https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 31 January 2020

Sulaiman Bin Mehran's reply to Hisham bin Abdul Malik, the Caliph of the time.سلیمان بن مہران اعمش کا جوابی خط ہشام بن عبد الملک خلیفۂ وقت کے نام

ابن خلکان  نے لکھا ہے کہ مشہور تابعی سلیمان بن مہران جو اعمش کے لقب سے مشہور ہیں خلیفہ ہشام بن عبد الملک  نے انہیں ایک خط لکھا کہ وہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی  رضی اللہ عنہ کے مناقب مساوی طورپر لکھ کر بھیج دیں.اعمش نے وہ خط قاصد کے ہاتھ سے لیکر پڑھا اور پڑھ کر بکری کے منھ میں دیدیا, بکری اسے چباگئی. اعمش نےاس کے بعد قاصد سے کہا یہی اس خط کا جواب ہے.  یہ سن کر قاصد چل دیا.پھر وہ تھوڑی دور جاکر لوٹ آیا اوراعمش کی خوشامد کرتے ہوئے  کہنے لگا خلیفہ نے قسم کھائی تھی کہ اگر تو جواب نہ لے کر آیا تو تجھے قتل کردوں گا. قاصد نے اپنے بھائیوں کو بیچ میں ڈال کر اعمش کی خوشامد کرکے جواب لکھنے پر بہرحال انہیں آمادہ کرلیا.چنانچہ اعمش نے درج ذیل جواب لکھا
امابعد, اگر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ  میں  دنیابھر کی خوبیاں ہوں تواس سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں اور اگر بفرض محال حضرت علی رضی اللہ عنہ میں دنیا بھر کی برائیاں ہوں تو اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں .لہذا آپ کو چاہئیے کہ آپ اپنے نفس میں غور کریں.فقط.والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ. 

No comments:

Post a Comment