https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 21 September 2021

اویسی کے گھر پرحملہ

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے قومی صدر اسد الدین اویسی کے دہلی میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی کا گھر نئی دہلی کے اشوکا روڈ میں واقع ہے۔ دہلی پولیس نے تخریب کاری کے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہندو سینا کے 5 ارکان کو تخریب کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان شمال مشرقی دہلی کے منڈولی علاقے کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ 

پولیس کو اس واقعے کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب کسی نے انہیں پی سی آر کال کے ذریعے اس کے بارے میں بتایا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی حملے کے وقت بنگلے میں موجود نہیں تھے۔ 
بنگلے کی کیئر ٹیکر دیپا نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 7 سے 8 تھی۔ وہ نعرے بازی کر رہے تھے اور گھر کے اندر اینٹیں پھینک رہے تھے۔ 'دی انڈین ایکسپریس'کی رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے کے ملزم ہندو سینا کے رکن ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کے علاوہ اس واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment