https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 7 December 2019

آدابِ خواب

آدابِ خواب
١.عالم یا خیر خواہ کے علاوہ کسی کےسامنےذکر نہ کرنا۔
کیونکہ آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:کسی   عالم یا خیر خواہ کے علاوہ کسی کے سامنے اپنے خواب بیان نہ کرو۔
(ترمذی،ابواب الرویا)
٢.تعبیر دینے میں جلدی نہ کرنا آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:خواب گویا پرندے کی ٹانگ پر ٹکاہوا ہے۔معبر نے جو بھی تعبیر دیدی وہ ہوجاتی ہے۔
(ابوداؤد،کتاب الادب)
٣ معبر تعبیر دینے سے پہلے یہ دعاء پڑھے:خیر تلقاہ وشر توقاہ و خیر لنا وشر لاعداءنا،والحمدللہ رب العالمین
(عمل الیوم واللیلہ،باب ما یقول اذااستعبر الرویاء)
٤.اچھے خواب پر اللہ کی حمد و ثناء کرنا۔
(بخاری،کتاب التعبیر )
٥.اچھا خواب دیکھیں تو اسے خوشخبری کاباعث جانیں۔
(مسلم،کتاب الرویا)
٦.جھوٹا خواب بیان نہ کرنا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جوآدمی ایسا خواب بیان کرےجو اس نے نہیں دیکھا تو اسے مجبور کیا جائے گا کہ وہ جو کے دودانوں کے درمیان گرہ لگاے اور وہ ایسا ہرگز نہ کرسکے گا۔
(بخاری کتاب التعبیر )
٧.اچھے خواب کی اچھی تعبیر لینا۔اور اگر ضرورت سمجھیں تو اپنے احباب کے سامنے بیان کردینا۔
(مسلم،کتاب الرویا)
٨.اچھے خواب پر خوش ہونا۔
(مسلم،کتاب التعبیر)
٩.براخواب دیکھیں تو الٹی طرف تین مرتبہ تھتکار دیں۔
(مسلم،کتاب الرویاء)
١٠.برا خواب دیکھیں تو تین مرتبہ أعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھیں اور پہلو بدل دیں۔اللہ سے اس خواب کی اچھائی مانگیں اور براءی سے اللہ کی پناہ مانگیں۔
(بخاری،کتاب بدء الخلق)
١١.برا خواب دیکھیں تو کسی سے اس کا ذکر نہ کریں اور دورکعت نماز پڑھ لیں۔
(مسلم،کتاب الرویا)
***
درج ذیل مختصر مضامین بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں:
www.drmuftimohdamir.blogspot.com
#Etiquettes of their own personality
#انسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#Etiquettes of naming
#نام رکھنے کے آداب
#The Impact of Islam on Indian culture
#Last address of the prophet Mohammad peace be upon him
#Prophet's life in short
#Munsif Gogoi
#شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
#ولیمے کے آداب
#والدین کے حقوق
# ا نسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#غیبت
#سنت و نوافل کہاں پڑھنا بہتر ہے مسجد میں یا گھر میں
#اولوالامرکی تفسیر
#آداب نکاح
#Eid Meeladun Nabi
# موبائل اور فون کے آداب
www.drmuftimohdamir.blogspot.com

6 comments:

  1. Why anyone read dua before giving tabeer to any dream

    ReplyDelete
    Replies
    1. As we read dua when we drink milk,water,entere in Mosque etc,same that there is a suplication to illustrate the dream.

      Delete
  2. Replies
    1. I ask about above dua you wrote in third point

      Delete
    2. Its meaning is: goodness be find out and be prevented from badness,let goodness come towords us and badness to our enemies,all praises blongs to Allah the Lord of the worlds.

      Delete