https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Thursday 29 August 2024

نمازی کے آگے کتنے فاصلے سے گزرا جاسکتا ہے

 نمازپڑھنے والے کے آگے سے چھوٹی مسجدیا چھوٹے مکان میں گزرنا ناجائزہے جب تک کہ اس کے آگے کوئی آڑ نہ ہو، اوراگرنمازی کے آگے سترہ (کم از کم ایک گز شرعی کے برابراونچی اور کم از کم ایک انگلی کے برابرموٹی کوئی چیز) ہوتو اس آڑ کے آگے سے گزرنا جائزہے، سترے اور نمازی کے درمیان سے گزرنا جائز نہیں۔ اور بڑی مسجد (کم ازکم چالیس شرعی گز یا اس سے بڑی مسجد) یا بڑامکان یا میدان ہو تواتنے آگے سے گزرنا جائز ہے کہ اگر نمازی اپنی نظر سجدہ کی جگہ پر رکھے تو گزرنے والا اسے نظر نہ آئے جس کا اندازہ نمازی کی جائے قیام سے تین صف آگے تک کیا گیا ہے،یعنی نمازی کی صف کے بعد مزید دو صفیں۔اور یہ اندازہ کھلے میدان یا بڑی جگہ کے  بارے میں ہے، چھوٹی مسجد یا محدود جگہ کے لیے نہیں ہے، لہذا چھوٹی مسجد یا محدود جگہ میں اتنے فاصلے سے بھی گزرنا درست نہیں، بلکہ نمازی کی نماز کے ختم ہونے کاانتظار کیاجائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ومرور مار في الصحراء أو في مسجد كبير بموضع سجوده) في الأصح (أو) مروره (بين يديه) إلى حائط القبلة (في) بيت و (مسجد) صغير، فإنه كبقعة واحدة (مطلقًا) ولو امرأةً أو كلبًا.

(قوله: بموضع سجوده) أي من موضع قدمه إلى موضع سجوده كما في الدرر، وهذا مع القيود التي بعده إنما هو للإثم، وإلا فالفساد منتف مطلقا (قوله في الأصح) هو ما اختاره شمس الأئمة وقاضي خان وصاحب الهداية واستحسنه في المحيط وصححه الزيلعي، ومقابله ما صححه التمرتاشي وصاحب البدائع واختاره فخر الإسلام ورجحه في النهاية والفتح أنه قدر ما يقع بصره على المار لو صلى بخشوع أي راميا ببصره إلى موضع سجوده؛ وأرجع في العناية الأول إلى الثاني بحمل موضع السجود على القريب منه.
وخالفه في البحر وصحح الأول، وكتبت فيما علقته عليه عن التجنيس ما يدل على ما في العناية فراجعه (قوله: إلى حائط القبلة) أي من موضع قدميه إلى الحائط إن لم يكن له سترة، فلو كانت لا يضر المرور وراءها على ما يأتي بيانه (قوله: في بيت) ظاهره ولو كبيرا. وفي القهستاني: وينبغي أن يدخل فيه أي في حكم المسجد الصغير الدار والبيت (قوله: ومسجد صغير) هو أقل من ستين ذراعا، وقيل من أربعين، وهو المختار كما أشار إليه في الجواهر قهستاني (قوله: فإنه كبقعة واحدة) أي من حيث إنه لم يجعل الفاصل فيه بقدر صفين مانعا من الاقتداء تنزيلا له منزلة مكان واحد، بخلاف المسجد الكبير فإنه جعل فيه مانعا فكذا هنا يجعل جميع ما بين يدي المصلي إلى حائط القبلة مكانا واحدا، بخلاف المسجد الكبير والصحراء فإنه لو جعل كذلك لزم الحرج على المارة، فاقتصر على موضع السجود، هذا ما ظهر لي في تقرير هذا المحل."

(کتاب الصلاۃ، ‌‌باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، 1/ 634/ سعید

اشاروں کی زبان کے ترجمان کیسے کام کرتے ہیں

 

How do sign language interpreters work?


Sign interpreters “work” in two ways: they provide an oral interpretation for hearing people of what a deaf or mute person is signing, and/or they provide a sign language interpretation for a deaf person of what a hearing person is saying. They are not “translating” word for word - signed languages have their own distinct structure and syntax that often differs significantly from oral languages. The interpreter provides a communication bridge between someone using a signed language and someone using an oral language.


In simple interactions, a single interpreter will often perform both roles - signing to the deaf person and speaking to the hearing person. In more complex situations there will often be two interpreters. One will sign everything to the deaf person while the other will be the deaf person’s oral voice. I had this happen once when my deaf daughter had to appear in court as a victim/witness. The court assigned two interpreters to provide clear two-way communications.



اشاروں کی زبان کے ترجمان کیسے کام کرتے ہیں؟

اشاروں کی زبان کے ترجمان دو طریقوں سے "کام" کرتے ہیں: وہ لوگوں کو سننے کے لیے زبانی تشریح فراہم کرتے ہیں کہ ایک بہرا یا گونگا شخص کیا اشارہ کررہاہےکر رہا ہے، اور/یا وہ کسی بہرے شخص کے لیے اشاروں کی زبان کی تشریح فراہم کرتے ہیں کہ سننے والا کیا کہہ رہا ہے۔  وہ لفظ کا "ترجمہ" نہیں کر تے- اشاروں کی زبانوں کی اپنی الگ ساخت اور نحو ہوتی ہے جو اکثر زبانی زبانوں سے نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے۔  مترجم اشاروں کی زبان استعمال کرنے والے اور زبانی زبان استعمال کرنے والے کے درمیان رابطے کا پل فراہم کرتا ہے۔

سادہ بات چیت میں، ایک ہی مترجم اکثر دونوں کردار ادا کرتا ہے - بہرے شخص سے اشارےکرنا اور سماعت کرنے والے  گونگے شخص سے بات کرنا۔  زیادہ پیچیدہ حالات میں اکثر دو ترجمان ہوں گے۔  ایک بہرے شخص کو ہر چیز پر اشارے کرے گا جبکہ دوسرا بہرے شخص کی زبانی آواز ہوگی۔  مجھے ایسا ایک بار ہوا جب میری بہری بیٹی کو بطورمظلومہ گواہ عدالت میں پیش ہونا پڑا۔  عدالت نے واضح طورپر دو طرفہ مواصلات فراہم کرنے کے لیے دو ترجمانوں کو یہ معاملہ تفویض کیا ۔

روزہ کی حالت میں انجکشن لگوانا

 روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے، خواہ رگ میں لگوایا جائے یا گوشت میں؛  کیوں کہ انجکشن کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے وہ   خلقی راستوں سے نہیں، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن  میں  جاتی ہے، جب کہ روزہ  فاسد  ہونے  کے لیے ضروری ہے  کہ بدن کے خلقی  راستوں سے کوئی چیز معدے یا دماغ تک پہنچے اور انجکشن میں ایسا نہیں  ہوتا؛  لہٰذا  روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے،  اس  سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ تاہم صرف اس لیے طاقت کا انجکش لگوانا کہ روزہ محسوس نہ ہو، مکروہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لايفسد صومه، كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين."

(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج: 1، صفحہ: 203، ط: دار الفکر)

نابالغ اپنی بیوی کو بذریعہ وکیل طلاق دے سکتا ہے کہ نہیں

 نابالغ اپنی بیوی کو طلاق دینے کا اہل نہیں، کیونکہ طلاق  دینے کے لیے بالغ ہونا شرط ہے، اس لیے نابالغ کی طلاق واقع نہیں ہوتی، چاہے وہ سمجھ دار ہو یا ناسمجھ ۔ اوروکیل بھی اسی چیز کااختیار رکھتا ہے جس کا مؤکل اہلیت رکھتا ہو ۔

لہذا نابالغ چونکہ خود طلاق واقع نہیں کرسکتا  اس لئے اگر وہ کسی کوطلاق کا وکیل بنائے تو اس کے طلاق  دینے سے بھی طلاق واقع نہیں ہوگی۔

حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث، عن حجاج، عن عطاء، عن ابن عباس، قال: «لا يجوز طلاق الصبي.(مصنف ابن أبي شيبة، ج:4، ص:74، رقم الحديث:18935)

قوله: (‌لا ‌طلاق ‌الصبي، ‌والمجنون) تصريح بما فهم سابقا للحديث«كل طلاق جائز إلا طلاق الصبي، والمجنون»، والمراد بالجواز النفاذ كذا في فتح القدير، والأولى أن يراد به الصحة ليدخل تحته طلاق الفضولي فإنه صحيح غير نافذأطلق الصبي فشمل العاقل ولومراهقا لفقد أهلية التصرف خصوصاماهو دائربين النفع والضرر...ولو طلق الصبي ثم بلغ فقال أجزت ذلك الطلاق لايقع ولو قال أوقعته وقع لأنه ابتداء إيقاع كذا في الخانية،وفي البزازية:لو طلق رجل امرأة الصبي فلما بلغ الصبي قال أوقعت الطلاق الذي أوقعه فلان يقع ولو قال أجزت ذلك لا يقع.(البحرالرائق شرح كنزالدقائق، ج:3، ص:268)

وشرطها أن يملك الموكل التصرف ويلزمه الأحكام كما سنذكره.( العناية شرح الهداية،ج:7، ص:500)

نابالغ کی طلاق

  شوہرجب تک نابالغ ہے اسے طلاق کا اختیار نہیں نہ ہی اس کے والد اس کے مجاز ہیں کہ بیٹے کی بیوی کو طلاق دیدیں حالاں کہ نابالغ کے نکاح کا اولیاء کو اختیار حاصل ہے۔ طلاق کے لیے اولیاء کو بچے کے بالغ ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

" وأهله زوج عاقل بالغ مستيقظ.

(قوله: وأهله زوج عاقل إلخ) احترز بالزوج عن سيد العبد ووالد الصغير، وبالعاقل ولو حكما عن المجنون والمعتوه والمدهوش والمبرسم والمغمى عليه، بخلاف السكران مضطرا أو مكرها، وبالبالغ عن الصبي ‌ولو ‌مراهقا، وبالمستيقظ عن النائم. "

(كتاب الطلاق، 3/ 230، ط: سعيد)

’’بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع ‘‘میں ہے:

" ومنها أن يكون بالغا فلا يقع طلاق الصبي وإن كان عاقلا لأن الطلاق لم يشرع إلا عند خروج النكاح من أن يكون مصلحة وإنما يعرف ذلك بالتأمل والصبي لاشتغاله باللهو واللعب لا يتأمل فلا يعرف."

(كتاب الطلاق، فصل في شرائط ركن الطلاق، 3/ 100، ط: سعيد)

Wednesday 28 August 2024

نکاح وخلع میں اتحاد مجلس کی شرط

 اتحاد مجلس صحت نکاح  وخلع کے لیے شرط صحت ہے، چنانچہ علامہ کاسانی علیہ الرحمة بدائع الصنائع میں اتحاد مجلس کی وضاحت کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: ”وأما الذي یرجع إلی مکان العقد فواحد وہو اتحاد المجلس بأن کان الإیجاب والقبول في مجلس واحدٍ“ یعنی متعاقدین کا کلام ایک ہی زمانہ اور ایک ہی مکان میں مربوط ہو لیکن اس کے معنیٰ ہرگز نہیں اگر فریقین الگ الگ مقامات پر رہتے ہوں اور خط ارسال کرکے نکاح یاخلع کے لیے ایجاب وقبول کریں تو نکاح وخلع کو تحریری یازبانی طورپر قبول کرنے سے ہوجائے گا حالانکہ فریقین ایک میں اتحاد مجلس نہیں پایا جاتا ۔ وأما الذي یرجع إلی مکان العقد فواحد وہو اتحاد المجلس الخ بدائع: ۴/ ۳۲۴، ط: زکریا وکذا في البحر: ۳/ ۱۴۸، ط: زکریا وکذا في الدر مع الرد: ۴/۸۷-۹۱، ط: زکریا دیوبند)

نکاح وخلع میں اتحاد مجلس کے معنیٰ 

خط کے ذریعے نکاح کی آسان صورت یہ ہے کہ اگر جانبین میں سے کوئی ایک مجلسِ نکاح میں موجود نہ ہو تو اس صورت میں اپنا وکیل مقرر کرے ، پھر یہ وکیل اپنے مؤکل کی طرف سے اس کا نام مع ولدیت لے کر مجلسِ نکاح میں ایجاب وقبول کرے، تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔ 

 اور دوسری صورت یہ ہے کہ  خط کے ذریعے نکاح کا پیغام فریقِِ ثانی کو بھیجا جاتا ہے اور یہ خط جس مجلس میں کھول کر پڑھا جاتاہے وہ نکاح کی مجلس ہوتی ہے، اگر فریقِِ ثانی گواہوں کی موجودگی میں اس پیغام کو پڑھ کر قبول کرلیتا ہے تو نکاح منعقد ہوجاتا ہے اور اگر انکار کرتا ہےیا اس مجلس سے الگ ہوجاتا ہے  تو یہ پیغام کالعدم ہوجاتا ہے، اور نکاح منعقد نہیں ہوتا۔

یہی کیفیت خلع کی ہےجوعام طور پردارالقضاء میں رایج ہے کیونکہ تحریری ایجاب وقبول کے لیے اتحاد مجلس کے معنیٰ میں توسع ہے کما ."تحریری ایجاب کا جواب قبولیت وانکار میں تحریری جواب پیش کرنے تک گویادایرہے۔

قال ابن عابدين : "(قوله: لو حاضرين) احترز به عن كتابة الغائب، لما في البحر عن المحيط الفرق بين الكتاب والخطاب أن في الخطاب لو قال: قبلت في مجلس آخر لم يجز وفي الكتاب يجوز؛ لأن الكلام كما وجد تلاشى فلم يتصل الإيجاب بالقبول في مجلس آخر فأما الكتاب فقائم في مجلس آخر، وقراءته بمنزلة خطاب الحاضر فاتصل الإيجاب بالقبول فصح. اهـ." (الدر المختار و حاشية ابن عابدين، 3/14، دار الفكر)

"و لایصح النکاح من غیر کفء، أو بغبن فاحش أصلاً (إلی قوله) وإن کان من کفوء وبمهر المثل صح..." الخ (الدر المختار، کتاب النکاح، باب الولي، ۳/۶۸)

وفی الدر المختار مع الرد المحتار:

"ومن شرائط الإیجاب والقبول: اتحاد المجلس لوحاضرین...

(قوله: اتحاد المجلس) قال في البحر: فلو اختلف المجلس لم ینعقد، فلو أوجب أحدهما فقام الآخر أو اشتغل بعمل آخر، بطل الإیجاب؛ لأن شرط الارتباط اتحاد الزمان، فجعل المجلس جامعاً تیسیراً". (کتاب النکاح: ۳/ ۱۴، ط: سیعد)


خلع کا صحیح طریقہ

 اگر زوجین میں نبھاؤ کی کوئی شکل نہ رہے اور شوہر بلاعوض طلاق دینے پر آمادہ نہ ہو ، تو عورت کے لیے یہ راستہ تجویز کیا گیا ہے کہ وہ خلع کی پیش کش کرکے اپنے کو آزاد کرالے ۔ اِسی بات کو قرآنِ کریم کی اِس آیت میں اِرشاد فرمایا گیا : 

وَلاَ یَحِلُّ لَکُمْ اَنْ تَأْخُذُوْا مِمَّا اٰتَیْتُمُوْہُنَّ شَیْئًا اِلاَّ اَنْ یَّخَافَا اَلاَّ یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ  فَاِنْ خِفْتُمْ اَلاَّ یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِہٖ  تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ فَلاَ تَعْتَدُوْہَا  وَمَنْ یَتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَاُولٰٓـئِکَ ہُمُ الظَّالِمُوْنَ ۔ ( البقرۃ : ۲۲۹ ) 
ترجمہ: اور تم کو یہ روا نہیں ہے کہ عورتوں کو دیا ہوا کچھ بھی مال اُن سے واپس لو ، مگر یہ کہ جب میاں بیوی اِس بات سے ڈریں کہ اللہ کے اَحکام پر قائم نہ رہ سکیں گے ۔ پس اگر تم لوگ اِس بات سے ڈرو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہ رہیں گے تو اُن دونوں پر کچھ گناہ نہیں ہے اِس میں کہ عورت بدلہ دے کر چھوٹ جائے ، یہ اللہ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں ، سو اُن سے آگے نہ بڑھو ، اور جو کوئی اللہ کی حدود سے آگے بڑھے گا سو وہی لوگ ظالم ہیں ۔ 
نیز  روایات میں وارد ہے کہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں ثابت کے اخلاق اور اُن کی دین داری کے بارے میں تو کوئی عیب نہیں لگاتی ؛ لیکن مجھے اُن کی ناقدری کا خطرہ ہے ( اِس لیے میں اُن سے علیحدگی چاہتی ہوں ) تو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  : ’’ اُنہوں نے جو  باغ تمہیں مہر میں دیا ہے وہ تم اُنہیں لوٹادوگی ؟ ‘‘ تو اہلیہ نے اِس پر رضامندی ظاہر کی ، تو پیغمبر علیہ السلام نے حضرت ثابت کو بلاکر فرمایا : ’’ اپنا باغ واپس لے لو اوراِنہیں طلاق دے دو ‘‘ ۔ ( ابوداؤد شریف / باب الخلع ۱ ؍ ۳۰۳ ، تفسیر ابن کثیر مکمل ۱۸۳-۱۸۵ ریاض ) 

واضح رہے کہ شرعاً خلع صحیح ہونے کے لیے شوہر کا اسے قبول کرنا ضروری ہے۔   نیز چوں کہ خلع طلاقِ بائن کے حکم میں ہے؛ اس لیے  خلع واقع ہونے کے بعد   عدت گزارنا ضروری ہوگا، جو حمل نہ ہونے کی صورت میں تین ماہواریاں ہوگی۔

"إلا نفقۃ العدۃ وسکناہا فلا یسقطان إلا إذا نص علیہا فتسقط النفقۃ "۔ ( الدر المختار ، کتاب الطلاق / باب الخلع ۵ ؍ ۱۰۶

وکالت کیاہے

 وکالت کی حقیقت یہ ہے کہ  آپ عدالت میں قاضی کے سامنے اپنے موکل کی جانب سے تنازعات میں ظلم کے خاتمے یا حق کے حصول کیلیے کوشش کریں۔

