https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Thursday 1 August 2024

سی سی ٹی وی کیمرے لگانا

 اسلام میں تصویر کشی حرام و ناجائز ہے، احادیث میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ لیکن جہاں چوری ڈکیتی، خیانت، جان و مال کے تلف و ضیاع ہونے کا خطرہ ہو تو وہاں حفاظتی نقطہ نظر سے (CCTV CAMERA) نصب کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ ان کیمروں سے کسی کی آبروریزی وغیرہ نہ کی جائے۔

           اسکول، كالج اور مدرسہ میں طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لئے ان کی دیکھ بھال اور نگرانی ایک اہم کام ہے؛ اس لئے اگر انہیں لڑائی جھگڑے سے بچانے، غلط کاموں اور برائیوں سے دور رکھنے اور بہتر و مناسب تربیت میں کیمرہ لگانا مفید و معاون ہو تو کیمرہ لگانا جائز ہے۔

 

الضرورات تبیح المحذورات۔(شرح المجلۃ،المادۃ:21، ص:29)

يتحمل الضرر الخاص لدفع ضرر عام۔۔۔الضرر الأشد يزال بالضرر الأخف۔۔۔يختار أهون الشرين۔ (شرح المجلة، المادة:27، ج:1، ص:41)

ويستثنى ‌من ‌النهي ‌عن ‌التجسس ‌ما ‌لو ‌تعين ‌طريقا ‌إلى ‌إنقاذ ‌نفس ‌من ‌الهلاك ‌مثلا ‌كأن ‌يخبر ‌ثقة ‌بأن ‌فلانا ‌خلا ‌بشخص ‌ليقتله ‌ظلما ‌أو ‌بامرأة ‌ليزني ‌بها ‌فيشرع ‌في ‌هذه ‌الصورة ‌التجسس ‌والبحث عن ذلك حذرا من فوات استدراكه نقله النووي عن الأحكام السلطانية للماوردي واستجاده وأن كلامه ليس للمحتسب أن يبحث عما لم يظهر من المحرمات ولو غلب على الظن استسرار أهلها بها إلا هذه الصورة۔(فتح الباري، قوله باب ما ينهى عن التحاسد والتداب، ج:10، ص:482)

ننگے پیر چلنا سنت ہے ؟نہ چلنے والا تارک سنت ہے ؟

 ننگے  پیر چلنا سنت نہیں ہے، کبھی اگرایسی نوبت آجائے تو سنت سمجھے بغیر ننگے  پیر چلنے میں مضائقہ نہیں ہے۔

2- ننگے پیر نہ  چلنے والا شخص تارکِ  سنت  نہیں کہلائے  گا،  بلکہ چپل /جوتے  کی  سہولت ہونے باوجود ننگے پیر چلنا  رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے خلاف  اور دین میں غلو کرناہےجس سے اجتناب ضروری ہے۔

صحيح مسلم میں ہے:

(2096) حدثني سلمة بن شبيب ، حدثنا الحسن بن أعين ، حدثنا معقل ، عن أبي الزبير ، عن جابر قال: « سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول في غزوة غزوناها: ‌استكثروا ‌من ‌النعال، فإن الرجل لايزال راكبا ما انتعل."

(كتاب اللباس والزينة، باب: استحباب لبس النعال وما في معناها، ج:3، ص:1660، ط:دار إحياء التراث العربي بيروت)

وفیه أيضا:

- (2097) حدثنا يحيى بن يحيى قال: قرأت على مالك ، عن أبي الزناد ، عن الأعرج ، عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « لا يمش أحدكم ‌في ‌نعل واحدة، لينعلهما جميعا أو ليخلعهما جميعا."

