Authentic Islamic authority, seek here knowledge in the light of the Holy Quran and Sunnah, moreover, free PDFs of Fiqh, Hadith, Indo_Islamic topics, facts about NRC, CAA, NPR, other current topics By الدکتور المفتی القاضی محمد عامر الصمدانی القاسمی الحنفی السنجاری بن مولانا رحیم خان المعروف بر حیم بخش بن الحاج چندر خان بن شیر خان بن گل خان بن بیرم خان المعروف بیر خان بن فتح خان بن عبدالصمد المعروف بصمدخان
https://follow.it/amir-samdani?action=followPub
Friday, 4 November 2022
قضانمازاداکرنے کاطریقہ
قضا نماز کا حکم یہ ہے کہ جیسے ہی قضا ہو اور یاد آئے فوری ادا کی جائے، البتہ اگر کوئی صاحبِ ترتیب ہو یعنی اس سے پہلے اس کی کوئی اور نماز قضا نہ ہوئی ہو تو اگر اس نے بلا کسی عذر کے کوئی اور نماز اس سے پہلے پڑھی تو اس کی وہ نماز اس وقت نہ ہوگی جب تک کہ وہ پہلی نماز نہ پڑھ لے۔
عذر سے مراد یہ ہے کہ قضا شدہ نماز یاد ہی نہ رہے، یا موجودہ نماز کا وقت نکل رہا ہو، یا قضا نمازوں کی تعداد 6 یا اس سے زیادہ ہو تو پھر اس کی نماز بلا ترتیب بھی ہو جائے گی۔
لہٰذا اگر کسی کے ذمے چھ سے کم نمازیں قضا ہوں تو اسے چھ نمازوں کا وقت گزرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، بلکہ قضا نماز کے بعد پہلی وقتی نماز ادا کرنے سے پہلے قضا نماز پڑھ لے، پھر وقتی نماز ادا کرے، البتہ اگر بھول جائے یا وقتی نماز کا وقت نکل رہاہو تو پہلے وقتی نماز ادا کرلے، پھر قضا نمازیں پڑھ لے، البتہ اگر کسی کے ذمے چھ سے کم نمازیں قضا تھیں، اور وقت میں گنجائش اور قضا نماز یاد ہونے کے باوجود وقتی نماز ادا کرلی، اسی طرح وہ وقتی نمازیں پڑھتا رہا اور قضا نہیں پڑھی تو حکم کے اعتبار سے اس کی یہ وقتی نمازیں موقوف رہتی ہیں، تا آں کہ فوت شدہ نماز سمیت ان کی تعداد چھ ہوجائے تو سب نمازوں کے ادا ہوجانے کا حکم لگایا جائے گا، اور پھر اس کے بعد قضا نماز پڑھ لی تو بھی ادا ہوجائے گی۔ غالباً سائل سے یا سائل کو بیان کرنے والے سے اس مسئلے کے سمجھنے میں چوک ہوئی ہے، اور وہ مفہوم سمجھ لیا جو سوال میں ذکر کیا گیا ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 67):
"ولو لم يسع الوقت كل الفوائت فالأصح جواز الوقتية، مجتبى، وفيه ظن من عليه العشاء ضيق وقت الفجر فصلاها وفيه سعة يكررها إلى الطلوع وفرضه الأخير".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 68):
"(أو نسيت الفائتة) لأنه عذر (أو فاتت ست اعتقادية) لدخولها في حد التكرار المقتضي للحرج (بخروج وقت السادسة) على الأصح ولو متفرقة". ف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment