https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 14 April 2024

عیدین کاخطبہ کوئی مخصوص نہیں

 عیدین کے کے لیے خطبےمخصوص نہیں ہیں، بلکہ تکبیر (اللہ تعالیٰ کی بڑائی)، حمد وثنا، درود شریف اور عیدین کی مناسبت سے احادیث واحکام پر مشتمل کوئی بھی خطبہ پڑھا جاسکتاہے، عیدین کے خطبوں میں خصوصیت کے ساتھ تکبیر کی کثرت رسول اللہ ﷺ سے منقول ہے، اس لیے سنت (مستحب) یہ ہے کہ پہلا خطبہ نو مسلسل تکبیر ات اور دوسرا خطبہ سات مرتبہ مسلسل تکبیر ات پڑھ کر شروع کیا جائے، اور دوسرے خطبے کے آخر میں منبر سے اترنے سے پہلے چودہ مرتبہ مسلسل تکبیر پڑھی جائے

سحنون رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"میں نے ابن قاسم سے کہا:  کیا امام مالک نے آپ کو تکبیرات کے الفاظ بتلائے تھے؟ تو ابن قاسم نے جواب دیا: "نہیں بتلائے"، نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ : امام مالک تکبیرات کیلیے الفاظ کی تعیین نہیں کیا کرتے تھے" انتہی
"المدونة" (1/245)

امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"عید کی تکبیرات کا معاملہ وسعت والا ہے"

ابن العربی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"ہمارے علمائے کرام نے تکبیرات کے الفاظ کو مطلق رکھا ہے [یعنی: الفاظ متعین نہیں کیے] قرآن کریم کا ظاہری حکم بھی یہی ہے، اور میرے نزدیک بھی یہی موقف راجح ہے" انتہی
"الجامع لأحكام القرآن" (2 /307)

سلف صالحین سے تکبیرات یہ الفاظ  بھی ثابت ہیں:
" اَللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ، اَللهُ أَكْبَرُ وَأَجَلُّ، اَللهُ أَكْبَرُ عَلَى مَا هَدَانَا" ان الفاظ کو بیہقی  (3/315) نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے اور البانی  رحمہ اللہ نے اسے "ارواء الغلیل" (3/126) میں صحیح قرار دیا ہے۔

ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
تکبیرات کے الفاظ سے متعلق صحیح ترین الفاظ عبد الرزاق نے اپنی سند کے ساتھ سلمان رضی اللہ عنہ سے نقل کیے ہیں کہ: "آپ کہتے ہیں اللہ تعالی کی بڑائی بیان کرنے کیلیے کہو: " اَللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ كَبِيْرًا " انتہی
فتح الباری:  (2/462)


No comments:

Post a Comment