https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 4 October 2020

معراج صاحب کی وفات


 معراج الدین احمد ہمارے قدیم پڑوسی اور بڑے گہرے دوست تھے ان سے تعلقات کاسلسلہ تقریبا ستائیس سال پراناتھا.وہ کئ بار علی گڑھ میں سرائے رحمان محلہ کے وارڈ میمبر بھی رہے.اس عہدے سے بہت سے لوگ اپنے گھربناتے ہیں لیکن انہیں وارڈ میمبر رہتے ہوئے مکان بیچ کر کرایہ پر رہناپڑا.اورعرصۂ درازتک کرایہ پررہے.پابندئ صوم وصلوۃ کے علاوہ ان کی محمودہ صفات میں غریب پروری علماء مشائخ سے تعلق اور ان کی خبرگیری ایسی صفات تھیں جن کی بناپریہ حضرات ان کے گرویدہ تھے.وہ ہرعالم کوبڑی قدرومنزلت سے دیکھتے اور ان کی قدر کرتے تھے جوغرباء ان سے ایک مرتبہ وابستہ ہوگئے وہ ہمیشہ ان سے متعلق رہے اوروہ سب کاخیال رکھتے تھے.یہ وہ صفات ہیں جن کی بناپر یقین کامل ہے کہ احکم الحاکمین انہیں مغفرت کی سعادت سے نوازیں گے .کیونکہ 

ایں سعادت بزور بازو نیست

تانہ بخشد خدائے بخشندہ

آج 4اکتوبر 2020بعد نماز عشاء نمائش گراؤنڈ کے قبرستان میں اس بے نفس اور شریف النفس انسان کی تدفین ہوئی اللہ تعالی جنت الفردوس میں انہیں اعلی مقام سے نوازے اور پسماندگان کوصبرجمیل عطا فرمائے.

مقدور ہو توخاک سے پوچھوں کہ او لئیم 

تونے وہ گنجہائے گراں مایہ کیا کئے


No comments:

Post a Comment