https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday, 31 May 2025

قربانی کس پر واجب ہے

 قربانی ہر اُس عاقل ، بالغ ، مقیم، مسلمان، مرد اور عورت پر واجب ہے جو  عید الاضحٰی کے ایام میں نصاب کا مالک ہے،  (یعنی ساڑھے سات تولہ سونا (87.4875گرام ) یا ساڑھے باون تولہ چاندی (612.4125گرام ) یا اس کی قیمت کے برابر رقم  اس کی ملکیت میں موجود ہو )، یا اس کی ملکیت میں ضرورت  و استعمال سے زائد اتنا سامان ہے، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے،  یا رہائش کے مکان سے زائد مکان یا جائیداد  وغیرہ ہو، یا استعمال سے زائد گھریلو سامان ہو ، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا مالِ تجارت، شیئرز وغیرہ ہوں، تو اس پر ایک حصہ قربانی کرنا لازم ہے ۔ (سامان خواہ کوئی بھی چیز ہو، تجارتی ہو یا تجارت کے علاوہ، اگر وہ استعمال میں نہ ہو تو اسے بھی نصاب میں شامل کیا جائے گا، لہٰذا اگر مذکورہ سب چیزیں ملاکر یا بعض ملاکر مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے تو اس کے مالک پر بھی قربانی واجب ہوگی ۔)

نیز قربانی واجب ہونے کے لیے نصاب کے مال ، رقم ، یا ضرورت سے زائد سامان پر سال گزرنا شرط نہیں ہے، اور تجارتی ہونا بھی شرط نہیں، ذوالحجہ کی بارہویں تاریخ کے سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے مالک ہوجائے تو اس پر قربانی واجب ہے، چنانچہ اگر قربانی کے تین دنوں میں سے آخری دن (۱۲ذی الحجہ) کو بھی کسی صورت سے نصاب کے برابر مال یا ضرورت  واستعمال سے زائد سامان کا مالک ہوجائے تب بھی اس پر قربانی واجب ہے ۔  ہاں عید الاضحٰی کے دنوں تک  جو قرض یا اخراجات واجب الادا ہیں، اتنی مقدار منہا کرکے نصاب کا حساب کیا جائے گا۔
بنا بریں جس کے پاس رہائشی مکان کے علاوہ زائد مکانات موجود ہیں ، ضروری مکان کے لیے پلاٹ کے علاوہ دیگر پلاٹ ہیں ، ضروری سواری کے علاوہ دوسری گاڑیاں ہیں، خواہ یہ سب تجارت کے لیے ہو یا نہ ہو ، بہر حال ایسا شخص قربانی کے حق میں صاحبِ نصاب ہے ، اور اس پر قربانی کرنا شرعاً واجب ہے ۔ 
نیزواضح رہے کہ ایسا شخص گھر میں ایک ہو یا ایک سے زائد ، درج بالا شرائط کی موجودگی کی وجہ سے اگر ایک گھر میں متعدد صاحبِ نصاب لوگ پائے جاتے ہوں تو سب پر علیحدہ علیحدہ قربانی کرنا واجب ہے ، اور ایسی صورت میں از روئے شرع ایک ہی قربانی سارے گھر والوں کی طرف سے کافی نہیں ہوگی۔

’’الدر المختار‘‘ میں ہے : 

’’و شرائطها الإسلام والإقامة و الیسار الذي یتعلق به وجوب ( صدقة الفطر ) ... (لا الذکورۃ فتجب علی الأنثى)."

