https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday, 27 February 2026

آیت سجدہ پڑھنے کے بعد سجدہ تلاوت سے اٹھ کربھولے سے سورہ فاتحہ پڑھنا

 فتوی: 1738-1738/M=1/1434 (۱) امام نے نماز تراویح میں آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد سجدہ کیا، پھر کھڑے ہوکر بجائے اس کے کہ جہاں سے قرآن پڑھنا تھا اس کو نہیں پڑھا بلکہ سورہٴ فاتحہ پڑھ لیا تو بھی اس کی نماز ہوجائے گی، سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوگا۔ (۲) نہیں دہرانی پڑے گی۔ ولو قرأ فاتحة الکتاب وسورة ثم قرأ فاتحة الکتاب فلا سہو علیہ؛ لأنہ ما قرأہا علی الولاء․ (الفتاوی التاتارخانیة: ۲/۳۹۱، کتاب الصلاة، فصل سجود السہو)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند