https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 29 November 2019

نماز جمعہ کے آداب

١.جمعہ کی نماز کے لیے غسل کرنا۔
(ابوداؤد،کتاب الطھارۃ )
٢.جمعہ کی ادائیگی میں لا پرواہی نہ کرنا۔
(ابوداؤد،کتاب الصلوٰۃ
٣.مسواک کرنا۔
(مسلم شریف،کتاب الجمعہ )
٤.تیل لگانا۔
(بخاری,کتاب الجمعہ)
٥.اپنے پاس موجود سب سے اچھے کپڑے پہننا۔
(ابن ماجہ،باب ما جاء فی الزینہ یوم الجمعہ)
٦۔خوشبو لگانا۔
(مسلم شریف،کتاب الجمعہ )
٧.جمعہ کے دن مسجد میں جلدی جانا۔
(بخاری کتاب الجمعہ،باب فضل الجمعہ )
٨.جمعہ کی پہلی اذان کے بعد تمام کام چھوڑ کر مسجد پہنچنے کی کوشش کرنا۔
(سورہ الجمعہ آیت:٩)
٩.ہوسکے تو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پیدل چل کر جانا۔
(ترمذی،باب فی فضل الغسل یوم الجمعہ)
١٠.مسجد کی طرف جانے اور داخل ہونے کے آداب کا لحاظ رکھنا۔آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی مسجد جا یے تو بیٹھنے سے پہلے دورکعت پڑھ لے۔
(ترمذی،ابواب الصلوٰۃ)
١١.اگر خطبہ شروع ہو گیا ہو تو تحیہ المسجد نہ پڑھنا،ورنہ تحیتہ المسجد پڑھ کر بیٹھنا۔
(ترمذی،کتاب الصلوٰۃ)
١٢.جمعہ کی نماز سے پہلے مسجد میں کوئی حلقہ نہ لگا نا۔
(ابوداؤد،کتاب  الصلوٰۃ،باب التحلیق یوم الجمعہ قبل الصلوٰۃ)
١٣.لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرنا۔
(ابوداؤد،کتاب الصلوٰۃ،باب تخطی رقاب الناس یوم الجمعہ)
١٤.کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر پہلی صف میں بیٹھنے کی کوشش کرنا۔
آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ اور اس کے فرشتے اگلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔
(ابوداؤد،کتاب الصلوٰۃ،باب تسویتہ الصفوف)
١٥.امام کے قریب بیٹھنا۔
(ابوداؤد،کتاب الصلوٰۃ)
١٦.کسی کو اٹھا کر اس کی جگہ خود نہ بیٹھنا۔
(مسلم شریف،کتاب السلام)
١٧.پہلے سے بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان تفریق کر کے نہ بیٹھنا۔
(ابن ماجہ،باب فرض الجمعہ)
١٨.نیند آنے پر جگہ بدل دینا۔البتہ خطبہ کے دوران ایسا نہ کیا جائے۔
(السنن الکبری للبیہقی)
١٩.اقامت جمعہ کے بعد فوراً نماز شروع کردینا۔
(درمختار،کتاب الصلوٰۃ)
٢٠.جمعہ کی نماز میں مسنون قرآت کا اہتمام کرنا۔
(مسلم شریف،کتاب الجمعہ)
٢١.نماز کو خطبے سے طویل کرنا۔
مسلم شریف،کتاب الجمعہ،فی ایجازالخطبتہ واطالتہ )
(الصلوٰہ
٢٢.جمعہ کی نماز کے بعد سنت و نوافل کی ادائیگی کے لیے جگہ بدلنا۔
(ابوداؤد،باب الصلوٰۃ بعد الجمعہ )
٢٣.جمعہ کی نماز کے بعد سات مرتبہ سورہ اخلاص و معوذتین پڑھنا۔ اسے ورد ضامن بھی کہتے ہیں
(الاذکار للنووی)
٢٤.جمعہ کی نماز کے بعد روزی کی تلاش میں نکلنا۔
(سورہ الجمعہ:١٠)
 www.drmuftimohdamir.blogspot.com
*****
درج ذیل مضامین بھی ملاحظہ فرمائیں اوراپنی قیمتی آراء سے نوازیں:
#Parent's rights after death
#Etiquettes of naming
#نام رکھنے کے آداب
#The Impact of Islam on Indian culture
#Last address of the prophet Mohammad peace be upon him
#Prophet's life in short
#Munsif Gogoi
#شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
#ولیمے کے آداب
#والدین کے حقوق
#انسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#والدین کے حقوق
#غیبت
#سنت و نوافل کہاں پڑھنا بہتر ہے مسجد میں یا گھر میں
#اولوالامرکی تفسیر
#آداب نکاح
#Eid Meeladun Nabi
# موبائل اور فون کے آداب

www.drmuftimohdamir.blogspot.com

No comments:

Post a Comment