https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 27 July 2024

یمین غموس

 مذکورہ بندے نے جو جھوٹی قسم کھائی ہے وہ فقہی اصطلاح میں یمین غموس کہلاتی ہے، اس جھوٹی قسم کا حکم یہ ہے کہ قسم کھانے والا شدید گناہ گار ہوتا ہے، کیوں کہ ایسا شخص  اللہ رب العزت کا نام استعمال کرکے اور اللہ تعالیٰ کو گواہ بناکر جھوٹ کہتاہے ،لہذا مذکورہ بندے کو چاہیے کہ سچے دل سے توبہ کرے اور آئندہ جھوٹی قسم کھانے سے بچے، جھوٹی قسم کھانے کی وجہ سے اس پر کوئی کفارہ ادا کرنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر اللہ تعالیٰ کی رضا کے واسطے حسبِ استطاعت کچھ صدقہ دے دے تو بہتر ہے،تا کہ اللہ پاک کی ناراضگی ا ور غضب کو صدقہ ٹھنڈا کر دے ، کم کر دے،نیز آئندہ  نا محرم لڑکیوں کے ساتھ تعلقات نہ رکھے یہ کبیرہ گناہ ہے

حدیث شریف میں ہے:

"حدثنا محمد بن مقاتل، أخبرنا النضر، أخبرنا شعبة، حدثنا فراس،، قال: سمعت الشعبي، عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " الكبائر: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، واليمين الغموس".

(صحيح البخاري،  كتاب الأيمان والنذور، باب اليمين الغموس، 8/ 137، ط:   دار طوق النجاة)

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

" أما يمين الغموس فهي الكاذبة قصدا في الماضي والحال على النفي أو على الإثبات وهي الخبر عن الماضي أو الحال فعلا أو تركا متعمدا للكذب في ذلك مقرونا بذكر اسم الله تعالى نحو أن يقول: والله ما فعلت كذا وهو يعلم أنه فعله، أو يقول: والله لقد فعلت كذا وهو يعلم أنه لم يفعله، أو يقول: والله ما لهذا علي دين وهو يعلم أن له عليه دينا فهذا تفسير يمين الغموس."

(كتاب الأيمان،في أنواع اليمين،3/ 3 ،ط: دار الكتب العلمية)

No comments:

Post a Comment