https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 2 February 2020

A dream of the Prophet PBUHحضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ایک خواب

مستدرک میں حاکم نے یہ روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ نے ایک خواب دیکھابہت سی سیاہ بکریاں ہیں جن میں بہت سی سفید بکریاں آکر مل گئیں. صحابہ نے عرض کیاحضور نے اسکی کیاتعبیر لی؟. آپنےفرمایا عجمی لوگ تمہارے دین ونسب میں شریک ہوجائیں گے. صحابہ نےعرض کیا کیاعجمی لوگ ہمارے شریک ہوں گے؟ آپ نے فرمایا:اگر دین ثریامیں بھی معلق ہوگاتو عجمی لوگ اسے وہاں سی بھی نکال لائیں گے.
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا میں نے خواب دیکھا کہ کالی بکریوں کے پیچھےسفید بکریاں آرہی ہیں .پھر حضرت ابوبکر صدیق سے فرمایااس کی تعبیر بیان کرو! حضرت صدیق اکبر نے فرمایا:عرب دین میں آپ کااتبا ع کریں گے. اور عجم ان کا اتباع کریں گے. یہ سن کر حضور نے فرمایاصحیح ہے. فرشتے نے بھی یہی تعبیر دی تھی. 

No comments:

Post a Comment