https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 7 February 2020

Rejoice with the judgement of Allahرضابالقضاء

مسروق کے حوالے سے علامہ دمیری نے یہ حکایت  لکھی ہے کہ ایک شخص کے ہاں تین جانور پلے ہوئے تھے, گدھا,کتا اور مرغا, مرغا اسے صبح کی نماز کے لئے  جگاتا تھا کتااس کے گھر کا پہر ہ دیتا اور گدھے سے وہ باربردار ی کاکام کرتا تھا, پانی وغیرہ لادکرلانا وغیرہ. ایک دن ایک لومڑی  آئی  اورمرغے کو چٹ کرگئ. گھروالےمرغے کے مرنے پر سخت رنج غم میں مبتلا ہوگئے. لیکن مکان مالک نیک شخص تھا اس نے کہا :اس میں بھی اللہ نے کوئی بہتری رکھی ہوگی. اس کے کچھ دن بعد ایک بھیڑیا رات کو آیا اور گدھے کاپیٹ پھا ڑ گیا جس سے وہ مرگیا گھروالوں کو اس کی موت  پر بہت رنج ہوا لیکن اس نیک شخص نے کہا اللہ نے اس میں ہمارے لئے کوئی بہتری رکھی ہوگی.اسکے کچھ عرصے بعد کتا بیمار ہوکر مرگیا اس شخص نے پھر یہی کہا کہ اللہ نے اس میں بھی ضرور کوئی بہتری رکھی ہوگی.
ایک دن صبح شور ہوا کہ کہ پڑوسیوں کو  فوجیوں نےگرفتار کرلیا اور وجہ یہ بتائی گئی کہ  ان کے جانوروں کی آواز سے بادشاہ کی نیند خراب ہوتی تھی اس لئے  جن لوگوں کےپاس جانور تھے انہیں گرفتار کرلیاگیا. تب اس شخص نے کہا میرے جانوروں کے فوت ہونے میں یہ مصلحت تھی کہ اللہ مجھے گرفتاری سے بچانا چاہتاتھاحقیقت  یہ ہے کہ جو اللہ کی مہربانیوں کے رموز
سمجھتے ہیں وہ اللہ کے ہر فعل پر راضی رہتے ہیں .
حیات الحیوان الکبریٰ  جلد اول صفحہ ۲۹۸


No comments:

Post a Comment