(كتاب اللباس والزينة،باب: استحباب لبس النعل في اليمنى أولا، والخلع من اليسرى أولا، وكراهة المشي في نعل واحدة، ج:3، ص:1660، ط:دار إحياء التراث العربي بيروت)

 المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج میں ہے:

"قوله صلى الله عليه وسلم حين كانوا في غزاة (استكثروا من النعال فإن الرجل لايزال راكبا ما انتعل) معناه أنه شبيه بالراكب في خفة المشقة عليه وقلة تعبه وسلامة رجله ممايعرض في الطريق من خشونة وشوك وأذى ونحوذلك وفيه استحباب الاستظهار فى السفر بالنعال وغيرهما مما يحتاج إليه المسافر واستحباب وصية الأمير أصحابه بذلك."

(كتاب اللباس والزينة، باب: استحباب لبس النعال وما في معناها،ج:14، ص:73، ط:دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فسادسے بچنے کیلئے جھوٹی قسم کھانا

 جھوٹی قسم  کھاناسخت  ترین گناہِ کبیرہ ہے، حدیث شریف میں جھوٹی قسم کو شرک وغیرہ کے بعدبڑا اورسنگین گناہ کہاگیا ہے اور  قسم جب قرآن پر ہاتھ  رکھ  کرہوتو اس گناہ  کی سنگینی  اور بھی  بڑھ  جاتی ہے،فساد سے بچنے کے لیے کوئی اور طریقہ  اختیار کیا جاسکتا ہے، مجبوری ہو تو کوئی حیلہ بہانہ کرلیا جائے، لیکن جھوٹی قسم کھانا جائز نہیں ہے، نیز  گناہ کرکے  کامیابی  حاصل نہیں کی جاسکتی، بلکہ حقیقت میں  سچ اور راستی  ہی کے ذریعے  فلاح نصیب ہوتی ہے۔ بہر صورت اگر جھوٹی قسم کھالی ہے تو اس پر ندامت کے ساتھ  صدق دل سے توبہ واستغفار کیا جائے تاکہ اللہ پاک کی ناراضگی اور گرفت سے بچ جائے اور آئندہ کے لیے اس طرح نہ کرنے کا  پکا عزم کرلیا جائے۔

صحیح بخاری میں ہے:

"حدثنا ‌محمد بن مقاتل، أخبرنا ‌النضر، أخبرنا ‌شعبة، حدثنا ‌فراس قال: سمعت ‌الشعبي، عن ‌عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الكبائر الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، واليمين الغموس.»".

(‌‌‌‌كتاب الأيمان والنذور، باب اليمين الغموس، 8/ 137، ط : المطبعة الكبرى الأميرية)

ترجمہ :" کبیرہ گناہ یہ ہیں ؛ اللہ تعالیٰ کےساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، ناحق قتل کرنا اور جھوٹی قسم اٹھانا۔"

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(وهي) أي اليمين بالله... (غموس) تغمسه في الإثم ثم النار، وهي كبيرة مطلقا، لكن إثم الكبائر متفاوت نهر (إن حلف على كاذب عمدا) ولو غير فعل أو ترك كوالله إنه حجز الآن في ماض (كوالله ما فعلت) كذا (عالما بفعله أو) حال (كوالله ما له علي ألف عالما بخلافه والله إنه بكر عالما بأنه غيره) وتقييدهم بالفعل والماضي اتفاقي أو أكثري (ويأثم بها) فتلزمه التوبة".

وفي الرد:(قوله وهي كبيرة مطلقا) أي اقتطع بها حق مسلم أو لا... و معلوم أن إثم الكبائر متفاوت. اهـ.وكذا قال المقدسي: أي مفسدة أعظم من هتك حرمة اسم الله تعالى... (قوله ويأثم بها) أي إثما عظيما كما في الحاوي القدسي...  (قوله فتلزمه التوبة) إذ لا كفارة في الغموس يرتفع بها الإثم فتعينت التوبة للتخلص منه".

