https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 21 July 2024

اسکول میں ایڈوانس فیس لینا

 اگر ادارے کا یہ ضابطہ ہے کہ وہ ایڈوانس فیس لیتا ہے،تو ادارے والوں کے لیے ایڈوانس فیس لینے کی گنجائش ہوگی، اور اسی طرح اگر اسکول والوں نے یہ واضح کردیا تھا کہ  بچے کے اخراج کے وقت خواہ   مہینے کا درمیان ہو یا آخر  میں پوری فیس بہرصورت  لی جائے گی ،اور اس کا رواج بھی ہو کہ مہینے کے  درمیان یا آخر میں اسکول سے چلے جانے والے  بچےسے پورے مہینے کی فیس لی جاتی ہو  تو مہینے کے  درمیان یا آخر   میں بچےکے اسکول چھوڑدینے سے  فیس لینا درست ہوگا، اوراگر اسکول والوں نے نہ وضاحت کی ہو نہ ہی اس کا رواج ہو تو اسکول چھوڑنے پر اس مہینے کی فیس  لینا درست نہیں ہوگا،البتہ جتنے دن بچہ سکول آیا ہے،اسی کی بقدر فیس لی جا سکتی ہے۔

فتح القدیر میں ہے:

"لا ‌يستوجب ‌الأجر ‌قبل الفراغ لما بينا. قال: (إلا أن يشترط التعجيل) لما مر أن الشرط فيه لازم."

(‌‌كتاب الإجارات، باب الأجر متى يستحق، ج:9، ص:74، ط: دار الفكر)

غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر میں ہے:

"السادسة العادة المحکمة۔۔۔۔واعلم ان العادة العرف رجع الیہ فی مسائل کثیرة حتی جعلوا ذلک اصلا........ الخ."

(القاعدة السادسة العادة محكمة، ج:1، ص:295، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوی ہندیہ ہے: 

"قالوا الأجير المشترك من يستحق الأجر بالعمل لا بتسليم نفسه للعمل والأجير ‏الخاص من يستحق الأجر بتسليم نفسه وبمضي المدة ولا يشترط العمل في حقه ‏لاستحقاق الأجر وبعضهم قالوا الأجير المشترك من يتقبل العمل من غير واحد ‏والأجير الخاص من يتقبل العمل من واحد‎…‎‏ والأوجه أن يقال الأجير المشترك ‏من يكون عقده واردا على عمل معلوم ببيان عمله والأجير الخاص من يكون ‏العقد واردا على منافعه ولا تصير منافعه معلومة إلا بذكر المدة أو بذكر ‏المسافة. كذا في التبيين.‏"

 (كتاب الإجارة، الباب الثامن والعشرون في بيان حكم الأجير الخاص والمشترك، ج:4، ص:500، ط: 

No comments:

Post a Comment