https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 17 February 2024

فاینینس اور انسٹالمینٹ میں فرق

 فائنانس (Finance) سرمایہ کاری کو کہتے ہیں اور انسٹالمنٹ (Instalment) قسطوں پر خریداری کرنے کو کہتے ہیں، اگر آپ کی مراد سوال میں مذکور لفظ ’’فائنانس‘‘ سے  بینک کے ذریعہ گاڑی وغیرہ خریدنا ہے جسے ’’کار فائنانسنگ‘‘ (Car Financing) کہتے ہیں، اور انسٹالمنٹ سے قسطوں پر کوئی چیز (مثلا گاڑی وغیرہ) خریدنا ہے تو ان دونوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ بینک کے ذریعہ  گاڑی لینے کے لیے سودی معاہدہ اور سود کی ادائیگی یا دیگر غیر شرعی عقود کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے؛ اس لیے بینک سے گاڑی خریدنا جائز نہیں ہے۔

بینک کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے قسطوں پر  گاڑی وغیرہ خریدنا اس شرط پر جائز ہے کہ عقد کے وقت کوئی ایک قیمت متعین کرلی جائے اور یہ طے کرلیا جائے کہ خریداری نقد پر ہو رہی ہے یا ادھار پر، اور ادھار کی مدت طے کرلی جائے، اور قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں کوئی اضافہ/ جرمانہ وصول کرنے کی شرط عائد نہ کی جائے۔ اگر تاخیر کی صورت میں جرمانے یا کسی بھی نام سے اضافی رقم وصول کرنا یا وقت سے پہلے قسط ادا کرنے کی صورت میں قیمت کم کرنا مشروط ہو تو یہ بیع ناجائز ہوگی۔ البتہ ان شرائط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کا جائز ہونا عام اشیاء کے بارے میں ہے، نقدی یا سونا چاندی قسطوں پر خریدنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔

شرح المجلہ میں ہے:

"البیع مع تاجیل الثمن و تقسیطه صحیح،یلزم ان یکون المدة معلومة فی البیع بالتاجیل و التقسیط".

(شرح المجلة لسليم رستم باز،ص:100،رقم المادة:245)

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"ويزاد في الثمن لأجله إذا ذكر الأجل بمقابلة زيادة الثمن قصدًا".

(البحرالرائق، ج:6، ص:115، ط:مکتبة رشیدیة)

No comments:

Post a Comment