https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Thursday 12 December 2019

آداب عیادت

١.نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو مریض کی عیادت کرتاہےوہ اپنے گہر واپس ہونے تک جنت کے باغات میں رہتا ہے.لہذاثواب کی امید رکھتے ہویے عیادت  کرنا.
(مسلم,باب فضل عیادۃ المر یض)
۲.مریض سے اس کی حالت پو چھنا بشرطیکہ وہ اس پوزیشن میں ہو. 
(ترمذی,حدیث۹۸٣)
٣.اگر مریض  غیر محرم نہیں ہے تواس کے لیے دعاء کرتے ہویے اس پر اپنا ہاتھ  رکھنا.
(بخاری کتاب المرضی)
۴.درداور بخار کے وقت یہ دعا پڑھنا:بسم اللہ الکبیر أعوذباللہ العظیم من شر کل عرق نعار ومن شر حر النار
(ترمذی,باب ما جاء فی تبرید الحمی)
٥.مریض کو مرض کا اجروثواب بتلانا.ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کی عیادت کو تشریف لے گیے,آپ نے اس سے فرمایا اے ام علاء خوش  خبری قبول کیجیے,اس لیے کہ مسلمان کی بیماری اس کے گنا ہوں کو اس طرح دور کردیتی ہے جس طرح آگ سونے چاندی کے میل کو دور کر دیتی ہے.
(أبوداؤد ,باب عیادۃ النساء)
٦.مریض کے پاس بیٹھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھنا:أ سأل الله العظىم رب العرش العظيم أن يشفيك میں رب عظیم سے سوال کرتاہوں جو عرش کا مالک ہےکہ وہ تجھے شفا بخشے.
( ابوداؤد,باب الدعاء للمریض عند العیادۃ)
۷.مریض کو اللہ کی ذات سے اچھی امید دلانا.
(بخاری,کتاب المرضی)
۸.مریض سے اپنے لیے دعاء کی فرمایش کرنا.
(ابن ماجہ,باب ما جاءفی عیادۃ المریض)
۹.مریض سے اظھار ہمدردی کرنا
(الأدب فی الدین)
١۰.مریض سے اس کے من پسندکھانے پینے کے بارے میں دریافت کرنا حضرت عبداللہ بن عباس  فرماتے ہیں کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت کی ,آپ نے اس سے دریافت کیا,کس چیز کی خواہش ہے  آپ کو؟اس نے عر ض کیا مجھے گیہوں کی روٹی کی خواہش ہے.تو آپ نے فرمایا:جس کسی کے پاس گیہوں کی روٹی ہو تو وہ اپنے بھایئ کے پاس بھیج دے.پھر آپ نے ارشاد فرمایا:جب تمہارا بیمار کسی چیز کی خواہش کرےتو اسے 
(وہ چیز کھلاؤ(بشرطیکہ وہ اس کے لیے مضر نہ ہو
(ابن ماجہ,باب ماجاء فی عیادۃ المریض)
١١.مریض کو موت کی تمنا کرنے سے منع کرنا.آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےحضرت عباس کو جب وہ بیمارتھے اور موت کی تمنا کررہے تھے فرمایا:اے چچا موت کی تمنا مت کیجیے.
(المستدرک علی الصحیحین للحاکم,کتاب الجنائز)
١۲.مریض سے زیادہ پوچھ تاچھ نہ کرنا.
(الادب فی الدین)
١٣.عیادت کے وقت مریض کے پاس زیادہ دیرتک نہ رکنا.
آپ نے ارشاد فرمایا:عیادت اونٹنی کےدودھ دوہنے کے وقفے کےبقدر ہونی چاہیے.
(شعب الایمان ,فصل فی آداب العیادۃ)
١۴.مریض کو ناراض ہونے, شکوہ شکایت کرنے اور بیماری کو برا کہنے سے روکنا.
(مسلم,کتاب البر والصلۃ)
١٥.بیمارکو پڑھنے کےلیے دعاء بتانانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے درج ذیل دعاء ایک مریض کو بتایئ تھی:بسم اللہ اللہم داونی بدوائک,واشفنی بشفائک,واغنی بفضلک عمن سواک,واحذر عنی اذاک .اس کے ساتھ ہی آپ نے یہ بھی فرمایا:اپنے داہنے ہاتھ کواپنے سینے پر پھیرتے ہویےیہ دعاء پڑھتی رہیں.حضرت میمونہ بنت ابی عسیب فرماتی ہیں کہ بنی جرش کی ایک عورت اونٹ پر سوار ہوکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہویئ اور آواز دینے لگی:اے عائشہ !آپ سے دعاء کراکرمیری مدد فرمائیں.تاکہ مجھے سکون و اطمینان ہوجایے.تب آپ نے مذکورہ دعا طریقہ مذکور کے مطابق بتایئ وہ عورت کہتی ہے کہ میں نے اس دعاء کو بہت عمدہ پایا
(عمل الیوم واللیلۃ,باب ماتدعوابہ المرأۃالغیری)
***
درج ذیل مختصر مضامین بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں:
www.drmuftimohdamir.blogspot.com
#Etiquettes of their own personality
#انسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#Etiquettes of naming
#نام رکھنے کے آداب
#The Impact of Islam on Indian culture
#Last address of the prophet Mohammad peace be upon him
#Prophet's life in short
#Munsif Gogoi
#شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
#ولیمے کے آداب
#والدین کے حقوق
# ا نسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#غیبت
#سنت و نوافل کہاں پڑھنا بہتر ہے مسجد میں یا گھر میں
#اولوالامرکی تفسیر
#آداب نکاح
#Eid Meeladun Nabi
# موبائل اور فون کے آداب


No comments:

Post a Comment