https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 1 July 2024

دوكان کی زکوٰۃ کیسے دیں

 نفسِ  دوکان پر زکات کے وجوب  اور عدمِ  وجوب کا تعلق اس بات سے ہے کہ اگر دوکان کی خریداری اسے آگے فروخت کرنے کی نیت سے کی گئی ہو تو اس صورت میں ہر سال اس کی موجودہ ویلیو معلوم کرکے اس ویلیو کو مالِ  نصاب میں شامل کیا جائے گا، اور کل کا چالیسواں حصہ بطورِ  زکات دیا جائے گا، البتہ اگر ایسی دوکان کرایہ پر اٹھادی گئی ہو تو اس صورت میں دوکان کی ویلیو پر زکات واجب نہ ہوگی، تاہم  اس کے کرایہ  پر زکات اس وقت واجب ہوگی جب کہ کرایہ خرچ نہ ہوتا ہو، محفوظ رہتا ہو، یا اس کا کچھ حصہ زکات کا سال پورا ہونے پر موجود ہو اور وہ ضرورت سے زائد ہو۔ پس زکات کا سال مکمل ہونے پر کل محفوظ کرایہ  مال نصاب میں شامل کرکے زکات کا حساب کیا جائے گا۔

اور اگر دوکان فروخت کرنے کی نیت سے بھی نہیں لی، یا فروخت کرنے کی نیت سے لی تھی لیکن اب نیت بیچنے کی نہیں ہے، اور دکان کرائے پر بھی نہیں دی تو اس دوکان کی مالیت پر بھی زکات واجب نہیں ہوگی۔

البتہ اگر  آپ کے سوال کا تعلق دوکان میں موجود تجارتی مال کی زکات کے حساب کا  طریقہ معلوم کرنے  سے ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ زکات کا سال مکمل ہونے پر دوکان میں موجود کل مالِ  تجارت کی قیمتِ  فروخت کو بنیاد بناکر کل مالیت کا چالیسواں  حصہ یعنی کل کا ڈھائی  فیصد بطورِ  زکات ادا کیا جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا: يوم الأداء. قال المحقق: وفي المحيط: ويعتبر يوم الأداء بالإجماع، وهو الأصح، فهو تصحيح للقول الثاني الموافق لقولهما، وعليه فاعتبار يوم الأداء يكون متفقا عليها عنده وعندهما".

(كتاب الزكاة،  باب زكاة الغنم:٢/ ٢٨٦  

No comments:

Post a Comment