https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 25 January 2020

Bosnian War PDF Tazkirah Ulamai Bosnia and Herzegovina تذکرہ علماء بوسنیا و ہرزیگووینا

١۹۹٥ میں بوسنیا ہرزیگووینا کے مسلمانوں پرظلم وستم اور نسل کشی کو دنیا نے دیکھا,یو این او,نے شور مچایا ,ہیومن رائٹس واچ  اور ایمنیسی انٹر نیشنل نے انسانیت کارونارویا,اخبارات ورسائل میں وہاں کی خوں چکاں داستانیں لکھی گئیں .میں ان دنوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایم اے کاطالب علم تھا یہ خبر میں نے بھی پڑھی تو میرے اندر بھی
دینی حمیت  نے سر اٹھایا, میں نے سوچامیں کیاکرسکتاہوں بوسنیا کے لئے . یہی کہ وہاں کی تاریخ کھنگالوں اور اسلام کی عظیم شخصیات کی سوانح جو پردۂ خفا میں ہے لوگوں کے سامنے پیش کردوں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان شخصیات کے کارنامے اور ان کی تصانیف اور جدوجہد پر مشتمل کتابیں سقوط بغداد کی طرح خاکستر  کردی جائیں لہذا میں نے اس کتاب کو مرتب کرنے میں حتی المقدورتحقیق وتفحص, صداقت واستنادکوبروئے کار لاتے ہوئے,بڑی محنت سے کئ سال کوشش کی بالآخرمسودہ تیار ہوگیا تو حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی علیہ الرحمہ سے اس پرمقدمہ لکھوانے کا عزم کیالیکن علی گڑھ  سے لکھنؤ اپنی کاہلی  کی بنا پر نہ جاسکا .ایک سال تک مسودہ قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے دفتر میں پڑارہا بالآخر ایک روز خبر آئی کہ شیخ ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ نے جان جان آفریں کے سپرد کردی اناللہ واناالیہ راجعون قصہ مختصر:اب سے بیس سال پہلے یہ کتاب شائع  ہوئی تھی اس  میں بوسنیاکی تاریخ, علماء مشائخ  کاتذکرہ مظالم کی داستان تفصیلی و مستند  پیرایئے  میں مع حوالہ بیان کی گئ ہے.
مفت  پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے نیچے لنک پر  کلک کریں  https://drive.google.com/file/d/136tRs1IwPzSDOOJ4FROrHqEvtb3KeEwQ/view?usp=drivesdk

No comments:

Post a Comment