ایسی صورت میں بنیادی طور پر وکالت  جائز ہے۔

ابن قطان رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"تنازعات اور حق طلبی  میں کسی کی وکالت کرنا کہ موکل بھی حاضر  اور ملزم  بھی اس پر راضی ہو تو اس کے جائز ہونے پر اجماع ہے" ختم شد
"الإقناع" (2 / 156)

شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"[عربی زبان میں  مستعمل لفظ: ] "محامی" تنازعات میں وکالت کرنے والے کو کہتے ہیں، اور تنازعات میں وکالت  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد سے لیکر اب تک موجود ہے، لہذا کسی کا وکیل بننے میں کوئی حرج نہیں، البتہ وکیل کو "محامی" کہنا یہ نیا نام ہے۔

تاہم اگر وکیل اللہ سے ڈرے اور اپنے موکل کا غلط اقدامات  اور جھوٹ پر معاون نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے" ختم شد
"فتاوى نور على الدرب" (19 / 231)

اس لیے وکیل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ  اصل حقدار کے حق کا تحفظ کرے، لیکن ظالم  کی ظلم پر یا غاصب کی مدد کرنا کسی صورت جائز نہیں۔

فرمانِ باری تعالی ہے:
( وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ )
ترجمہ: اور نیکی اور تقوی کے کاموں میں باہمی تعاون کرو  لیکن گناہ اور زیادتی کے کاموں میں باہمی تعاون مت کرو، اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔[ المائدة :2]

ایسے ہی فرمانِ باری تعالی ہے:
( وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنْفُسَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا )
ترجمہ: ان لوگوں کی طرف سے مباحثہ مت کریں جو اپنے آپ سے خیانت کرتے ہیں، بیشک اللہ تعالی بہت زیادہ خیانت کرنے والے اور گناہ گار سے  محبت نہیں فرماتا۔[ النساء :107]

شیخ عبدالرحمن سعدی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"( وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنْفُسَهُمْ) اس ایت میں "يَخْتَانُونَ" کا ماخذ خیانت ہے  اور  اس کا مصدر " اختتان" ہے اس کا یہاں پر مطلب ہے جرم، ظلم اور گناہ۔ یہاں آیت میں اس بات سے بھی ممانعت ہے کہ  کوئی شخص جرم کر بیٹھے  اور اس پر سزا، حد یا تعزیر لاگو کرنے کا حکم جاری کر دیا جائے تو اب اس کی سزا، حد یا تعزیر  ختم کروانے کیلیے  اس کے جرم کا دفاع نہیں کیا جائے گا، یا اس پر جاری ہونے والی قانونی سزا  کو ختم کروانے کی کوشش نہیں کی جائے گی؛ (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا) مطلب یہ ہے کہ: جو بہت زیادہ جرم کرتا ہو اور گناہ کرتا ہو، اور جب کسی کے دل سے محبت ختم ہو گئی تو اس کا متضاد ثابت ہو گیا اور وہ ہے بغض[یعنی اللہ تعالی اس سے محبت نہیں کرتا تو اس سے نفرت فرماتا ہے]، گویا کہ  یہ حصہ آیت کی ابتدا میں موجود ممانعت کی علت اور سبب ہے" ختم شد
"تفسیر السعدی" (ص 200)

یحیی بن راشد کہتے ہیں ہم عبد اللہ بن عمر رضی الہ عنہ کی انتظار میں بیٹھے تھے تو آپ ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا  آپ فرما رہے تھے: (جس کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد  کے آڑے آ گئی تو اس نے اللہ تعالی کے ساتھ ضد بازی کی، جو شخص جانتے ہوئے بھی جھوٹے معاملے کی مدافعت کرے تو وہ اس وقت تک اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک وہ اس وکالت سے نکل نہیں جاتا، اور جو شخص کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہتا ہے جو اس میں ہے ہی نہیں تو اللہ تعالی اسے  جہنمیوں کے نچوڑ میں ٹھہرائے گا یہاں تک کہ وہ اس بات سے رجوع کر لے جو اس نے کہی تھی)
ابو داود (3597) اسے البانی رحمہ اللہ نے سلسلہ صحیحہ (1/798) میں صحیح کہا ہے۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"وکالت اس کو کہتے ہیں کہ:  انسان کسی کی طرف سے نیابت کرتے ہوئے اس کے جھگڑے کی پیروی کرے، اور اس کی دو قسمیں ہیں:  ایک قسم وہ ہے جس میں انسان حق بات کے ذریعے حق کا تحفظ کرتا ہے، تو ایسی وکالت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ اس میں زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ آپ نے کسی شخص کو اجرت کے عوض میں وکالت اور نیابت پر رکھ لیا ہے اور اجرت کے عوض نیابت  میں کوئی حرج نہیں ہے۔

وکیل بالشراء بچی ہویی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتا


وکیل بالشراء بچی ہویی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتا 

 "شرح  المجلة لسلیم رستم باز"میں ہے:

"المادة (1463) - (‌المال ‌الذي ‌قبضه ‌الوكيل ‌بالبيع ‌والشراء وإيفاء الدين واستيفائه وقبض العين من جهة الوكالة في حكم الوديعة في يده فإذا تلف بلا تعد ولا تقصير لا يلزم الضمان. والمال الذي في يد الرسول من جهة الرسالة أيضا في حكم الوديعة) . ضابط: الوكيل أمين على المال الذي في يده كالمستودع."

(كتاب الوكالة، الباب الثالث في بيان أحكام الوكالة، 613/2، ط:مكتبة رشيدية)

ولی اور وکیل

 ’’ولی‘‘ اور  ’’وکیل‘‘ شرعی و فقہی اصطلاحات ہیں، جو  ایک ہی فرد میں بھی جمع ہوسکتی ہیں، یعنی ایک ہی شخص ولی اور وکیل دونوں ہوسکتاہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ دونوں الگ الگ ہوں۔ ’’ولی‘‘ ولایت سے ہے اور ولایت سرپرستی کو کہتے ہیں، نکاح میں دولہے یا دولہن کا ولی اس دولہے یا دولہن کا وہ سرپرست ہے جس کو شریعت نے سرپرست مقرر کیا ہے ،  یعنی  اگر بیٹا ہو (مثلاً: کسی بیوہ یا مطلقہ کا نکاح ہورہاہو) تو سب سے پہلے ولایت  بیٹے کو حاصل ہوگی،  اگر وہ نہ ہو تو پوتے کو۔  اور اگر وہ نہ ہو  یا کسی کنواری کا نکاح ہورہاہو تو باپ ولی ہوگا، وہ نہ ہو تو دادا۔  اور اگر وہ بھی نہ ہو تو سگا بھائی، اور اگر وہ بھی نہ ہو تو باپ شریک بھائی۔ اور اگر وہ  بھی نہ ہو تو سگے بھائی کا بیٹا (بھتیجا)، اور اگر وہ نہ ہو تو باپ شریک بھائی کا بیٹا، اور اگر وہ نہ ہو تو سگا  چچا، وہ بھی نہ ہو تو چچا کا بیٹا …الخ۔ یعنی ولایت کی وہی ترتیب ہے جو میراث میں عصبہ بنفسہ کی ہوتی ہے۔ عصبہ اس قریبی خونی رشتہ دار کو کہتے ہیں جس سے رشتے میں عورت کا واسطہ درمیان میں نہ آتاہو،  وہ درجہ بدرجہ ولی بنتاہے۔

’’وکیل‘‘  وکالت سے ہے اور وکالت کہتے ہیں کسی کا معاملہ اس کے نمائندے کی حیثیت سے انجام دینا یا پیش کرنا۔ نکاح میں دولہے یا دولہن کا وکیل وہ شخص ہوتا ہے جس کو دولہے یا دولہن نے اپنا نکاح کرانے کی اجازت دی ہو۔

عموماً دولہا مجلسِ عقد میں موجود ہوتاہے اور اپنا عقد خود انجام دیتاہے، اس لیے اس کے ولی اور وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی، البتہ بعض صورتوں میں اس کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ جب کہ لڑکی کے لیے پردے وغیرہ کے شرعی احکام اور فطری حیا کی وجہ سے دلہن عقدِ نکاح کی مجلس میں حاضر بھی نہیں ہوتی اور اپنا عقد خود انجام بھی نہیں دیتی، لہٰذا اس کے لیے ولی اور وکیل کی ضرورت ہوتی ہے، اب نکاح میں ولی اور وکیل دونوں ایک ہی شخص ہوسکتے ہیں، یعنی لڑکی کا باپ جو شرعی طور پر از خود ولی/ سرپرست ہوتاہے وہی نکاح کے عقد کی انجام دہی کے لیے دلہن کی طرف سے وکیل بن جائے اس کی بھی اجازت ہے۔ 

اور یہ بھی ممکن ہے کہ لڑکی کے والد (ولی) کی موجودگی میں کسی اور کو عقدِ نکاح کا معاملہ انجام دینے کا وکیل بنادیا جائے، مثلاً: والد کی موجودگی میں چچا یا بھائی کو نکاح کا وکیل بنا دیا جائے، اس کی بھی اجازت ہے۔ 

اس تفصیل سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ دولہے یا دولہن کا ولی تو شرعی طور پر طے ہے، یعنی ولایت غیر اختیاری معاملہ ہے جب کہ وکیل بنانا دولہے یا دولہن کے اپنے اختیار میں ہے۔

"قال الحنفية: الولي في النكاح العصبة بنفسه وهو من يتصل بالميت حتى المعتق بلا توسط أنثى على ترتيب الإرث والحجب، فيقدم الابن على الأب عند أبي حنيفة وأبي يوسف خلافاً لمحمد حيث قدم الأب، وفي الهندية عن الطحاوي: إن الأفضل أن يأمر الأب الابن بالنكاح حتى يجوز بلا خلاف، وابن الابن كالابن، ثم يقدم الأب، ثم أبوه، ثم الأخ الشقيق، ثم لأب، ثم ابن الأخ الشقيق، ثم لأب، ثم العم الشقيق، ثم لأب، ثم ابنه كذلك، ثم عم الأب كذلك، ثم ابنه كذلك، ثم عم الجد كذلك، ثم ابنه كذلك". (الموسوعة الفقهية الكويتية، ۴۱ / ۲۷۵،طبع الوزارة

وکالت کے احکام

 اگر کسی کو وکیل مقرر کیا گیا ہو تو وہ وکیل ان امور میں کسی دوسرے شخص کو وکیل نہ بنائے مگر چند صورتوں میں جو درج ذیل ہیں:

1۔ اگر مؤکل خود اجازت دے دے تو وکیل آگے کسی اور کوبھی اپنا وکیل مقرر کر سکتا ہے ۔مثلاً: مؤکل وکیل کو اجازت دیتے وقت کہے:" تم چاہو تو کسی کو وکیل مقرر کر سکتے ہو۔" یا وکیل کو کہے ۔" جو چاہو کرو۔"2۔ جب کوئی کام وکیل کے شایان شان نہ ہو، مثلاً: وکیل کا شمار ان معززین میں ہوتا ہو جو اس جیسے معمولی کام کرنے سے بالا تر ہیں۔3۔ وکیل مؤکل کا مذکورہ کام کرنے سے عاجز ہو۔4۔ جب وکیل مؤکل کے کام کو بہتر انداز سے نہ کر سکتا ہو۔ان مذکورہ احوال میں وکیل کو چاہیے کہ کسی دوسرے امانت دار شخص کو وکیل مقرر کرے کیونکہ اسے غیر امین شخص کو وکیل مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔وکیل مقرر کرنا اور وکیل بننا دونوں جائز ہیں کیونکہ وکالت مؤکل کی طرف سے اجازت کانام ہے اور وکیل کی طرف سے نفع پہنچانے کانام ہے اور یہ دونوں لازم نہیں، لہٰذا وکیل اور مؤکل میں سے جو بھی چاہے وکالت فسخ کر سکتا ہے۔فسخ وکالتوکیل یا مؤکل کوئی بھی وکالت فسخ قراردے سکتا ہے یا دونوں میں سے ایک کی موت سے یا جنون سے وکالت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ وکالت کا دارومدار زندگی اور عقل پر ہوتا ہے۔ جب دونوں نہ رہیں تو وکالت بھی قائم نہ رہی۔ اسی طرح مؤکل وکیل کو معزول کر دے تو وکالت ختم ہو جاتی ہے۔ کسی شخص کو اس کی عقل کی کمزوری کی وجہ سے مالی تصرفات سے روک دیا گیا ہو۔ وہ وکیل ہو یا مؤکل تو وکالت ختم ہو جائے گی کیونکہ اس میں تصرف کی اہلیت باقی نہیں رہی۔وکیل بننا یا وکیل بناناجو شخص ایک کام کرنے کا قانونی اختیار رکھتا ہو وہی وکیل بنا سکتا ہے یا بن سکتا ہے۔ جس شخص کے لیے خود تصرف جائز نہیں، اس کے نائب کے لیے بالاولیٰ جائز نہیں۔وکیل درج ذیل افراد سے خریدو فروخت نہیں کر سکتا۔1۔ وہ اپنے آپ سے کوئی شے خرید سکتا ہے نہ فروخت کر سکتا ہے کیونکہ عرف میں بیع اسے کہتے ہیں جب کسی غیر کو شے فروخت کی جائے۔ مزید یہ کہ اس طرح اس پر الزام بھی لگنے کا اندیشہ ہے

عام وکالت نامہ کی بنیاد پر عقد نکاح

 ایک عورت کی منگنی ایک ایسے شخص کے ساتھ ہوئی جو بیرون ملک کا م کرتا ہے، جب اس نے اس کے ساتھ نکاح کرنا چاہا تو اس نے اس عورت کے رشتہ داروں میں سے ایک کا نام طلب کیا اور اس کے نام سے سرکاری وکالت نامہ ارسال کر دیا تا کہ وہ اس کی طرف سے اس عورت کے ساتھ نکاح کرنے کا وکیل بنے، بہرحال عقد مکمل ہوا ، عقد نکاح کے لئے عورت کی طرف سے اس کا ماموں وکیل بنا تھا، لیکن جب مسئلہ قاضی کے پاس پہونچا اور رجسٹری کی ضرورت پڑی تو عدالت نے رجسٹری کرنے سے انکار کر دیا، اور یہ عذر پیش کیا کہ یہ عقد عام سرکاری وکالت نامے کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو عقد نکاح کی تکمیل کے لئے نا کافی ہے، اور قاضی نے يہ مشورہ دیا ہے کہ يا تو نکاح کرنے والا خاص شادی کے عقد سے متعلق وکالت نامہ بھیجے یا خود آكر عقد کرے، لیکن اس شخص نے کہا کہ ابھی وقت نہیں ہے لیکن آئندہ خود آکر نکاح کر لے گا بہرحال خاص وکالت نامہ بھیجنے سے انکار کر دیا، اور ہوا یہ کہ جب وہ چھٹیوں میں گھر آیا تو نہ ہی قاضی کے پاس گیا اور نہ خود نکاح کے لئے آگے بڑھا بلکہ اس مسئلے کو ٹالتا رہا، اور شادی کے سازو سامان میں بھی ٹال مٹول سے کام لیا ، بلکہ الٹے اس نے اپنے ازدواجی حقوق کا مطالبہ شروع کیا، اور جب عورت نے بھلائی کے ساتھ چھوڑ دینے کو کہا تو اس نے اسے جواب دیا کہ وہ اسے لٹکا کر رکھے گا، اسی دوران وہ سفر کر گیا. دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا یہ عورت اس کی بیوی ہے یا سرے سے یہ عقد ہی صحیح نہیں ہے؟ جب کہ اس عورت کے پاس شادی کے کوئی کاغذات نہیں ہیں یا کوئی ایسی دستاویز نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یہ اس کی بیوی ہے

دارالافتاء المصریۃ کاجواب 


یہ عقد نکاح سرے سے باطل ہے اور اس وکالت میں نکاح کی توکیل شامل نہیں ہے، بلکہ اس میں جو وکالت ہے وہ ایک عام نوعیت کی وکالت ہے جو صرف مالی یا اس کے مماثل تصرفات کی حد تک محدود ہے، اور شریعت میں یہ طے شده ہے کہ وکالت کے چار ارکان ہیں: موکل - یعنی وکیل بنانے والا- وکیل، موکل فیہ - یعنی جس چیز سے متعلق وکالت دی جا رہی ہے، اور صیغہء توکیل. شادی کے وکالت نامے میں یہ بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ موکل فیہ عقد نکاح ہے، اور شریعت پاک نے شرمگاہوں اور عزت و آبرو کے مسائل میں ایسی احتیاط برتى ہے جو دوسری چیزوں میں نہیں برتى. الغرض یہ عقد صحیح نہیں ہے اور اس پرعقد نکاح کے احکام مرتب نہیں ہونگے، لہذا وہ عورت اس کی بیوی نہیں ہے اور اس کا دعویٰ غلط ہے بلكہ اس کو اس عورت پر کوئی حق نہیں ہے

وکیل بالبیع مؤکل کی طرف سے متعین قیمت سے زائد پر فروخت نہیں کر سکتا

 

وکیل بالبیع مؤکل کی طرف سے متعین قیمت سے زائد پر کوئی مال فروخت نہیں کر سکتا 


فتاویٰ تاتارخانیہ" میں ہے:

"قال محمد الوكيل بالبيع بالف إذا باع بألفين جاز عندنا خلافا لزفر."

(کتاب الوکالۃ، نوع أخر في البيع إذا خالف في الثمن وفي تغير المبيع بعد التوكيل قبل البيع ، 12 / 373،  ط:مکتبہ زکریابدیوبند الھند)

"الدر المختار "میں ہے:

"[فرع] الوكيل إذا خالف، إن خلافا إلى خير في الجنس كبع بألف درهم فباعه بألف ومائة نفذ، ولو بمائة دينار لا، ولو خيرا خلاصة ودرر."

(کتاب الوکالۃ، باب الوکالۃ بالبیع والشراء، 5/ 521، ط:سعید)

وفیہ ایضاً:

"(وشرط) الموكل (عدم تعلق الحقوق به) أي بالوكيل (لغو) باطل جوهرة (والملك يثبت للموكل ابتداء) في الأصح."

(کتاب الوکالۃ، 5/ 514، ط:سعید)

وفیہ أیضاً:

"(المرابحة) مصدر رابح وشرعا (بيع ما ملكه) من العروض ولو بهبة أو إرث أو وصية أو غصب فإنه إذا ثمنه (بما قام عليه وبفضل) مؤنة وإن لم تكن من جنسه كأجر قصار ونحوه، ثم باعه مرابحة على تلك القيمة جاز مبسوط."

(کتاب البیوع، باب المرابحۃ والتولیۃ، 5/ 132، ط:سعید)