قال في الرد:

(قوله: و شرائطها) أي شرائط وجوبھا، ولم یذکر الحریة ... و لا العقل والبلوغ لما فیھما من الخلاف ... (قوله: والیسار) بأن ملك مائتي درهم أو عرضًا یساویها غیر مسکنه و ثیاب اللبس أو متاع یحتاجه إلى أن یذبح الأضحیة و لو له عقار یستغله فقیل: تلزم لو قیمته نصابًا ... فمتى فضل نصاب تلزمه و لو العقار وقفًا، فإن واجب له فی أیامھا نصاب تلزم و صاحب الثیاب الأربعة لو ساوی الرابع نصابًا غنی و ثلاثة فلا، والمرأۃ موسرۃ بالمعجل لو الزوج ملیًّا وبالمؤجل لا.‘‘

(رد المحتار ، ج:۶، ص:۳۱۲

مسجد میں قربانی کی کھال دینا

 قربانی کی کھالوں کی قیمت ان کے فروخت کرنے کے بعد ازروئے شریعت صدقہ کرنا واجب اور ضروری ہے،لہذا جب اس کی قیمت کو صدقہ کردینا واجب ہے،تو اس کی مصارف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے مصارف ہیں اور چوں کہ زکوۃ، دیگر صدقات میں تملیک فقیرضروری ہے اس لئے ان کو مسجد وغیرہ میں صرف کرنا ہر گز جائز نہیں۔ کیوں کہ تعمیر مسجد میں تملیک  فقیرنہیں پائی جاتی۔

لما في التنوير مع الدر:
’’(والصدقة كالهبة) بجامع التبرع، ..... لأن المقصود فيها الثواب لا العوض‘‘. (كتاب الهبة، فصل في مسائل المتفرقة: 205/3، رشيدية)
وفیہ أیضاً:
’’لایصرف إلی بناء نحو مسجد إلخ‘‘.
(قولہ:نحو مسجد کبناء القناط والسقیات إلخ) وکل مالاتملک فیہ‘‘.(کتاب الاضحیۃ:62/2،بیروت).
وفي التاتار خانية:
وكذلك لا يشترى به اللحم، ولا بأس ببيعة بالدارهم ليتصدق بها، وليس له أن يبيعها بالدارهم لينفقه على نفسه، وفي الخانية: أو عياله، م: ولو فعل ذلك تصدق بثمنها“. (كتاب الاضحية، الفصل: الانتفاع بالاضحية:440/17، فاروقية)
( وكذا في الهندية:كتاب الاضحية، الباب السادس، في بيان ما يستحب في الاضحية والاتنفاع بها:347/5، دار الفكر)
وفي التنويرمع الدر:
’’(فإن بيع اللحم أو الجلد به) أي بمستهلك (أو بدارهم تصدق بثمنه)‘‘.(كتاب الاضحية:543/9، رشيدية)

سعودی عرب میں رھنے والے ھندوستانی کہاں کےباعتبار سے قربانی کریں گے

 اگر آدمی خود کسی اور ملک میں ہو اور قربانی کے لیے کسی کو  دوسرے ملک میں وکیل بنائے تو اس صورت میں قربانی کے درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ قربانی دونوں ممالک کے مشترکہ ایام میں ہو، یعنی جس دن قربانی کی جائے وہ دن دونوں ممالک میں قربانی کا مشترکہ دن ہو، 

إن سبب وجوب الأضحیۃ الوقت وہو أیام النحر، والغني شرط الوجوب (فتح القدیر ۹؍۵۱۹ زکریا)

ویعتبر مکان المذبوح لا مکان المالک۔ (خانیۃ علی ہامش الہندیۃ ۳؍۳۴۵)

منھ دکھائی میں دی ہوئی چیزیں واپس نہیں ہوں گی

 

طلاق کے بعد منہ دکھائی اور دیے گئے تحائف واپس مانگنے کا حکم


سوال

شادی پر لڑکی کو لڑکے کی طرف سے جو منہ دکھائی دی جاتی ہے، اور جو دوسرے لوگوں کی طرف سے تحائف دیے جاتے ہیں، کیا وہ طلاق کے بعد واپس کرنے ہوتے ہیں؟ میری بیٹی کو طلاق ہوگئی ہے اور لڑکے کی والدہ ہم سے  مذکورہ چیزوں کا مطالبہ کررہی ہے، لہٰذا اس سلسلے میں ہماری شرعی راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورت ِ مسئولہ میں سائل کی بیٹی کو جو لڑکے کی طرف سے منہ دکھائی ملی تھی، اور جو دیگر رشتہ داروں نے لڑکی کو تحائف دیے تھے، وہ سب سائل کی بیٹی کی ملکیت ہے، اور اس کی سابقہ ساس کا طلاق کے بعد ان چیزوں کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ہے، تاہم زیورات کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ جو زیورات لڑکی کو اُس کے میکے سے  ملتے ہیں وہ اُس کی ملکیت ہوتے ہیں ، اور جو زیورات لڑکی کو اُس کے سسرال والوں کی طرف سے دیے جاتے ہیں اُن کا حکم یہ ہے کہ اگر دیتے وقت مالک بنانے کی صراحت کردی تھی تو لڑکی مالک ہوگی اور اگر صرف استعمال کی صراحت کرکے دیے تھے تو لڑکے والے مالک ہوں گے اور اگر کچھ صراحت نہیں کی تھی تو اس صورت میں لڑکے والوں کے عرف ورواج کا اعتبار ہوتا ہے، یعنی اگر سسرال والوں کا عرف لڑکی کو بطور عاریت کے زیورات دینے کا ہو تو وہ لڑکی کی ملکیت نہیں ہوتے اور دینے والوں کو واپس طلب کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے، اور اگر سسرال والوں کا رواج بطور ملکیت کے دینے کا ہو یا کوئی رواج نہ ہو، تو وہ زیورات لڑکی کی ملکیت ہوتے ہیں، اور ان کا واپس طلب کرنا درست نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

 "قلت: ومن ذلك ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر، ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضا."

(كتاب النكاح، باب المهر، ٣ /١٥٣، ط: سعید)

وفیہ أیضاً:

"(‌جهز ابنته بجهاز وسلمها ذلك ليس له الاسترداد منها ولا لورثته بعد أن سلمها ذلك  في صحته) بل تختص به (وبه يفتى) وكذا لو اشتراه لها في صغرها ولوالجية."

(كتاب النكاح، باب المهر، ٣ /١٥٥، ط: سعيد)

وفیہ أیضاً:

"والمعتمد البناء على العرف كما علمت."

(كتاب النكاح، باب المهر، ٣ /١٥٧، ط: سعید) 

Wednesday, 28 May 2025

طلاق دیدوں گا کا شرعی حکم

 اگر شوہر نے اپنی بیوی سے واقعی صرف اتنا ہی کہا تھا کہ اگر تم باہر جاؤگی تو میں تمہیں طلاق دیدوں گا تو اس جملے سے طلاق واقع نہیں ہوگی ، کیونکہ یہ جملہ صرف اور صرف طلاق کی دھمکی ہے طلاق نہیں ہے۔اور طلاق کی دھمکی دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"قالت لزوجها: من باتو نمي باشم، فقال الزوج: مباش، فقالت: طلاق بدست تو است مرا طلاق كن، فقال الزوج: طلاق ميكنم، طلاق ميكنم، وكرر ثلاثًا، طلقت ثلاثًا بخلاف قوله: كنم؛ لأنه استقبال فلم يكن تحقيقًا بالتشكيك."

( الفتاوی الهندیة: كتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق، الفصل السابع في الطلاق بالألفاظ الفارسية(1/ 384)، ط. رشيديه)

Tuesday, 27 May 2025

میکے میں شوھر کا انتقال ہوگیا عورت کہاں عدت گزارے

 صورت ِمسئولہ میں عورت  اپنے میکے  میں  تھی کہ شوھر کا انتقال ہوگیا تو میکے میں عدت گزارے گی۔ کیونکہ 

وفات سے قبل عورت جہاں مقیم ہو عدت وہیں گزارنی چاہیےالبتہ اگرکوئی شرعی عذر ہو تو مناسب جگہ(جو قریب ہو) منتقل ہو سکتی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

" (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه)."

