https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 30 November 2019

گفتگو کے آداب

١.بلا ضرورت گفتگو نہ کرنا۔
(شمایل ترمذی)
٢.فضول اور لا یعنی باتوں سے پرہیز کرنا۔
(ترمذی ابواب الزھد)
٣.بھلی بات کہنا ورنہ خاموشی اختیار کر نا۔
(بخاری،باب اکرام الضیف)
٤.ضرورت سے زیادہ نہ بولنا۔
(شمایل ترمذی)
٥.اگر جماعت یا وفدہوتو ان میں سے امیر یا بڑے آدمی سے گفتگو کا آغاز کر نا۔
(بخاری کتاب الادب)
٦.مخاطب کی طرف پوری طرح سے متوجہ ہوکر گفتگو کرنا۔
(شما یل تر مذی)
٧.جلدی جلدی گفتگو نہ کرنا بلکہ وا ضح اور صاف الفاظ میں گفتگو کرنا۔
(شما یل تر مذی )
٨.اگر کوئی مشکل مضمون دوران کلام آجایے تو اسے مخاطب کی سہولت کے لئے تین مرتبہ دہرانا۔
(شمایل ترمذی)
٩.حسب ضرورت کبھی کبھی گفتگو کے دوران ہاتھوں کو حرکت دینا۔
(شمایل ترمذی)
١٠۔ہاتھ سے بہت زیادہ اشارے نہ کرنا۔
(الادب فی الدین)
١٢.تعجب کے وقت تکبیر اور تسبیح کہنا۔
(شما یل تر مذی)
١٣.اپنی بات سوچ سمجھ کر بیان کرنا۔
(الادب فی الدین)
١٤.متکبرین کی طرح حروف کاٹ کر نہ بولنا۔
(شما یل تر مذی)
١٥.اگر غصے کی حالت ہو تو غصے کے ختم ہوجانے کے بعد بات کرنا۔
(الادب فی الدین)
١٦.سچ بولنا ۔
(شما یل تر مذی)
١٧.گفتگو میں سختی اور ذلیل ورسوا کرنے سے بچنا۔
(شما یل تر مذی)
١٨.فاسق کی تعریف نہ کرنا۔
(شعب الایمان،للبیھقی)
 www.drmuftimohdamir.blogspot.com
*****
درج ذیل مضامین بھی ملاحظہ فرمائیں اوراپنی قیمتی آراء سے نوازیں:
#Parent's rights after death
#Etiquettes of naming
#نام رکھنے کے آداب
#The Impact of Islam on Indian culture
#Last address of the prophet Mohammad peace be upon him
#Prophet's life in short
#Munsif Gogoi
#شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
#ولیمے کے آداب
#والدین کے حقوق
#انسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#والدین کے حقوق
#غیبت
#سنت و نوافل کہاں پڑھنا بہتر ہے مسجد میں یا گھر میں
#اولوالامرکی تفسیر
#آداب نکاح
#Eid Meeladun Nabi
# موبائل اور فون کے آداب

www.drmuftimohdamir.blogspot.com

1 comment: