https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Thursday, 29 August 2024

روزہ کی حالت میں انجکشن لگوانا

 روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے، خواہ رگ میں لگوایا جائے یا گوشت میں؛  کیوں کہ انجکشن کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے وہ   خلقی راستوں سے نہیں، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن  میں  جاتی ہے، جب کہ روزہ  فاسد  ہونے  کے لیے ضروری ہے  کہ بدن کے خلقی  راستوں سے کوئی چیز معدے یا دماغ تک پہنچے اور انجکشن میں ایسا نہیں  ہوتا؛  لہٰذا  روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے،  اس  سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ تاہم صرف اس لیے طاقت کا انجکش لگوانا کہ روزہ محسوس نہ ہو، مکروہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لايفسد صومه، كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين."

(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج: 1، صفحہ: 203، ط: دار الفکر)

1 comment:

  1. 10. قبر کی مٹی سے شفاء حاصل کرنے کا کیا عقیدہ ہے؟


    11. ایک درخت سے شفاء حاصل کرنا یا کسی مخصوص درخت سے بیعت لینا کیسا ہے؟


    12. سفر برائے زیارت قبور کا کیا حکم ہے؟


    13. طوافِ قبور کا کیا مطلب ہے؟


    14. چن بشویشور، اور صدیق دیندار کے عقائد کیا تھے؟

    ReplyDelete