(کتاب الطلاق، باب فی العدۃ، فصل فی الحداد،536/3،ط،دار الفکر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"على المعتدة أن ‌تعتد ‌في ‌المنزل الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والموت كذا في الكافي."

(کتاب الطلاق،الباب الرابع عشر في الحداد، 535/1،ط،دار الفکر)

قال الحصکفی : (وتعتدان) أی معتدة طلاق وموت (فی بیت وجبت فیہ) ولا یخرجان منہ۔ قال ابن عابدین :(قولہ: فی بیت وجبت فیہ) ہو ما یضاف إلیہما بالسکنی قبل الفرقة ولو غیر بیت الزوج کما مر آنفا، وشمل بیوت الأخبیة کما فی الشرنبلالیة۔( رد المحتار مع الدر المختار: ۵۳۶/۳، باب العدة، ط: دار الفکر، بیروت)

Monday, 26 May 2025

قربانی کے شرکاء میں کسی ایک کی فاسد نیت کی بناپر سب کی قربانی نہ ہونے پر اشکال کا جواب

 اگر قربانی کے بڑے جانور میں شریک  سات شرکاء میں سے کوئی ایک گوشت کھانے کی نیت سے  جانور میں حصہ لیتا ہے  یا اس کی آمدن حرام ہے، اور  باقی شرکاء کو بھی اس بات کا پتا ہو کہ اس شریک کی نیت قربانی کا ثواب حاصل کرنے کی نہیں ہے، بلکہ گوشت کھانے کی نیت ہے  یا اس کی آمدن حرام ہے، تو اس صورت میں اس ایک فاسد نیت  یا حرام مال والے کو اپنے ساتھ قربانی میں شریک کرنے کی وجہ سے سب کی قربانی خراب ہوجائے گی، لیکن اگر باقی شرکاء کو اس ایک شریک کی فاسد نیت کا  یا اس کی آمدن کا بالکل پتا  نہ ہو تو اس صورت میں چوں کہ وہ لوگ بے قصور ہیں؛ اس لیے  ان کی قربانی ادا ہوجائے گی۔  علماءِ  کرام جو مسئلہ بیان کرتے ہیں اس سے مراد پہلی والی صورت ہوتی ہے یعنی جب باقی شرکاء کو ایک شریک کی فاسد نیت کا پتا ہو

قربانی کا عمل خالص ایک قربت ہے جس میں تجزی نہیں ہے، اس لیے قربانی کے جانور میں جتنے شرکاء ہیں سب کی نیت قربت ہی کی ہونی چاہیے تاکہ تجزی لازم نہ آئے، رہی یہ بات کہ کس کی نیت کیا ہے یہ تو اللہ ہی جانتا ہے، تو بے شک نیتوں کا حال اللہ ہی کو معلوم ہے، لیکن ہمیں کسی کے متعلق بلاوجہ بدگمان ہونے کی اجازت نہیں، ہم تو ظاہر کے مکلف ہیں، چنانچہ اکر کوئی شریک نصرانی یا مرتد ہے یا مسلمان ہی ہے لیکن وہ اپنی نیت واضح کردے کہ میں قربانی کے لیے نہیں بلکہ صرف گوشت کے لیے شریک ہورہا ہوں تو ایسی صورت میں ظاہر کا اعتبار کرتے ہوئے یہی حکم لگایا جائے گا کہ کسی کی قربانی درست نہ ہوئی، لیکن اگر سارے شرکاء مسلمان ہیں اور کسی کی طرف سے ایسی کوئی صراحت نہیں کہ وہ صرف گوشت کے لیے مثلاً حصہ لے رہا ہے تو مسلمانوں کا معاملہ سداد پر محمول کیا جائے گا اور حسن ظن یہی رکھا جائے گا کہ قربانی کے دنوں میں مسلمان قربانی ہی کی نیت سے جانور ذبح کرتا ہے یا شرکت کرتا ہے۔

میاں بیوی بچے گھر میں کیسے جماعت کریں

 اگر کبھی مسجد کی جماعت فوت ہوجائے تو شوہر گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ جماعت کرسکتا ہے، ایسی صورت میں بیوی پیچھے کھڑی ہوگی، اگر بچے بھی جماعت میں شریک ہوں تو سب سے آگے امام کھڑا ہوگا، پھر بچے (لڑکے) کھڑے ہوں گے، اس کے بعد عورت کھڑی ہوگی، اگر صرف ایک بچہ ہو تو امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا اور پیچھے عورت کھڑی ہوگی۔ درمختار مع الشامی میں ہے: ویقف الواحد ولو صبیًّا أما الواحدة فتتأخر محاذیًا أي مساویًا لیمین إمامہ․․․ والزائد خلفہ (درمختار مع الشامي: ۲/۳۰۹، ط: زکریا) وفیہ (ص: ۳۱۴)․․․ وہذا بخلاف المرأة الواحدة فإنہا تتأخر مطلقًا کالمتعددات الخ۔

محاذات کامسئلہ

 اگر کوئی مرد کسی عورت کے دائیں بائیں یا پیچھے اس کی سیدھ  میں نماز پڑھے اور وہاں درج ذیل شرائط پائی جائیں تو مرد کی نماز فاسد ہوجائے گی، اگرچہ وہ عورت اس کی محرم ہو،  وہ شرائط یہ ہیں:

(1)   وہ عورت مشتہاۃ ہو، یعنی  ہم بستری کے قابل ہو خواہ بالغ ہو یا نہ ہو، بوڑھی ہو یا محرم، سب کا حکم یہی ہے۔

(2)  دونوں نماز میں ہوں، یعنی  ایسا نہ ہو کہ ایک نماز میں ہے اور دوسرا نماز میں نہیں ہے۔

(3)  عورت کی پنڈلی اور  ٹخنہ   مرد کے کسی عضو کے  محاذات میں آرہا ہو۔

(4)  یہ سامنا کم از کم ایک رکن (تین تسبیح پڑھنے کے بقدر) تک برقرار رہا ہو۔

(5)  یہ اشتراک مطلق نماز (رکوع سجدے والی نماز) میں پایا جائے، یعنی نمازِ جنازہ کا یہ حکم نہیں ہے۔

(6)  دونوں کی نماز ایک ہی قسم کی ہو، یعنی  مرد وعورت دونوں ایک ہی امام کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے ہوں۔

(7)  تحریمہ دونوں کی ایک ہو،  یعنی برابر نماز پڑھنے والی عورت نے برابر والے مرد کی اقتدا  کی ہو یا دونوں نے کسی تیسرے آدمی کی اقتدا کی ہو۔

(8)  عورت میں  نماز صحیح ہونے کی شرائط موجود ہوں،  یعنی  عورت پاگل یا حیض ونفاس کی حالت میں  نہ ہو۔

(9)   مرد وعورت کے نماز پڑھنے کی جگہ سطح کے اعتبار سے برابر ہو، یعنی اگر سطح میں آدمی کے قد کے بقدر فرق ہو، تو محاذات کا حکم نہ ہوگا۔

(10) دونوں کے درمیان کوئی حائل نہ ہو،  یعنی دونوں کے درمیان ایک انگلی کے برابر موٹی اور سترے کی مقدار اونچی کوئی چیز یا  ایک آدمی کے کھڑے ہونے کے بقدر فاصلہ نہ ہو۔

(11)  مردنے اپنے قریب آکر کھڑی ہونے والی عورت کو اشارے سے وہاں کھڑے ہونے سے منع نہ کیا ہو، اگر اشارہ کیا ہو  پھر بھی عورت  مرد کے برابر میں کھڑی رہی، تواب مرد کی نماز فاسد نہ ہوگی۔

