https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 19 April 2024

کافرکو کافر کہنا

 اگر کسی کا یہ نظریہ ہے کہ اسلام کافر کو کافر کہنے سے منع کرتا ہے اور کافر کو کافر نہیں کہہ سکتے خواہ وہ قرآن کا منکر ہو یا رسالت کا تو  یہ نظریہ درست نہیں قرآن و حدیث کے خلاف ہے کیونکہ قرآن و حدیث میں جابجا اہل کفر پر کافر اور کفار کا اطلاق آیا ہے البتہ اگر کسی خاص موقع پر کافر کو کافر کہنے میں کسی فتنے یا دینی نقصان یا ایذاء کا اندیشہ ہوتو پھر مصلحتا کافر کو صراحتا کافر نہ کہا جائے لیکن اس سے کفر کی نفی بھی نہ کی جائے جہاں تک مسئلہ ہے کافروں کے بارے میں اس بات کا عقیدہ رکھنے کا کہ یہ کافر ہے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ ہی ایسا عقیدہ رکھنے والا آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہوگا آدمی فی الحال کا مکلف ہے فی المآل آئندہ کا نہیں ورنہ مسلمان کے بارے میں بھی یہ احتمال نکل سکتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ آئندہ کافر ہو جائے لہٰذا اس کو بھی مسلمان کہنا درست نہ ہوگا۔ قل یا أیہا الکافرون لا أعبد ما تعبدون (القرآن) لو قال لیہودی أو مجوسي یا کافر یأ ثم إن شق علیہ کذا فی القنیة (فتاوی ہندیہ: ۵/۴۰۲، ط: اتحاد دیوبند) وکذلک انعقد إجماعہم علی أن مخالفة السمع الضروری کفر وخروج عن الاسلام (اکفار الملحدین: ۱۲۹، ط: دارالبشائر الاسلامیہ) أن کل ما یکرہہ الانسان إذا نودی بہ فلا یجوز لأجل الأدبة (تفسیر قرطبی: ۱۹/۳۹۴، ط: موسسة الرسالة) ۔

No comments:

Post a Comment