https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 21 August 2021

جموں کشمیر میں سنسکرت زبان کوفروغ دیاجائے گا

 جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان کو زندہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ کیونکہ یہ ہمیشہ سے اس قدیم زبان کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ ایل جی کے مطابق بنارس کی طرح ، جے اینڈ کے ہمیشہ سنسکرت کا ایک بڑا مرکز رہا ہے اور اسی لیے حکومت نے اس کا اعلان کیا۔ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں سنسکرت کے فروغ کے لیے ابھینو گپتا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایل جی کے اس اعلان کو جموں و کشمیر کے تمام سنسکرت سے محبت کرنے والے لوگوں نے سراہا ہے۔ 

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے سنسکرت کے فروغ کے حوالے سے کئی اعلانات کئے ۔ کٹھوعہ بسلوہلی علاقہ میں چودامانی سنسکرت سنستھان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سنسکرت زبان کی اقدار کو البرٹ آئنسٹائن ، اوپن ہائیمر اور میکس مولر جیسی عظیم شخصیات نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ اسکولوں میں جدید تقاضوں کے مطابق سنسکرت کو پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران سنسکرت کے صحیفوں میں حکمت سے آشنا ہونا چاہے گی ۔ چنانچہ انہوں نے یہ کہہ کر ایک بڑا اعلان کیا کہ یو ٹی انتظامیہ نئی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کے مطابق سنسکرت زبان کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے ، جس کے تحت ابھینو گپتا انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ جموں و کشمیر میں جلد ہی قائم کیا جائے گا۔ 

سنسکرت پروموشن کے حوالے سے ایل جی کے اس اعلان نے سنسکرت سے محبت کرنے والے لوگوں کے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے زبردست ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنسکرت کی تعلیم دینے والی فیکلٹی جیسے جموں سنسکرت کے پروفیسر رام بہادر شکولا کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ابھینو گپتا کے نام سے ایک نیا سنسکرت انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر میں قائم ہونے والا ہے ۔ اس سے جو سنسکرت زبان اپنا وجود کھونے لگی تھی ، اس سے وہ اپنے وجود میں واپس آسکتی ہے اور یہ انتظامیہ کا بہت ہی اچھا فیصلہ ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

جموں و کشمیر کے عام لوگ بھی ایل جی انتظامیہ کی طرف سے جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان کا جائزہ لینے کے اعلان پر کافی پرجوش ہیں ۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت اور عوام دونوں اس زبان کی موجودہ قابل رحم صورتحال کیلئے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ زبان سکولوں میں پڑھائی جانی چاہئے تاکہ نوجوان نسل اس سے جڑ جائے۔ 

جموں کے رہنے والے وکاس رینا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے ، ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ اس فیصلے سے سنسکرت زبان جو کہ جموں کشمیر میں بہت کم لوگ جانتے ہیں ، اگر اس کو سکولوں میں لاگو کیا جائے تو اس سے نئی نسل کو سنسکرت زبان ، کلچر کے بارے میں پتا چلے گا اور اس سے ان کو بھی کافی فائدہ ملے گا۔ وہیں جموں کی رہنے والی دیکشا گپتا نے کہا کہ سنسکرت زبان جموں و کشمیر میں کافی حد تک اپنا وجود کھو چکی ہے اور اس بات کا ہمیں افسوس بھی ہے۔ انتظامیہ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے اس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اُمید کرتے ہیں جلد سے جلد اس زبان کو سکولوں میں لاگو کیا جائے۔ 
جموں کشمیر میں سنسکرت کوفروغ دینے سے مسلم تہذیب وتمدن کوکھلم کھلانظرانداز کرنا ہے. مسلمانوں میں اس اعلان سے شدید اضطراب پیدا ہوگیا ہے. یہاں سنسکرت کے بجائے کشمیری  اور عربی کوفروغ کیوں نہیں دیاجاسکتا ؟سنسکرت  کاکشمیر سے کوئی تعلق نہیں. یہ سراسر زیادتی ہے. 

1 comment: