https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 22 November 2019

Arabic poetry


زید بن حارثہ مشہور صحابی رسول کے والد کے اشعار جو اپنے بیٹے کو تلاش کرتے ہوئے انہوں نے کہے۔

بکیت علی زید ولم ادر ما فعل
احی فیرجی ام اتی دونہ الأجل
(میں زید کے غم میں گریہ و زاری کررہا ہوں مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس حال میں ہے۔آیا وہ زندہ ہے کہ اس سے ملنے کی امید ہو۔یا اسے موت نے ہم سے جدا کردیا۔)
فواللہ ما ادری وانی لسا ءل
اغا لک بعدی السھل ام غالک الجبل
(خدا کی قسم مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور میں حیران و سرگرداں پوچھتا پھرتا ہوں کہ میرے پیچھے تجھے میدان نے چرالیا یا پہاڑ نے اچک لیا؟)
تذکر فیہ الشمس عند طلوعھا
و تعوض ذکراہ اذا غزبھا افل
(سورج اپنے طلوع ھونے کے ساتھ مجھے اس کی یاد دلاتا ہے اور ڈوبتے ہوئے بھی اس کی یاد تازہ کر جاتاہے۔)
ساعمل نص العیص فی الأرض جا ھدا
ولااسام التطواف اوتسام الابل
میں اپنے اونٹ کو تیزی سے دوڑا کر زمین میں اس کی جستجو سے باز نہیں آؤں گا الا یہ کہ میرا اونٹ تھک کر نڈھال ہوجائے۔
حیاتی او تاتی علی منیتی
فکل امری فان وان غرہ الامل
یا مجھے موت آجائے کیونکہ ہرشخص فانی ہے۔اگرچہ امید اسے مبتلائے فریب رکھے۔
#Poetry of Zaid bin Harsa parents

No comments:

Post a Comment