https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 30 August 2024

ممیز بچی کاخلع

 بچی اگرممیز ہے تو اس کے خلع پررضامندی سے طلاق رجعی پڑے گی۔اوراس کے ذمہ معاوضہ کی ادائیگی لازم نہیں ہوگی ۔طلاق اس لیے پڑجائے گی کیونکہ طلاق بیوی کی قبولیت پر موقوف تھی اورممیز ہونے کی بنا پر قبولیت کی اہلیت اس میں موجود ہےالبتہ بدل خلع کا معاوضہ اس لیے لازم نہیں ہوگاکیونکہ وہ ابھی نابالغ ہے اور مالی معاملات کے لیے بالغہ ھونا ضروری ہے ۔بچی اگر غیر ممیز ہوتو اس کاخلع معتبر نہیں اگر اس کے مطالبہ پر شوھر نے طلاق دے بھی دی توواقع نہی ہوگی کیونکہ طلاق بیوی کی قبولیت پر موقوف تھی اور غیرممیز ہونے کی بنا پر اس میں اہلیت نہیں ۔البتہ مالکیہ کے نزدیک نابالغہ کےوالد کو خلع کا اختیار ہے

۔

فقہ السنہ ٣/٥٨


No comments:

Post a Comment