https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 25 November 2019

نام رکھنے کے آداب

١.اچھانام رکھنا۔
٢.انبیاء کے ناموں میں سے کوئی نام رکہنا۔
٣.ایسا نام نہ رکھنا جس سے تعریف ہوتی ہو۔
حضرت سمرہ بن جندب فر ما تے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے بچوں کے نام افلح،یسار،نافع،رباح رکھنے سے منع فرمایا (مسلم باب کراھیہ التسمیہ
چونکہ ان ناموں میں بدفالی کا پہلو نکل سکتا ہے۔مثلااگر کسی کا نام افلح ہے۔افلح کے معنیٰ  کامیابی کے ہیں۔جس کا نام افلح ہے اسے کسی نے آواز لگائی:کیا افلح گھر میں ہے۔؟اور وہ گھر میں نہ ہو تو جواب دیا جائے گا:نہیں ہے۔یعنی گھر میں کامیابی نہیں ہے۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس طرح کے نام رکھنا شرعاً ناجائز نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم برائے مشورہ دیا ہے۔ایسے نام نہ رکھنا بہتر ہے۔ یہ ممانعت شرعی نہیں ارشادی ہے۔یہ وضاحت اس لیے ضروری ہے کہ صحابہ کرام ایسے نام بکثرت رکھتے تھے اگر ناجائز ہوتے تو کیوں رکھتے؟
٤.نامناسب نام نہ رکھنا۔خاص طور پر فساق وفجارکے نام رکھنے سے بچنا۔
٥.ساتویں دن تک نام رکھ دینا۔
٦.برے ناموں کو اچھے ناموں سے بدل دینا۔
٧.اللہ کے مخصوص ناموں سے نہ پکارنا۔مثلا کسی کا نام عبدالرحمن یا عبدالغفار ہے تو اسے رحمان یا غفار نام سے پکارنا شرعاً جائز نہیں۔.
٨.برے نام سے نہ پکارنا۔جیسے بنٹی گڈو لڈن،وغیرہ۔
#Etiquettes of naming
#نام رکھنے کے آداب
#The Impact of Islam on Indian culture
#Last address of the prophet Mohammad peace be upon him
#Prophet's life in short
#Munsif Gogoi
#شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
#ولیمے کے آداب
#والدین کے حقوق
#انسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#والدین کے حقوق
#غیبت
#سنت و نوافل کہاں پڑھنا بہتر ہے مسجد میں یا گھر میں
#اولوالامرکی تفسیر
#آداب نکاح
#Eid Meeladun Nabi
# موبائل اور فون کے آداب

2 comments:

  1. But guddu/pappu is very common name in our societies

    ReplyDelete
  2. Every Street contains one guddu and one pappu

    ReplyDelete