https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 1 March 2020

انسانیت کے دشمن

بی جے پی آر ایس ایس اور دیگر مذہب کے نام پر لوگو ں کےبرین واش کرنے والی پارٹیوں نے اتنا زہر اگلا, اتنی نفرت پھیلائی  کہ سب سے پہلے وہ اسی نام پر اقتدار میں آئے اورپھردوبارہ لوگوں کو بیوقوف بنایا پھر اقتدار میں آگئے انہوں نے ہندومسلم میں نفرت پیداکی ذہنوں کو بدلا حتی کہ وہ لوگ جن کے مذہب میں چینوٹی کامارنابھی پاپ تھا وہ کھلے عام انسانوں کو مارتے, قتل پر اکساتے بلاوجہ صرف اپنی اکثریت کے زعم میں مارنے کی دھمکی دیتے ہیں اور کھلے عام ایسی باتیں کرتے جو ایک جنونی پاگل ہی کرسکتا ہے.افسوس کی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم خوداتنے زہریلے ہیں کہ تین دن بعد وہ قتل عام پر امن شانتی برقرار رکھنے کی اپیل ٹوٹیٹ کرتے ہیں جوذراذراسی باتوں کے ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اب اظہارتاسف کے لئے انہیں تین دن بعد وقت ملتاہے,بی جے پی اسے مذہب یا ملک کی خدمت سے اگر تعبیر کرتی ہےتو یہ بھی عوام, ملک اور اپنے ضمیر کو کھلا دھوکہ دینا ہے .گجرات کے فسادات بھی اسی طرز پر ہوئے تھے تب مودی وزیر اعلی تھے.آج وزیر داخلہ وہ ہیں جو کبھی مثبت بات ہی نہیں کرتے سی اے اے انہیں کے دماغ کی اپج ہے.جس کے خلاف آئین وسیکولرازم سے محبت کرنے والے پرامن  لوگ احتجاج کرتے رہیں گے
دہلی پولیس بی جی پی کی نگرانی میں کام کرتی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ پولیس نے ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ غداری کی .ان کا کام عوام کی حفاظت ہے لیکن انہوں جیساکہ ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہےفساد روکنے کے بجائے فسادیوں کا ساتھ دیا.بی جے پی کے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی.ایک جج نے اس کے خلاف ایکشن کی بات کی تو حکومت نے اس کا تبادلہ کردیا.جس ملک میں عدلیہ ہی آزاد نہ ہو ججز آزادانہ فیصلے سے ڈرتے ہوں وہاں جمہوریت اور سیکولرازم ٹوٹی پھوٹی حالت میں ہوتے ہیں  یہ طاقت اور اقتدار کا غلط استعمال نہیں ؟طاقت کا غلط استعمال ملک کے ساتھ غداری نہیں؟ قانون کی پاسداری اور اس کی حفاظت کی قسم کھاکر اقتدار کی کرسی پر براجمان ہونے والے یہ بھول گئے کہ ہم جو کام کررہے ہیں وہ انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے.ملک کے قانون کے خلاف بھیدبھاؤکرنااپنے قانون توڑیں تو ان کے خلاف ایکشن نہ لینا  اور دوسرے اگر آہ بھی کریں تو ان کاعرصۂ حیات تنگ کردیناملک کے آئین کے ساتھ غداری نہیں؟
لوگوں کو نفرت اور تقسیم کے سبق سکھانے والے حقیقتاََ انسانیت کے دشمن,ملک کے غدار قانون توڑنے والےہیں ایسے لوگوں کو اتنے اہم منصب پر بیٹھنے کے بعداپنا دماغ وسیع  کرنا چاہئے. اپنے لئے نہیں تو اپنی کرسی ہی کی عزت ہی کے لئے سہی,لیکن بی جے پی آرایس ایس اور اس سے جڑی  پارٹیوں نے ہمیشہ نفرت کی بات کی ,آج پوری دنیا میں ان کی باتوں اور ان کے قول وفعل کے تضاد کو دیکھ کر انسانیت بار بار شرمسار ہورہی ہے. کہتے ہیں سب کا ساتھ سب کا وکاس ,لیکن کام وکاس کے نہیں وناش کے کئے,اکثریت کو خوش کرنے کے لئے سی اے اے بنایا جو حقیقتاََ اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے.کیونکہ مسلمانوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا.جب کہ ہندوستان میں  مذہب کی بنیادپر شہریت دینے کی کبھی روایت نہیں رہی کیونکہ یہ ایک سیکولر ملک ہے. حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت سیکولرازم کو پاش پاش کرکے منوواد لانا چاہتی ہے.جوقانون پر چلنے والے سیکولر بھارتیوں کو منظور نہیں.
.اسی لئے وہ پرامن احتجاج کررہے ہیں , ایسے نہتے لوگوں پر صرف اس وجہ سے حملہ کرنا مارنا اورپولس کا تماشائی بن کر کھڑے دیکھنا انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے.یہ اپنے مذہب کی بھی توہین ہے کوئی سچا مذہبی انسان کسی بے گناہ کا قتل نہیں کرسکتا

No comments:

Post a Comment