https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 18 August 2021

دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈوسینڑقایم کرکے حکومت مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے :گووندچودھری

 دیوبند۔ ۱۷؍اگست:(ایس چودھری) اترپردیش کی یوگی حکومت نے دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیاہے ، یوپی حکومت کا کہناہے طالبان کے حامی اور دہشت گردی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے یوگی سرکار نے سہارنپور کے دیوبند میں انسداد دہشت گردی دستہ ( اے ٹی ایس ) کمانڈو سینٹر بنانے کا فیصلہ لیا ہے اور اس کے لیے 2 ہزار مربع میٹر زمین بھی الاٹ کی گئی ہے۔اس سینٹر میں 15 سے زائد اے ٹی ایس تیز طرار افسران تعینات ہوں گے اور بڑی تعداد میں اے ٹی ایس کمانڈ بھی یہاں تیار کیے جائیں گے۔دیوبند اسلامی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نے سرکار کے اس فیصلے کو سیاسی ہتھکنڈہ قرار دے دیا۔سماجوادی پارٹی کے ترجمان رام گووند چودھری نے کہاکہ حکومت مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔رام گووند چودھری نے کہا کہ دیوبند میں مذہبی تعلیم دی جاتی ہے۔ اسلئے سرکار مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے ایسا کررہی ہے،انہوں نے آبادی کنٹرول قانون کو لے کر سرکار پر نشانہ سادھا۔ چودھری نے اس معاملہ میں افغانستان اور طالبان جوڑنے پر بھی سخت اعتراض ظاہر کیاہے۔ادھر علاقائی رکن اسمبلی کنوربرجیش سنگھ نے بتایاکہ دیوبند کے ریلوے روڈ پراے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لے لیاہے، اے ٹی ایس سینٹر کے قیام کو لیکر علاقائی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو گزشتہ دنوں دیوی کنڈ روڈ پرواقع گاؤں شالہ کے نزدیک سمیت تین الگ الگ مقامات کی تجویز بھیجی گئی تھی،جسے ریلوے روڈ واقع ایک پلاٹ پر سینٹر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں دیوبند اسمبلی کنوربرجیش سنگھ نے کہاکہ شہر میں اے ٹی ایس سینٹر کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دیوبند ایک حساس علاقہ ہے اور یہاں سے اس قبل بھی کچھ مشتبہ گرفتار کئے جاچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل رونماہوئے ان کچھ واقعات کے بعد انہوں نے ا سلسلہ میں حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے افسران کے ساتھ غورو خوض کیا تھا،جسے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے لیا گیاہے اور کافی وقت سے سینٹر بنانے کے قیام کے لئے زمین کی تلاش کی جارہی تھی،اسمبلی رکن کنوبرجیش سنگھ نے کہاکہ دیوبند میں اے ٹی ایس کے دفتر کا قیام ہوجانے سے آس پاس کے اضلاع کو بھی اس کا فائدہ ہوگا،اسی کے ساتھ ساتھ کچھ انتہاپسند تنظیموں نے بھی حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے

No comments:

Post a Comment