فتاوی رحیمیہ میں ہے:
"(الجواب ) مذی ایسی نجاست غلیظہ ہے جو بہنے والی ہے اور وہ نجاست غلیظہ جو بہنے والی ہو وہ مساحت کف یعنی ہتھیلی کے گڑھے کے برابر ( ایک روپیہ کے سکہ کے برابر ) معاف ہے، لہذا مذی مساحت کف کے بقدر یا اس سے کم ہو تو اسے کم مقدار کہا جائے گا اور اگر مساحت کف سے زیادہ ہو تو اسے کثیر مقدار کہا جائے گا، اس لئے کہ اگر مذی کپڑے پر لگی ہو اور پھیلاؤ میں مساحت کف سے کم ہے اور کسی وجہ سے اس کے ساتھ نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی، اعادہ ( دہرانے ) کی ضرورت نہیں۔ مراقی الفلاح میں ہے و عفی قدر الدرهم وزنا في المتجسدة وهو عشرون قیر اطاو مساحة في المائعة وهو قدر مقعر الكف فذاك عفو من النجاسة المغلظة (مرقى الفلاح مع طحطاوي باب الانجاس والطهارة عنها ص: ۸۳) اور معافی کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ساتھ نماز پڑھ لی اور بعد میں اس قلیل نجاست کا علم ہوا تو نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں یا جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہے اور نماز کے دوران اس نجاست کا علم ہوا اور نماز توڑنے میں جماعت فوت ہونے کا خوف ہو تو نماز نہ توڑے، اور اگر جماعت فوت ہونے کا خوف نہ ہو یا تنہا نماز پڑھ رہا ہو اور قضاء ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو افضل یہ ہے کہ نماز توڑ دے اور نجاست زائل کر کے نماز پڑھے، قضا ہونے کا اندیشہ ہو تو نماز نہ توڑے، معافی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دھونے کو ضروری نہ سمجھے بلکہ اولین فرصت میں اسے دھو لینا چاہئے۔
طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:
(قوله وعفى قدر الدرهم) أى عفا الشارع عن ذلك والمراد عفا عن الفساد به والا فكراهة التحريم باقية اجماعاً أن بلغت الدرهم وتنويها ان لم تبلغ وفرعوا على ذلك ما لو علم قليل نجاسة عليه وهو في الصلاة ففى الدرهم يجب قطع الصلوة وغسلها ولو خاف فوت الجماعة وفى الثانى يكون ذلك افضل مالم يخف فوت الجماعة بان لا یدرك جماعة اخرى والا مضى على صلوته لان الجماعة اقوى كما يمضى في المسئلتين اذا خاف فوت الوقت لان التفويت حرام ولا مهرب من الكراهة الى الحرام افاده الحلبي وغيره (طحطاوی علی مراقی الفلاح ص ۸۴ حوالہ بالا ) فقط والله اعلم بالصواب."
( کتاب الطهارات، رفیق نجاست غلیظہ کی مقدار عفو اور معافی کا مطلب، ٤ / ٥٤ - ٥٥، ط: دار الاشاعت )