https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Thursday 29 August 2024

فجرکی نماز قضاء ہوجائے تو ظھر سے پہلے اداکرے

 اگر فجر  کی نماز قضا ہو جائے تو سورج نکلنے کے بعد اشراق کا وقت ہوتے ہی اُس کی قضا کرلینا درست ہے، بلکہ جلد از جلد قضا کر لینی چاہیے، اور فجر کی قضا اسی دن کے  زوال سے پہلے کرنے کی صورت میں سنت بھی پڑھی جائے گی، البتہ اگر زوال کے بعد قضا کی جا رہی ہو تو پھر سنت کی قضا نہیں کی جائے گی۔ 

 اگر ظہر  تک بھی فجر  کی قضا نہیں کر پایا تو ظہر سے پہلے ضرورقضا کر لینی چاہیے، تاکہ غفلت نہ ہو۔ البتہ جو شخص صاحبِ ترتیب ہو یعنی اس کے ذمے کوئی قضا نماز نہ ہو یا قضا نمازوں میں سے چھ نمازوں سے کم نمازیں باقی ہوں، ایسے شخص کے لیے ظہر سے پہلے فجر  کی قضا کر نا واجب ہے، اور جو صاحبِ  ترتیب نہ ہو وہ ظہر کی نماز کے بعد بھی قضا کرسکتا ہے

No comments:

Post a Comment