https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 3 August 2024

شیخ کی تعریف

 مختلف دایرہ کار کےلوگوں کی اصطلاح  میں شیخ کے مختلف معانی اور مصداق ہیں، اہل لغت کے نزدیک شیخ وہ شخص ہے جس میں بڑھاپا ظاہر ہوگیاہو یا پچاس سال کی عمر سے  زیادہ ہو، نیز کبھی اس شخص کو بھی شیخ کہا جاتا ہے جس کا علم زیادہ ہو اس کے وسیع تجربہ اور پہچان کی وجہ سے،  اور محدثین جس سے حدیثیں روایت کی جائیں اس کو شیخ کہتے ہیں، صوفیاء کے نزدیک شیخ وہ شخص ہے جو خود بھی سیدھے راستے پر چلے، اور دین کے اعتبار سے مہلکات اور مضر چیزوں کو پہچانے،نیز مریدوں کی رہنمائی کرے اور ان کو ان کے نفع و نقصان کی چیزوں کا بتائے۔ با الفاظ دیگر شیخ وہ ہے جو مریدین اور طالبین کے دلوں میں دین اور شریعت کو راسخ کرے۔لہذا کسی عام آدمی کو ادب کی وجہ سے یا اس کی عمر کے زیادہ ہونے کی وجہ سے، یا اس کے علم اور تجربہ زیادہ ہونے کی وجہ سے شیخ کہنے میں کوئی حرج نہیں۔  

لسان العرب میں ہے:

"الشيخ: الذي استبانت فيه السن وظهر عليه الشيب؛ وقيل: هو شيخ من خمسين إلى آخره؛ وقيل: هو من إحدى وخمسين إلى آخر عمره؛ وقيل: هو من الخمسين إلى الثمانين".

(خا، فصل الشين المعجمة، ج:3، ص:31، ط:دار صادر)

کشاف اصطلاحات الفنون میں ہے:

"وقد يعبّر به عمّا يكثر علمه لكثرة تجاربه ومعارفه.

والمحدّثون يطلقون الشيخ على من يروى عنه الحديث كما يستفاد من كتب علم الحديث، وقد سبق في المقدمة أنّ المحدّث هو الأستاذ الكامل وكذا الشيخ والإمام. والشيخ عند السّالكين هو الذي سلك طريق الحقّ وعرف المخاوف والمهالك، فيرشد المريد ويشير إليه بما ينفعه وما يضرّه. وقيل الشيخ هو الذي يقرّر الدين والشّريعة في قلوب المريدين والطالبين. وقيل الشيخ الذي يحبّ عباد الله إلى الله ويحبّ الله إلى عباده وهو أحبّ عباد الله إلى الله". 

(حرف الشين، ج:1، ص:1049، ط:مكتبة لبنان)

No comments:

Post a Comment