https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 2 February 2020

Incumbent regime and Indian Muslims موجودہ حکومت اور ہندوستانی مسلمان


آج کل بھارت میں ہندوشدت پسند  بی جے پی کی حکومت ہے جو کھلم کھلا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتی ہے اس کے منسٹرس علی الاعلان حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولی برسانے کی بات کرتے ہیں ایسی باتیں وہ  عوامی اجتماعات میں سب کے سامنے کہتے ہیں اس کے نتیجے میں دو غنڈوں نے پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائیں, یہی بیانات اگر کوئی مسلمان دیتا حکومت اسے غدار, شدت پسند اسامہ بن لادن اسلامک اسٹیٹ  سے جوڑ دیتی ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب حفظہ اللہ کو جس نے آج تک کسی شدت پسندی یاحملہ کرنے کی کبھی بھی حمایت نہیں کی صرف اس وجہ سے ہندوستان چھوڑ کر ملیشیا جاناپڑاکیونکہ بنگلہ دیش کے بم دھماکے کے چند ملزمان ان کو پسند کرتے تھے, یہاں حکومت کے وزیر ممبران پارلیمنٹ گولی مارنے کی دھمکی دیتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوتی, میڈیا ہمیشہ مسلم مخالف خبریں سناکر لوگوں کو بے وقوف بناتارہتاہے لیکن اب خاموش ہے!حکومت کی چاپلوسی میں رات دن مصروف,اب گولی مارنے کی دھمکی دینے والے غنڈوں کے خلاف ایک لفظ نہیں کہتا,سپریم کورٹ نے گجرات  فسادات کے ان مجرمین کو ضمانت دیدی جنہیں ہائی کورٹ نے عمرقید کی سزا سنائی تھی .جبکہ یعقوب میمن کو وہی سپریم کورٹ بلاکسی ثبوت جرم کے پھانسی کی سزا برقرار رکھتی ہے؟افضل گورو کا معاملہ, بابری مسجد کافیصلہ ,کیا یہ انصاف ہے؟ اگر یہ انصاف ہے تو دوغلا پن کسے کہتے ہیں؟ اگر کوئی مسلم اس طرح کے بیانات دیتا یاکوئی مسلم اس طرح فائرنگ کردیتا تو پورے ملک میں میڈیا کےجھوٹے پروپیگنڈے سے فسادات ہوجاتے میڈیارات دن کئ مہینے تک اسی موضوع پر کتوں کی طرح بھونکتا رہتا, اور بالآخر سپریم کورٹ سے جب تک پھانسی نہ ہوجاتی اس وقت تک چپ نہ بیٹھتا.جب کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ گولیاں چلانے والے حکومت کے ارکان کے بیانات سے متاثرتھے پھر اس پر پابندی کیوں نہیں,ان غنڈوں کوکیوں جیل میں نہیں ڈالاجاتا جو اس طرح کے بیانات دیتے ہیں ؟الیکشن کمیشن نےصرف بہتر گھنٹے کی پابندی لگائی ہے یہ خود انصاف کے ساتھ بھونڈامذاق ہے. آر ایس ایس,پر پابندی کیوں نہیں؟اس پر نہیں لگ سکتی !کیوں کہ وہی حکومت چلارہی ہے.  کیا پرامن احتجاج کرنا جرم ہے ؟پھر حکومت مظاہرین پر کیوں زیادتی کررہی ہے؟
جب تک حکومت نفرت انگیز قانون واپس نہیں لے گی اس وقت تک یہ مظاہرے بند نہیں ہوں گے. سپریم کورٹ کی کارروائی بھی اس سلسلے میں مضحکہ خیز ہے. بی بی سی اردو نے آج ہی اس پر ایک مضمون شائع  کیا ہے. جو قابل دید ہے. ہے سپریم کورٹ نے دفعہ ٣۷۰, اور سی اے اے میں  مکمل طور سے حکومت کی حمایتی نظر آرہی ہے اس سے انصاف کے نظام پر ایک سوالیہ نشان لگتاہے. یہ رویہ نظام عدل کو ظلم وبربریت کی طرف لیجارہاہے.  بین الاقوامی برادری کو اس پر خاموشی توڑنی چاہئے .

No comments:

Post a Comment