(‌‌كتاب الأيمان، 3/ 705، ط: سعيد)

سوراخ والے کپڑے پہننا

 ہر وہ لباس جس میں ستر یا اس کا کوئی  حصہ کھل  جائے تو ایسا  لباس پہننا جائز نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں روز مرہ کے کپڑوں میں سوراخ ہونے کی وجہ سے اگر ستر کا کوئی حصہ ظاہر ہورہا ہو تو ایسے کپڑے پہننا جائز نہیں ہوگا اور اگر ستر کا کوئی حصہ ظاہرنہ ہو  رہا ہو تو ایسے کپڑے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہوگا، البتہ ایسے پھٹن والے کپڑوں پر پیوند لگا لینا یا سلائی کرلینی  چاہیے۔

تکملہ فتح الملہم میں ہے:

"فكل لباس ينكشف معه جزء من عورة الرجل والمرأة، لا تقره الشريعة الإسلامية۔۔۔۔ وكذلك اللباس الرقيق أو اللاصق بالجسم الذي يحكي للناظر شكل حصة من الجسم الذي يجب ستره، فهو في حكم ما سبق في الحرمة وعدم الجواز."

(كتاب اللباس والزينة: ج:4، ص:88، ط:مكتبه دار العلوم)

فتاوی ہندیۃ میں ہے:

"وعن بعضهم من سنة الإسلام لبس المرقع والخشن من الثياب." 

(كتاب الكراهية، الباب  التاسع في اللبس وما يكره من ذلك وما لا يكره، ج:5، ص:333، ط:رشيدية)

سیدہ زھراء نام رکھنا

 زہرا نام کا  درست تلفظ " زَہرَاء" ہے، اس کے معنی ہے: حسین عورت۔  (القاموس الوحید، المادۃ: ز/ ہ/ ر، ص:722، ط:ادارۃ الاسلامیات)

یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے،لہذا آپ اپنی بیٹی کا نام زہرا رکھ سکتےہیں اور اگر آپ سید ہیں تو  "سیدہ زہرا "  نام بھی  رکھ  سکتے  ہیں۔ سید نہیں ہیں تو  نام میں "سیدہ"  کا لفظ شامل نہ کریں۔

تاج العروس عن جواہرالقاموس میں ہے:

"والزَّهْرَاءُ: المرأة المشرقة الوجه والبيضاء المستنيرة المشربة بحمرة".

(حرف الزاء، المادّۃ: ز/ ہ/ ر، ج: ۱۱، صفحہ: ۴۷۹، ط: دارالہدایۃ)

الإصابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"فاطمة الزهراء: بنت إمام المتقين رسول الله: محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم الهاشمية صلى الله على أبيها وآله وسلم ورضي عنها.كانت تكنى أم أبيها بكسر الموحدة بعدها تحتانية ساكنة. ونقل بن فتحون عن بعضهم بسكون الموحدة بعدها نون وهو تصحيف وتلقب الزهراء".

(حرف الغین المعجمة، القسم الاول، ج: ۴، صفحہ: ۳۸،  ط: دارالکتب العلمیة)

زمعہ نام رکھنا

 ’’زَمعہ‘‘  یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی کا نام ہے ،لہذا  یہ نام  رکھنا درست اور باعث برکت ہے،البتہ یہ بچے کا نام ہے، بچی کے لئے صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔

وفي الإصابة في تمييز الصحابة:

" زمعة بن أبي بن خلف الجمحيّ:

ذكره عمر بن شبّة فيمن استوطن المدينة. واتخذ بها دارا، وأبوه قتله النبيّ صلّى اللَّه عليه وآله وسلّم بأحد، ومضى ذكر ابن عمه ربيعة بن أمية.

‌‌2822 ز- زمعة بن الأسود:

بن عامر القرشي، من بني عامر بن لؤيّ.

