہئے تاکہ نوجوان نسل اس سے جڑ جائے۔ 

جموں کے رہنے والے وکاس رینا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے ، ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ اس فیصلے سے سنسکرت زبان جو کہ جموں کشمیر میں بہت کم لوگ جانتے ہیں ، اگر اس کو سکولوں میں لاگو کیا جائے تو اس سے نئی نسل کو سنسکرت زبان ، کلچر کے بارے میں پتا چلے گا اور اس سے ان کو بھی کافی فائدہ ملے گا۔ وہیں جموں کی رہنے والی دیکشا گپتا نے کہا کہ سنسکرت زبان جموں و کشمیر میں کافی حد تک اپنا وجود کھو چکی ہے اور اس بات کا ہمیں افسوس بھی ہے۔ انتظامیہ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے اس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اُمید کرتے ہیں جلد سے جلد اس زبان کو سکولوں میں لاگو کیا جائے۔ 
جموں کشمیر میں سنسکرت کوفروغ دینے سے مسلم تہذیب وتمدن کوکھلم کھلانظرانداز کرنا ہے. مسلمانوں میں اس اعلان سے شدید اضطراب پیدا ہوگیا ہے. یہاں سنسکرت کے بجائے کشمیری  اور عربی کوفروغ کیوں نہیں دیاجاسکتا ؟سنسکرت  کاکشمیر سے کوئی تعلق نہیں. یہ سراسر زیادتی ہے. 

Friday 20 August 2021

ایام عاشورا میں حلیم بنانے اور کھانے کاحکم

 واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے علاوہ کسی اور کے نام کی ’’حلیم‘‘ یا کوئی بھی کھانا پکانا سال کے کسی بھی دن  حرام ہوگا، اور اگر وہ ’’حلیم‘‘  اللہ کے نام کی ہو  یا ویسے ہی عام کھانے کے طور پر پکائی گئی ہو تو اس کا بنانا جائز ہے بشرطیکہ کسی خاص رسم یا عقیدہ یا سوگ کی بنیاد پرنہ ہو۔

تاہم آج کے دور میں9، 10 محرم کو ’’حلیم‘‘  بنانے کا التزام کرنا چوں کہ اہلِ  باطل کا شعار بن چکا ہے،  اس لیے  ان دنوں میں اس سے مکمل اجتناب کیا جائے؛  تاکہ ان کی مشابہت سے بچ جائیں؛ فساق و فجار کی مشابہت اختیار کرنا شرعاً ممنوع ہے۔ البتہ  محرم الحرام کے ان مخصوص دنوں کے علاوہ  کسی دن اگر کسی باطل نظریے یا رسم کی پیروی سے اجتناب کرتے ہوئے حلیم پکائی گئی تو اس کی اجازت ہوگی۔

علامہ ابن حجر مکی ہیثمی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’الزواجر عن اقتراف الکبائر‘‘ میں مالک بن دینار رحمہ اللہ کی روایت سے ایک نبی کی یہ وحی نقل کی ہے:
’’قال مالك بن دینار أوحی اللّٰه إلی نبي من الأنبیاء أن قل لقومك: لایدخلوا مداخل أعدائي، ولایلبسوا ملابس أعدائي، ولایرکبوا مراکب أعدائي، ولایطعموا مطاعم أعدائي، فیکونوا أعدائي کما هم أعدائي‘‘.  (ج:۱،ص:۱۵، مقدمہ، ط: دارالمعرفۃ، بیروت)
ترجمہ: ’’مالک بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انبیاءِ سابقین میں سے ایک نبی کی طرف اللہ کی یہ وحی آئی کہ آپ اپنی قوم سے کہہ دیں کہ نہ میرے دشمنوں کے  داخل ہونے کی جگہ میں داخل ہوں اور نہ میرے دشمنوں جیسا لباس پہنیں اور نہ ہی میرے دشمنوں جیسے کھانے کھائیں اور نہ ہی میرے دشمنوں جیسی سواریوں پر سوار ہوں (یعنی ہر چیز میں ان سے ممتاز اور جدا رہیں)ایسا نہ ہوکہ یہ بھی میرے دشمنوں کی طرح میرے دشمن بن جائیں۔‘‘ ( از فتاویٰ بینات،ج:۴،ص:۳۷۲)

Thursday 19 August 2021

منی پاک ہے یا ناپاک

 منی ناپاک ہے۔ اگر کپڑے کو لگ جائے تو دھو کر پاک کرنا ضروری ہے۔ یعنی اس قدر دھونا ضروری ہے کہ مادہ منویہ کا اثر ختم ہو جائے، یا تین بار اس طرح دھوئے کہ ہر  مرتبہ دھونے کے بعد  اچھی طرح نچوڑ لے کہ پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو کپڑا پاک ہو جائے گا۔ 

حدیث شریف میں ہے:

"أخبرنا عمرو بن ميمون الجزري، عن سليمان بن يسار، عن عائشة قالت: «كنت أغسل الجنابة من ثوب النبي صلى الله عليه وسلم، فيخرج إلى الصلاة، وإن بقع الماء في ثوبه». وفي حاشيته: (الجنابة) المراد أثرها أو سببها وهو المني."

(صحيح البخاري، باب غسل المني وفركه، وغسل ما يصيب من المرأة، ج: ق، صفحہ: 55، رقم الحدیث: 229، ط: دار طوق النجاة) 

 عمدة القاري شرح صحيح البخاری میں ہے:

"عن سليمان بن يسار عن عائشة، رضي الله تعالى عنها، قالت: (كنت أغسل المني من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم فيخرج إلى الصلاة وإن بقع الماء لفي ثوبه) . وإسناده صحيح على شرط مسلم."

(باب غسل المني وفركه وغسل ما يصيب من المرأة، ج: 3، صفحہ: 146، ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت) 

سنن الدار قطنی میں ہے:

"حدثنا  ثابت بن حماد عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب عن عمار بن ياسر قال: أتى على رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا على  بئر أدلو ماء في ركوة لي، فقال: «يا عمار ما تصنع؟»  قلت: يا رسول الله بأبي وأمي، أغسل ثوبي من نخامة أصابته، فقال: "يا عمار إنما يغسل الثوب من خمس: من الغائط والبول والقيء والدم والمني، يا عمار، ما نخامتك ودموع عينيك والماء الذي في ركوتك إلا سواء".

(باب نجاسة البول والأمر بالتنزه منه والحكم في بول ما يؤكل لحمه، ج:1، صفحہ: 230، رقم الحدیث: 458، ط: مؤسسة الرسالة، بيروت - لبنان)

الجوهرة النيرة علی مختصر القدوری میں ہے:

"(قوله: والمني نجس) وقال الشافعي: طاهر «لقوله عليه السلام  لابن عباس: المني كالمخاط فأمطه عنك، ولو بإذخرة» ولأنه أصل خلقة الآدمي فكان طاهرًا كالتراب، ولنا «قوله عليه السلام لعمار بن ياسر وقد رآه يغسل ثوبه من نخامة: "إنما يغسل الثوب من خمس: من البول والغائط والدم والمني والقيء" فقرن المني بالأشياء التي هي نجسة بالإجماع فكان حكمه كحكم ما قرن به، وأما حديث ابن عباس فهو حجة لنا؛ لأنه أمره بالإماطة والأمر للوجوب كذا في النهاية ولأنه خارج يتعلق بخروجه نقض الطهارة كالبول ثم نجاسة المني عندنا مغلظة (قوله: يجب غسل رطبه فإذا جف على الثوب أجزأ فيه الفرك) قيد بالثوب؛ لأنه إذا جف على البدن ففيه اختلاف المشايخ قال بعضهم: لايطهر إلا بالغسل؛ لأن البدن لا يمكن فركه.

(کتاب الصلاۃ، باب الانجاس، ج: 1، صفحہ: 37، ط: المطبعة الخيرية)

قافلۂ حجاز میں ایک حسین بھی نہیں

 ارشادِباری تعالیٰ ہے:’’اورجولوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جاتے ہیں، انہیں مُردہ مت کہو (وہ مردہ نہیں) بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تمہیں(ان کی زندگی کا) شعور نہیں ہے‘‘۔(سورۃ البقرہ)

اسی طرح ایک اورمقام پرارشادہوا:’’اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں، تم انہیں مردہ مت خیال کرو، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں اور انہیں رزق بھی دیاجاتا ہے‘‘۔(سورئہ آل عمران)

’’ سورۃ النساء ‘‘ میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے شہدائے کرام کوان لوگوں کے ساتھ بیان کیا ہے، جن پراللہ تعالیٰ نے اپناخاص فضل وکرم اورانعام واکرام فرمایا اور انہیں صراطِ مستقیم اور سیدھے راستے کامعیاروکسوٹی قرار دیا ہے۔

