https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 10 February 2020

Dream interpretation تعبیر خواب

ابن خلکان نے محمد بن سیرین مشہور تابعی و معبر خواب کے حالات میں لکھا ہے کہ ایک شخص آپ کے پاس خواب کی تعبیر  معلوم کرنے آیا. اور کہا کہ میں نے خواب میں پڑوسی کی کبوتری پکڑی اور اس کے بازو توڑدیے. یہ سن کر ابن سیرین کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا. اور فریا آگے بیان کرو. پھر اس نے کہا کہ اس کے بعد ایک کالا کوا آیااور میرے مکان کی پشت پر بیٹھ گیا اور پھر اس کوے نے میرے مکان میں نقب لگائی اور اس میں گھس گیا. محمد بن سیریں نے پورا خواب سننے کے بعد فرمایا کس قدر جلد تجھے تیرے رب نے تنبیہ فرمائی. اس کی تعبیر یہ ہے کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی کے پاس ناجائز طور پر آتاجاتا ہے. اور وہ کالا کوا حبشی غلام ہےجوتیری بیوی سے ناجائز تعلقات رکھتا ہے. 

No comments:

Post a Comment