(12) اور امام نے مرد کے برابر میں کھڑی ہوئی عورت کی امامت کی نیت بھی کی ہو۔

  اگر مذکورہ شرائط پائی جائیں تو ایک عورت کی وجہ سے تین مردوں ( دائیں بائیں جانب والے دو مردوں کی اور عورت کی سیدھ میں پیچھے ایک مرد) کی نماز فاسد  ہوجائے گی۔

قولہ: "وتاسع شروط المحاذاة الخ" وأولہا: المشتہاة، ثانیہا: أن یکون بالساق والکعب علی ما ذکرہ، ثالثہا: أن تکون فی أداء رکن أو قدرہ، رابعہا: أن تکون فی صلاة مطلقة، خامسہا: أن تکون فی صلاة مشترکة تحریمة، سادسہا: إتحاد المکان، سابعہا: عدم الحائل، ثامنہا: عدم الإشارة إلیہا بالتأخر․ (وتاسع شروط المحاذاة) أن یکون الإمام قد نوی إمامتہا․ (طحطاوي مع المراقي: ص: ۳۳۱، ط: دار الکتب العلمیہ بیروت) وفي الخانیة: لو صلت المرأة علی الصفة والرجل أسفل منہا بجنبہا أو خلفہا إن کان یحاذی عضو من الرجل عضوًا منہا فسدت صلاتہ لوجود المحاذاة ببعض بدنہا․ اھ․ ولیس ہنا محاذاة بالساق والکعب․ (المرجع السابق: ص ۳۲۹)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"محاذاة المرأة الرجل مفسدة لصلاته ولها شرائط:

(منها) أن تكون المحاذية مشتهاةً تصلح للجماع ولا عبرة للسن وهو الأصح .... (ومنها) أن تكون الصلاة مطلقةً وهي التي لها ركوع وسجود.... (ومنها) أن تكون الصلاة مشتركةً تحريمةً وأداءً .... (ومنها) أن يكونا في مكان واحد...(ومنها) أن يكونا بلا حائل ... وأدنى الحائل قدر مؤخر الرحل وغلظه غلظ الأصبع والفرجة تقوم مقام الحائل وأدناه قدر ما يقوم فيه الرجل، كذا في التبيين. (ومنها) أن تكون ممن تصح منها الصلاة.... (ومنها) أن ينوي الإمام إمامتها أو إمامة النساء وقت الشروع ... (ومنها) أن تكون المحاذاة في ركن كامل.... (ومنها) أن تكون جهتهما متحدة ..... ثم المرأة الواحدة تفسد صلاة ثلاثة واحد عن يمينها وآخر عن يسارها وآخر خلفها ولا تفسد أكثر من ذلك. هكذا في التبيين.وعليه الفتوى. كذا في التتارخانية والمرأتان صلاة أربعة واحد عن يمينهما وآخر عن يسارهما واثنان خلفهما بحذائهما ،وإن كن ثلاثا أفسدت صلاة واحد عن يمينهن وآخر عن يسارهن وثلاثة خلفهن إلى آخر الصفوف وهذا جواب الظاهر، هكذا في التبيين". (1/ 89، کتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل  الخامس في بیان مقام الإمام والمأموم، ط:رشیدیه)

Sunday, 25 May 2025

گونگے جانور کی قربانی

 گونگا ہونا جانوروں میں عیب نہیں ہے، اس لیے کہ جانور کے گونگا ہونے سے  جانور کی خوب صورتی، منفعت،یاگوشت میں کسی قسم کا  فرق نہیں ہوتا ،اس لیے گونگے  جانور کی قربانی درست ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ومن المشايخ من يذكر لهذا الفصل أصلاً ويقول: كل عيب يزيل المنفعة على الكمال أو الجمال على الكمال يمنع الأضحية، وما لايكون بهذه الصفة لايمنع". (42/294)