چناں چہ ارشادِخداوندی ہے:’’جوکوئی اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول ﷺکی(ایمان اورصدقِ دل کے ساتھ) اطاعت کرتاہے،پس وہ(روزِقیامت)ان لوگوں کے ساتھ ہوگا، جن پراللہ تعالیٰ نے (اپناخاص ) انعام فرمایا ہے، جوکہ انبیاءؑ، صدیقین، شہداء اورصالحین ہیں اور یہ کتنے بہترین ساتھی ہیں‘‘۔(سورۃ النساء)

شہادت ہے مقصودومطلوب مومن 

نہ مال غنیمت نہ کشورکشائی 

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا : شہدائے کرام جنت کے دروازے پر نہر بارق پر سبز قبہ میں ہیں اور ان کا رزق انہیں صبح و شام پہنچتا ہے۔(مسند احمد،مستدرک ،طبرانی) حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب بندے قیامت کے دن حساب کتاب کے لیے کھڑے ہوں گے تو کچھ لوگ اپنی تلواریں گردنوں پر اٹھائے ہوئے آئیں گے، ان سے خون بہہ رہا ہوگا، وہ جنت کے دروازوں پر چڑھ دوڑیں گے، پوچھا جائے گا یہ کون ہیں؟ جواب ملے گا یہ شہداء ہیں جو زندہ تھے اور انہیں روزی ملتی تھی ۔ ( طبرانی۔ مجمع الزوائد)

حضرت انس بن مالکؓ رسول اﷲ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا:جو شخص بھی جنت میں داخل ہو تا ہے وہ پسند نہیں کرتا کہ دوبارہ دنیا کی طرف لوٹ جائے اور اسے دنیاکی ہر چیز دے دی جائے، مگر شہید (اس کا معاملہ یہ ہے)کہ وہ تمنا کرتا ہے کہ وہ لوٹ جائے اور دس مرتبہ قتل کیا جائے۔ (راہِ خدا میں باربار شہید کیا جائے) (صحیح بخاری، صحیح مسلم، بیہقی) حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جان لو! کہ جنت تلواروں کے سائے میں ہے۔(صحیح بخاری)

حضرت مسروق تابعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ہم نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے اس آیت کی تفسیر دریافت کی:ترجمہ:اور جو لوگ راہِ خدا میں قتل کردئیے گئے، انہیں مردہ مت خیال کرو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے پروردگار کے مقرّب ہیں، انہیں رزق بھی ملتا ہے۔ (صحیح مسلم)

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:جو شخص بھی اللہ کی راہ میں زخمی ہو – اور اللہ ہی جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوتا ہے – ،وہ قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون کا فوارہ بہہ رہا ہوگا، رنگ خون کا اور خوشبو کستوری کی۔ (صحیح بخاری ومسلم) حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شہید کو (راہِ خدا میں) قتل کی اتنی تکلیف بھی نہیں ہوتی، جتنی کہ تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ (ترمذی،نسائی، دارمی)

شہادت کے فضائل سے قرآن وحدیث بھرے ہوئے ہیں اور اسلامی تعلیمات کی رو سے ایک مسلمان کی حقیقی ودائمی کامیابی یہی ہے کہ وہ اﷲ کے دین کی سربلندی کی خاطر شہید کردیا جائے، لہٰذا ایک مومن کی تو دلی تمنا یہی ہوتی ہے کہ وہ اﷲ کی راہ میں شہادت سے سرفراز ہو۔

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، میری یہ آرزو اور تمنا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل (شہید) کیاجائوں، پھر زندہ کیاجائوں، پھر شہید کیا جائوں، پھر زندہ کیاجائوں، پھرشہید کیا جائوں، پھرزندہ کیاجائوں اور پھر شہیدکیا جائوں‘‘۔(صحیح بخاری،مشکوٰۃ المصابیح)

ارشاد ِربانی ہے:ترجمہ:تو ایسے اشخاص بھی ان حضرات کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور یہ حضرات بہت اچھے رفیق ہیں۔ (سورۃ النساء)اس آیت کریمہ میں راہِ خدا کے جاں باز شہیدوں کو انبیاءؑ و صدیقین کے بعد تیسرا مرتبہ عطا کیا گیا ہے۔

شہادت ایک عظیم رتبہ اور بہت بڑا مقام ہے جو قسمت والوں کو ملتا ہے اور وہی خوش قسمت اسے پاتے ہیں، جن کے مقدر میں ہمیشہ کی کامیابی لکھی ہوتی ہے۔ شہادت کا مقام نبوت کے مقام سے تیسرے درجے پر ہے…اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل ہونے والوں کو شہید کیوں کہتے ہیں ؟ اس بارے میں کئی اقوال ہیں …جو احکام القرآن جصاص،احکام القرآن قرطبی اور دیگرمستند تفاسیر میں مذکور ہیں۔

(1) کیونکہ شہید کے لیے جنت کی شہادت یعنی گواہی دی گئی ہے کہ وہ یقیناً جنتی ہے …( 2 ) کیونکہ ان کی روحیں جنت میں شاہد یعنی حاضر رہتی ہیں، کیونکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں،جب کہ دوسرے لوگوں کی روحیں قیامت کے دن جنت میں حاضر ہوں گی… نضر بن شمیل فرماتے ہیں کہ شہید بمعنی شاہد ہے اور شاہد کا مطلب جنت میں حاضر رہنے والا۔ علامہ قرطبی فرماتے ہیں یہی قول صحیح ہے…( 3) ابن فارس کہتے ہیں الشہید بمعنی المقتول یعنی اللہ کے راستے میں قتل کیا جانے والا…( 4) کیونکہ فرشتے اس کے پاس حاضر ہوتے ہیں…( 5) جب اللہ تعالیٰ نے جنت کے بدلے اس کی جان کو خرید لیا اور اس پر لازم کیا کہ وہ اس عہد کو پورا کرے تو شہید نے جان دے کر گواہی دے دی کہ اس نے یہ عہد پورا کردیا ہے اور اس کی گواہی اللہ کی گواہی کے ساتھ مل گئی۔ اللہ کے حضور اپنی جان پر گواہی، شہادت کی وجہ سے اسے شہید کہا جاتا ہے…

( 6) ابن انبار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور فرشتے اس کے لیے جنت کی شہادت یعنی گواہی دیتے ہیں، اسی لیے اسے شہید کہا جاتا ہے…( 7) اس کی روح نکلتے وقت اس کا اجر اور مقام اس کے سامنے حاضر ہو جاتا ہے، اس وجہ سے اسے شہید کہتے ہیں…( 8) کیونکہ رحمت والے فرشتے اس کی روح لینے کے لیے شاہد یعنی حاضر ہوتے ہیں…(9) اس کے پاس ایک شاہد گواہ ہے جو اس کی شہادت کی گواہی دیتا ہے اور وہ ہے خون، کیونکہ قیامت کے دن شہید جب اٹھے گا تو اس کی رگوں میں سے خون بہہ رہا ہوگا…

حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : شہید کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں سات انعامات ہیں ( 1) خون کے پہلے قطرے کے ساتھ اس کی بخشش کر دی جاتی ہے اور اسے جنت میں اس کا مقام دکھا دیا جاتا ہے۔ ( 2) اور اسے ایمان کا جوڑا پہنایا جاتا ہے۔ (3) عذاب قبر سے اسے بچا دیا جاتا ہے۔ (4) قیامت کے دن کی بڑی گھبراہٹ سے اسے امن دے دیا جاتا ہے۔ (5) اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جاتا ہے جس کا ایک یاقوت دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔ (6 ) بہتّر حور عین سے اس کی شادی کر دی جاتی ہے۔ ( 7) اور اپنے اقارب میں ستّر آدمیوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔ ( مسند احمد )

ماہِ محرم ہمیں نواسۂ رسولؐ،شہیدِ کربلا حضرت امام حسینؓ اوران کے عظیم جاں نثاروں کی یاد دلاتا ہے ،جنہوں نے کربلا میں ظلم اور باطل نظام کے خلاف کلمۂ حق بلند کرتے ہوئے راہِ حق میں اپنی جانیں قربان کیں۔شہدائے کربلا کے سالارسیدنا حضرت حسینؓ کی ذاتِ گرامی جرأت وشجاعت اور حق وصداقت کا وہ بلند مینار ہے، جس سے دین کے متوالے ہمیشہ حق کی راہ پر حق و صداقت کا پرچم بلند کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدائے اسلام کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے والا بنائے…( آمین یا رب العالمین)

قافلۂ حجاز میں ایک حسین بھی نہیں 

گرچہ ہے تابدار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات 

Wednesday 18 August 2021

علی گڑھ کانام ہری گڑھ کرنے کی تجویز.حکومت کا ایک عظیم ترین کارنامہ


 علی گڑھ: یوگی حکومت مختلف شہروں کے نام تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہے اور الہ آباد سمیت متعدد شہروں کے نام تبدیل کئے جا چکے ہیں۔ اب علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور علی گڑھ کی ضلع پنچایت نے اس معاملہ پر ایک قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔ وہیں مین پوری کا نام بھی تبدیل کرنے کی قرارداد ضلع پنچایت سے منظور کی گئی ہے۔

