https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 30 June 2024

زکوٰۃ کس پر فرض ہے

 .جوشخص مسلمان، عاقل و بالغ ،آزاد ہو، نصاب کے برابر مال رکھتا ہو، ما ل ضروریات اصلیہ سے زائد ہو اور اس مال پر پورا سال گذر جائے تو اس پر زکوٰة فرض ہے، نصاب سے مراد یہ ہے کہ ساڑھے سات تولہ سونا ہو یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہویا دونوں کی مالیت کے برابریا دونوں میں سے ایک کی مالیت کے برابرنقدی ہو یا سامانِ تجارت ہو یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب کے برابر بنتی ہو۔ ہندیہ ص : 171-172 ج : 1 2.اگرایک تولہ سونے کی مالیت اور نقد رقم کا مجموعہ چاندی کے نصاب کے برابر ہو تو دیگر شرائط کے پائے جانے کی صورت میں زکوٰة واجب ہو گی، اگر صرف سونا ہو اور زکوٰة کے قابل اموال میں سے مزید کچھ نہ ہو تو زکوٰة واجب نہیں ۔ شامی ص: 303 ج:2 ط: سعید 3.سونے کا نصاب چونکہ ساڑھےسات تولہ سونا ہے اور نصاب پورا نہیں اس لیےزکوٰة واجب نہیں ۔شامی ص : 295 ج : 2 ط :سعید 4.مذکورہ عورت پر زکوٰة اداکرنا فرض نہیں جب تک وہ صاحبِ نصاب نہ ہوالبتہ شوہر کےذمہ واجب ہے کہ وہ بیوی کو نان نفقہ دے اور ضروریات پوری کرے۔شامی ص : 572 ج : 3 ط :

No comments:

Post a Comment