ذكره أبو إسماعيل الأزديّ في فتوح الشام، فقال في تسمية من عقد له أبو بكر الصدّيق من أمراء الأجناد: ودعا زمعة بن الأسود بن عامر من بني عامر بن لؤيّ. فعقد له، ثم قال:

أنت مع يزيد بن أبي سفيان، ثم أمر يزيد أن يولّيه مقدمته، وقال: إنه من صلحاء قومك ومن الفرسان. "

(2/ 468،الناشر: دار الكتب العلمية - بيروت)

وفي تاج العروس من جواهر القاموس:

"زمع .الزمعة، محركة: هنة زائدة من وراء الظلف، نقله الجوهري عن أبي زيد. أو هنة شبه أظفار الغنم في الرسغ...في نوادر الأعراب: في الأرض زمعة من النبت، بالضم، وكذلك زوعة من نبت، ولمعة من نبت، ورقعة من نبت، أي قطعة منه. زمعة بالفتح، ويحرك: والد سودة أم المؤمنين وأخيها عبد الصحابي الجليل، رضي الله عنهما، وهو زمعة بن قيس بن عبد شمس بن عبد ود بن نصر، وبنته سودة تزوجها صلى الله عليه وسلم بعد خديجة رضي الله عنهما."

 (21/ 155،ط:دار إحياء التراث)

ولید اللہ نام رکھنا

 "ولید"نومولودبچےکوکہاجاتاہے، اور"ولید اللہ" کامعنی اللہ کاجناہوابنتاہے، اوریہ معنی شرعاًبالکل بھی درست نہیں ، لہذاجس بچے کانام لاعلمی میں "ولیداللہ"، رکھا گیاہے اسےتبدیل کرلیاجائے، آپﷺ بھی جب کسی کےنام کامعنیٰ نامناسب ہوتاتواسےتبدیل فرماتےتھے ، بہتریہ ہےکہ انبیاءکرام علیہم الصلاۃ والسلام یاصحابہ کرام رضون اللہ علیہم اجمعین  کےناموں میں سےکسی نام کاانتخاب کیاجائے، یہ باعث برکت ہے، ورنہ کوئی بھی اچھابامعنی نام منتخب کرسکتےہیں۔

قرآن کریم میں ہے:

{لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ}

(سورة الإخلاص, الآیه:3)

ترجمہ:"نہ کسی کوجنا، نہ کسی سےجنا۔"

سنن ابی داؤدمیں ہے:

"عن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم غير اسم عاصية وقال: "أنت جميلة۔"

(کتاب الأدب، باب في تغيير الاسم القبيح، ج:4، ص:443، ط:المطبعة الأنصارية)

ترجمہ:حضرت ابن عمررضی اللہ عنہماسےروایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نےعاصیہ نامی عورت کانام تبدیل کرلیا، اورفرمایاکہ:آپ کانام جملیہ ہے۔"

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(كتاب الكراهية،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج:5،ص:362،ط:دار الفكر)

جاثیہ نام رکھنا

  "جاثیہ" کا معنی ٰہے، گھٹنوں کے بل بیٹھنے والی خاتون     اس معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے، لہذا  لڑکے یا لڑکی کا نام انبیاءِ  کرام علیہم الصلاۃ و السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھا جائے،یا کم از کم ایسا نام رکھا جائے جس کا معنیٰ شرعاً مناسب اور اچھا ہو۔  ناموں کے حوالہ سے جامعہ کی ویب سائٹ پر جنس منتخب کرکے ،  حروف تہجی کے اعتبار سے  اچھے اور بامعنی نام  تلاش کرسکتے ہیں، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

لسان العرب میں ہے:

"والجاثي: القاعد. وفي التنزيل العزيز: وترى كل أمة جاثية

قال مجاهد: مستوفزين على الركب. قال أبو معاذ: ‌المستوفز الذي رفع أليتيه ووضع ركبتيه."

(حرف الجیم، فصل الجیم، ج:14، ص:132، ط:دار صادر - بيروت)

ام الورء نام رکھنا

 "ام الوراء" دو لفظوں سے مرکب نام ہے،لفظ" ام" کا معنی عربی لغت میں ماں کے ہےاور لفظ ’’وراء‘‘ عربی لغت میں کئی معانی میں مستعمل ہے، مثلا پیچھے، سامنے، سوائے، پوتا  وغیرہ،  لہذا" ام الوراء" نام کوئی اچھے معانی والا نہیں ہے،لہذابچے یا بچی کا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، ازواجِ مطہرات، صحابیات یا نیک مسلمان مرد یاعورتوں کے نام پر رکھے جائیں، یا کوئی اچھے معنیٰ والا نام رکھا جائے جو مسلمانوں میں معروف ہو، بچوں کے اچھے ناموں کے انتخاب کے لیے درج ذیل اسلامی ناموں کے سیکشن  سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے:

اسلامی نام

مفردات القران میں ہے:

" الأُمُّ بإزاء الأب، وهي الوالدة القريبة التي ولدته، والبعيدة التي ولدت من ولدته."

( کتاب الألف،75، ط: دار القلم، الدار الشامية - دمشق بيروت)

تاج العروس میں ہے:

" وعن ابن السكيت: الوراء الخلف، قال: يذكر (ويؤنث) ، وكذا أمام وقدام.وقال ابن الأعرابي في قوله عز وجل: بما ورآءه وهو الحق (البقرة: 91) أي بما سواه، والوراء: الخلف، والوراء: القدام.(والوراء: ولد الولد) ، ففي التنزيل: ومن ورآء إسحاق يعقوب(هود: 71) قاله الشعبي."

(فصل الواو مع الھمزۃ،487/1، ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

لسان العرب میں ہے:

" والوراء أيضا: ولد الولد. وفي حديثالشعبي: أنه قال لرجل رأى معه صبيا هذا ابنك؟ قال: ابن ابني، قال: هو ابنك من الوراء

؛ يقال لولد الولد: الوراء، والله أعلم." 

(فصل الواو،391/15، ط: دار صادر - بيروت)

تانبے پیتل اور چمڑے کے برتن استعمال کرنا

 سونے اور چاندی کے برتن کے علاوہ کسی بھی پا ک برتن کو استعمال میں لانا جائز ہے چاہے وضو کےلیے ہو یا دیگر ضروریا ت کےلیے ،صورت مسئولہ میں مذکورہ برتن کو وضو کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وأما الآنية من غير الفضة والذهب فلا بأس بالأكل والشرب فيها، والانتفاع بها كالحديد والصفر والنحاس والرصاص والخشب والطين اهـ ".

(رد المحتار،ج:6 / ص: 343،ط: سعید)

کرکٹ کھیلنا

 شریعتِ مطہرہ میں چند شرائط کے ساتھ   مختلف کھیلوں کی اجازت دی ہے، مثلاً اس میں دینی یا دنیوی نفع ہو، وہ کھیل فی نفسہ جائز ہو، اس میں مشغول ہو کر فرائض اور واجبات کا ترک لازم نہ آتا ہو اور دیگر غیر شرعی امور  (مثلاً ویڈیو تصاویر ، مرد وزن کا اختلاط   وغیرہ) کا ارتکاب نہ کیا جاتا ہو،  اگر کسی کھیل میں اس طرح کی شرائط پائی جائیں، تو وہ کھیل   فی نفسہ جائز   ہے،  لہٰذا مذکورہ بالا شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے کرکٹ کھیلنا جائز ہے، اگر ان شرائط کی رعایت نہ رکھی جائے، تو کرکٹ کھیلنا جائز نہیں ہے۔

  تکملۃ فتح الملہم شرح صحیح المسلم میں ہے:

"فالضابط في هذا . . . أن اللهو المجرد الذي لا طائل تحته، وليس له غرض صحيح  مفيد في المعاش ولا المعاد حرام اور مكروه تحريماً، . . . وما كان فيه غرض  ومصلحة دينية أو دنيوية، فإن ورد النهي  عنه من الكتاب أو السنة . . . كان حراماً أو مكروهاً تحريماً، ... وأما مالم يرد فيه النهي عن الشارع وفيه فائدة ومصلحة للناس، فهو بالنظر الفقهي علي نوعين ، الأول ما شهدت التجربة بأن ضرره أعظم من نفعه ومفاسده أغلب علي منافعه، وأنه من اشتغل به الهاه عن ذكر الله  وحده وعن الصلاة والمساجد التحق ذلك بالمنهي عنه لاشتراك العلة فكان حراماً أو مكروهاً، والثاني ماليس كذالك  فهو أيضاً إن اشتغل به بنية التلهي والتلاعب فهو مكروه، وإن اشتغل به لتحصيل تلك المنفعة وبنية استجلاب المصلحة فهو مباح،  بل قد ير تقي إلى درجة الاستحباب أو أعظم منه ... وعلي هذا الأصل فالألعاب التي يقصد بها رياضة الأبدان أو الأذهان جائزة في نفسها مالم يشتمل علي معصية أخري، وما لم يؤد الانهماك فيها إلى الإخلال بواجب الإنسان في دينه و دنياه‘‘.

( کتاب الشعر، باب تحریم اللعب بالنردشیر،381/4، ط:  داراحیاء التراث العربی)

بیوی کو لیکر شاپنگ پر جانا

 بہتریہ ہے کہ شوہرخودہی خریداری کرے،آج کل مخلتف ذرائع سےخواتین کی پسندکی ہی چیزیں گھربیٹھےمنگوائی جاسکتی ہیں،لہٰذاعورت کےلیےبلاضرورت گھرسےخریداری کےلیےنکلناجائزنہیں،خصوصاًجب کہ بازارمیں مردوں کےساتھ بےتکلفانہ گفتگو،بھاؤ تاؤاوراختلاط ہو،تاہم اگرمجبوری ہوتوشوہر اپنی بیوی کو  مکمل پردےکی رعایت کےساتھ خریداری کےلیے  اپنےساتھ لےجاسکتاہے۔

الدرالمختار میں ہے:

"(وينقلها فيما دون مدته) أي السفر (من المصر إلى القرية وبالعكس) ومن قرية إلى قرية لأنه ليس بغربة، وقيده في التتارخانية بقرية يمكنه الرجوع قبل الليل إلى وطنه، وأطلقه في الكافي قائلا: وعليه الفتوى."

(کتاب النکاح، باب المهر، مطلب فی السفر بالزوجة، ج: 3، ص: 147، ط: سعيد)

تفسيرمظہری میں ہے:

"أمر بالقرار في البيوت وعدم الخروج بقصد المعصية كما يدل عليه قوله تعالى وَلا تَبَرَّجْنَ فإنه عطف تفسيري وتأكيد معنى وليس في الآية نهي عن الخروج من البيت مطلقا."

(ج: 7، ص:338، ط: رشيدية)

عورت کا ناپاکی کی حالت میں بچے کودودھ پلانا

 بچے کو دودھ پلانے کے لیے عورت کا پاک ہونا ضروری نہیں ہے، لہذا حالتِ جنابت میں بھی عورت اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے  ۔ البتہ بچے کو فوری طلب نہ ہو تو غسل کرکے پلانا بہتر ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"(عن عائشة قالت: كنت أرجل رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم) : أي شعر رأسه (و أنا حائض) : فيه جواز المخالطة مع الحائض  ... و في الحديث دلالة على ‌طهارة ‌بدن ‌الحائض ‌وعرقها."

(كتاب اللباس، باب الترجل، ج:7، ص:2813، ط:دار الفكر)

فتاوی ہندیۃ میں ہے:

"وإن أراد أن يأكل أو يشرب فينبغي أن يتمضمض ويغسل يديه."

(كتاب الطهارة، الباب الثاني في الغسل، الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل، ج:1، ص:16، ط:رشيدية)