ضلع پنچایت کے اجلاس کے دوران علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ اس قراردفاد کو کیہری سنگھ اور امیش یادو نے پیش کیا گیا۔ جسے متفقہ طور پر تمام ارکان نے منظور کر لیا گیا۔

ادھر مین پوری کا نام بھی تبدیل کر کے ماین ریشی کے نام پر رکھنے کی قراردا پیش کی گئی۔ مین پوری کا نام تبدیل کرنے کی کئی ارکان نے مخالفت بھی کی۔ تاہم ضلع پنچایت ارکان کی اکثریت کی جانب سے قرارداد کو حمایت دینے کے بعد ضلع پنچایت صدر ارچنا بھدوریا نے مین پوری کا نام تبدیل کر کے ماین نگر کرنے کی قرارداد کو منظور کر لیا۔

ضلع پنچایتوں میں منظور کی گئی قراردادوں کو اب یوگی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا، جہاں یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ ان شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنا ہے یا نہیں۔

علی گرھ میں اس وقت یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے بیٹے راجویر سنگھ راجو کی سمدھن وجے سنگھ ضلع پنچایت صدر ہیں۔ وہیں مین پوری کی ضلع پنچایت صدارت کی کرسی پہلی پرتبہ بی جے پی کے ہاتھ لگی ہے۔ ابھی تک یہاں سماجوادی پارٹی کی جیت حاصل کرتی آ رہی تھی۔

دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈوسینڑقایم کرکے حکومت مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے :گووندچودھری

 دیوبند۔ ۱۷؍اگست:(ایس چودھری) اترپردیش کی یوگی حکومت نے دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیاہے ، یوپی حکومت کا کہناہے طالبان کے حامی اور دہشت گردی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے یوگی سرکار نے سہارنپور کے دیوبند میں انسداد دہشت گردی دستہ ( اے ٹی ایس ) کمانڈو سینٹر بنانے کا فیصلہ لیا ہے اور اس کے لیے 2 ہزار مربع میٹر زمین بھی الاٹ کی گئی ہے۔اس سینٹر میں 15 سے زائد اے ٹی ایس تیز طرار افسران تعینات ہوں گے اور بڑی تعداد میں اے ٹی ایس کمانڈ بھی یہاں تیار کیے جائیں گے۔دیوبند اسلامی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نے سرکار کے اس فیصلے کو سیاسی ہتھکنڈہ قرار دے دیا۔سماجوادی پارٹی کے ترجمان رام گووند چودھری نے کہاکہ حکومت مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔رام گووند چودھری نے کہا کہ دیوبند میں مذہبی تعلیم دی جاتی ہے۔ اسلئے سرکار مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے ایسا کررہی ہے،انہوں نے آبادی کنٹرول قانون کو لے کر سرکار پر نشانہ سادھا۔ چودھری نے اس معاملہ میں افغانستان اور طالبان جوڑنے پر بھی سخت اعتراض ظاہر کیاہے۔ادھر علاقائی رکن اسمبلی کنوربرجیش سنگھ نے بتایاکہ دیوبند کے ریلوے روڈ پراے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لے لیاہے، اے ٹی ایس سینٹر کے قیام کو لیکر علاقائی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو گزشتہ دنوں دیوی کنڈ روڈ پرواقع گاؤں شالہ کے نزدیک سمیت تین الگ الگ مقامات کی تجویز بھیجی گئی تھی،جسے ریلوے روڈ واقع ایک پلاٹ پر سینٹر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں دیوبند اسمبلی کنوربرجیش سنگھ نے کہاکہ شہر میں اے ٹی ایس سینٹر کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دیوبند ایک حساس علاقہ ہے اور یہاں سے اس قبل بھی کچھ مشتبہ گرفتار کئے جاچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل رونماہوئے ان کچھ واقعات کے بعد انہوں نے ا سلسلہ میں حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے افسران کے ساتھ غورو خوض کیا تھا،جسے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے لیا گیاہے اور کافی وقت سے سینٹر بنانے کے قیام کے لئے زمین کی تلاش کی جارہی تھی،اسمبلی رکن کنوبرجیش سنگھ نے کہاکہ دیوبند میں اے ٹی ایس کے دفتر کا قیام ہوجانے سے آس پاس کے اضلاع کو بھی اس کا فائدہ ہوگا،اسی کے ساتھ ساتھ کچھ انتہاپسند تنظیموں نے بھی حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے