https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 11 September 2022

نماز جنازہ میں ثناپڑھنے کاثبوت

نماز جنازہ میں ثناء پڑھنا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور تابعین عظام سے ثابت ہے۔ حضرت ابو سعید مقبری رحمہ اللہ (المتوفى: 100 ھ) سے روایت ہے : میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نماز جنازہ کس طریقہ پر پڑھتے ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم میں تمہیں نماز جنازہ کا طریقہ بتاؤں گا ، وہ یہ کہ میں جنازہ کے ساتھ چلتا ہو ، اور جب جنازہ نماز کے لیے رکھ دیا جاتا ہے تو تکبیر کہتا ہوں، اور پھر حمد وثنا پڑھتا ہوں، اور پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہوں، اور پھر یہ دعا پڑھتا ہو۔۔۔الخ۔ جلیل القدر تابعی حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ (المتوفى: 96ھ) اور حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ (المتوفى: 104ھ) فرماتے ہیں : نماز جنازہ میں پہلی تکبیر کے بعد ثناء، اور دوسری تکبیر کے بعد درود شریف، اور تیسری تکبیر کے بعد دعا پڑھی جائے گی، اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا جائے گا۔ وقتہ نمازوں اور نوافل میں پڑھی جانے والی ثناء کے مشہور الفاظ: "سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك" پڑھنا مستحب ہے، اور اس میں" وجل ثناؤك"کا اضافہ بھی جائز ہے، یہ اضافہ بھی حدیث سے ثابت ہے۔ 1-​عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبيه :أنه سأل أبا هريرة: كيف تصلي على الجنازة؟ فقال أبو هريرة: أنا -لعمر الله أخبرك- أتبعها من أهلها، فإذا وُضعت كبرت وحمدت الله، وصليت على نبيه، ثم أقول: اللهم إنه عبدك وابن عبدك وابن أمتك، كان يشهد أن لا إله إلا أنت، وأن محمدًا عبدك ورسولك، وأنت أعلم به، اللهم إن كان محسناً فزد في إحسانه، وإن كان مسيئاً فتجاوز عن سيئاته، اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده. أخرجه الإمام مالك في موطئه في «باب ما يقول المصلي على الجنازة» (1/ 228) برقم (535)، والإمام محمد بن الحسن الشيباني في «باب الصلاة على الميت، والدعاء» (2/ 98) برقم (310)، وقال: وبهذا نأخذ، لا قراءة على الجنازة. وهو قول أبي حنيفة رحمه الله. وأخرجه الطبراني في «الدعاء» في «باب القول في الصلاة على الجنازة» (ص:361) برقم (1200). وقال عثمان بن سعيد الكماخي (المتوفى: 1171 هـ) في شرح هذا الحديث: فحمدت الله، أي: أثنيت عليه جل جلاله، أو قلت: "سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك". (المهيأ في كشف أسرار الموطأ: «أبواب الجنائز»، «باب الصلاة على الميت والدعاء له» (2/ 104)،ط. دار الحديث، القاهرة، عام النشر: 1425 هـ =2005 م) وفي مرقاة المفاتيح: يقال: حمدت فلاناً أحمده، إذا أثنيت عليه بجلائل خصاله. (مرقاة المفاتيح للملاعلي القاري (المتوفی: 1014 هـ) : «باب أسماء النبي صلى الله عليه وسلم وصفاته» (9/ 3696)، ط. دار الفكر، بيروت، الطبعة الأولى: 1422هـ= 2002م)

No comments:

Post a Comment