https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 10 January 2024

علوم القرآن

 تعریف علوم قرآن :

قرآن مجید میں واقع مختلف مباحث، مثلاً:نزول قرآن،وحی کا بیان، مصاحف میں اس کی کتابت، جمع اور تدوین ، محکم ومتشابہ آیات، مکی و مدنی سورتیں، اسباب نزول، قرآن کے الفاظ کی تفسیروترجمہ، ان کی اغراض و خصوصیات ،وغیرہ سے متعلق گفتگو کو’’علوم القرآن‘‘کہتے ہیں۔ ان کا مقصد قرآن مجید کی تمام جزئیات ، کلیات اور تصورات کو واضح کرنا اور سمجھنا ہے۔اس علم کو اصول التفسیر بھی کہتے ہیں۔

امام زرکشیؒ نے اپنی معروف کتاب البرھان میں علوم القرآن کے تینتالیس موضوعات شمار کرکے ان پر تفصیلی گفتگو چار ضخیم اجزاء میں کردی ہے۔علامہ جلال الدین عبد الرحمن سیوطیؒ نے ان کی تعداد اسی (۸۰)شمار کی ہے اور ان پر تفصیلی گفتگو کی ہے جبکہ کلام اللہ میں اور بھی بے شمار علوم ہیں جن کی تعداد تین سو سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ان علوم میں سے چند کے نام یہ ہیں:

۱۔ علم تجوید
۲۔ علم محکم ومتشابہ
۳۔ علم قراء ت
۴۔ علم أسباب نزول
۵۔ علم رسم قرآنی
۶۔ علم إعجاز قرآن
۷۔ علم إعراب قرآن
۸۔ علم ناسخ ومنسوخ
۹۔ علم مکی ومدنی
۱۰۔ علم غریب قرآن
۱۱۔ علم تفسیر

No comments:

Post a Comment