https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 6 December 2019

آداب خطبہ جمعہ


١.اللہ کی حمد و ثنا سے خطبہ شروع کرنا۔
٢.حمد و ثنا کے بعد اما بعد کہنا۔
(بخاری،کتاب الجمعہ)
٣.آیات قرآنی پڑھتے ہوئے وعظ و نصیحت کرنا۔
(مسلم،کتاب الجمعہ)
٤.منبر پر اذان کے اختتام تک بیٹھنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب منبر پر خطبہ کے لئے چڑھتے تو اذان کے ختم تک وہیں بیٹھے رہتے
(ابوداؤد،کتاب الصلوٰۃ)
٥.کھڑے ہوکر خطبہ دینا۔
(مسلم،کتاب الجمعہ)
٦.دو خطبے دینا۔
(مسلم،کتاب الجمعہ)
٧.حسب ضرورت بلند آواز سے خطبہ دینا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب خطبہ دیتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہوجاتیں اور آواز بلند ہو جا تی۔
(مسلم،کتاب الجمعہ)
٨.مختصر خطبہ دینا۔
٩.بکثرت سورہ ق پڑھنا۔
حضرت عمرہ کی بہن کہتی ہیں کہ میں نے سورہ ق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن سن کر یاد کی ہے،آپ اسے ہر جمعہ کو خطبہ میں منبر پر پڑھا کرتے تھے۔
(مسلم،فصل فی قراءۃ القرآن فی الخطبہ)
١٠.دو خطبوں کے درمیان خاموش بیٹھنا۔
(ابوداؤد کتاب الصلاۃ)
١١.حاضرین کا امام کی طرف متوجہ ہونا۔
(ابن ماجہ)
١٢.توجہ سے خطبہ سننا۔
آپ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص جمعہ کے دن شریعت کے حکم کے مطابق پاکی حاصل کرے۔پھرگھر سے نکل کر جمعہ کی نماز میں حاضر ہو اور نماز کے ختم تک خاموش رہے۔توجمعے سے پہلے کے سارے گناہ اس کے معاف کردیے جائیں گے۔
(نساءی)
١٣.خطبے کے دوران دونوں پاؤں کھڑے کرکے ہاتھوں سے باندھ کر نہ بیٹھنا۔
(ابوداؤد،کتاب الصلوٰۃ)
١٤.خطبے کے دوران بات نہ کرنا بلکہ کسی بات کرنے والے کواشارے سے بھی نہ روکنا۔
(ترمذی)
١٥.بلا وجہ حرکت نہ کرنا،چٹاءی قالین وغیرہ سے نہ کھیلنا۔
(ترمذی)
١٦.دوران خطبہ سنت یا نفل نماز نہ پڑھنا۔
(مؤطا امام مالک)
www.drmuftimohdamir.blogspot.com

4 comments: