https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 8 July 2024

مالک کی بلااجازت کرایہ دار کا دوکان کسی اور کو کرایہ پر دینا

 عقدِ اجارہ تام ہونے کے بعد کرایہ دار منافع کا مالک بن جاتا ہے اور اس کو منافع حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہو جاتا ہے اب چاہے وہ خود منافع حاصل کرے یا کسی اور کو منافع کا مالک بنائے۔ بشرطیکہ کسی ایسے شخص کو نہ دے جو اس میں ایسا کام شروع کرے جس کی وجہ سے مکان یا دکان کو نقصان پہنچتا ہو، لہذا اگر مالک مکان نے کرایہ دار پر یہ شرط لگائی کہ آپ یہ مکان کسی اور کو کرایہ پر نہیں دیں گے تو یہ شرط باطل ہوگی اور کرایہ دار اگر کسی اور کو مکان یا دکان کرائے پر دینا چاہے تو دے سکتا ہے لیکن کرایہ میں زیادتی نہیں کر سکتا البتہ اگر اس نے کرایہ کی دکان میں اضافہ کیا یعنی الماری وغیرہ نصب کیے تو پھر اس کے بدلے کرایہ میں زیادت کر سکتا ہے۔ اور اگر دوسرے کرایہ دار کی تعدی کی وجہ سے مکان یا دکان میں کوئی نقصان آجاتا ہے تو اس کا تاوان اس پر ہوگا۔

           لہذا صورت مسئولہ میں کرایہ دار کے لیے جائز ہے کہ دوسرے شخص کو دکان کم کرایہ پر دے بشرطیکہ دکان کو کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو۔

(وله السكنى بنفسه وإسكان غيره بإجارة وغيرها) وكذا كل ما لا يختلف بالمستعمل يبطل التقييد لانه غير مفيد۔  (الدر المختار على صدر رد المحتار، كتاب الإجارة، باب ما يجوز من الإجارة وما يكون خلافا فيها، ج:9، ص:38)


No comments:

Post a Comment