https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 4 November 2023

ارکان پورے ہونے پر خود حلق کرنا

  عمرہ اور حج کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد، احرام سے نکلنے کے لیے  خود بھی اپنے بال کاٹے اور مونڈے جاسکتے ہیں ،  اور کسی دوسرے احرام والے   جس کے ارکان مکمل ہوچکے ہوں  سے بھی   بال کٹوائے  اور منڈوائے  جا سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو حلق في حل بحج) في أيام النحر، فلو بعدها فدمان (أو عمرة) لاختصاص الحلق بالحرم (لا) دم (في معتمر) خرج (ثم رجع من حل) إلى الحرم (ثم قصر) وكذا الحاج إن رجع في أيام النحر وإلا فدم للتأخير»

(قوله أو حلق في حل بحج أو عمرة) أي يجب دم لو حلق للحج أو العمرة في الحل لتوقته بالمكان، وهذا عندهما خلافا للثاني."

(کتاب الحج باب الجنایات ج نمبر ۲ ص نمبر ۵۵۴،ایچ ایم سعید) 

لباب المناسک میں ہے:

"(واذا حلق ) أي المحرم  (راسه) اي راس نفسه (او راس غيره) أي ولو كان محرما (عند جواز التحلل) أي الخروج من الاحرام باداء افعال النسك ( لم يلزمه شيئ)"

(باب مناسک منی فصل فی الحلق و التقصیر ص نمبر ۳۲۴،مکتبہ امدادیہ

No comments:

Post a Comment