https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 10 October 2021

اٹیچ بیت الخلاء اور غسل خانہ میں وضو کی دعاء کیسے پڑھیں

 مشترکہ غسل خانہ اوربیت الخلاجس میں داخل ہونےکے لیے ایک ہی دروازہ ہوتاہے اور قضائے حاجت کی جگہ اور غسل کی جگہ کے درمیان کوئی دیوار یا آڑ نہیں ہوتی، اس قسم کے غسل خانوں میں وضو کے شروع اور درمیان کی  دعائیں زبان سے پڑھنا منع ہے؛ کیوں کہ درمیان میں آڑ نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیت الخلامیں پڑھنا شمارہوگا، اوربیت الخلا میں اذکار پڑھنےسے شریعت نے منع کیا ہے، ایسی جگہ دل ہی دل میں زبان کو حرکت دیے بغیر پڑھنے کی اجازت ہے۔ البتہ اگر  غسل خانہ اور بیت الخلاء  دونوں ایک دوسرے سے ممتاز ہیں ، دونوں کے درمیان کوئی پردہ یا دیوار حائل ہے اور غسل خانے میں گندگی بھی نہیں ہے تو اس صورت میں وضو کی دعائیں زبان سے بھی پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔

فتاوی شامی  (1/ 156)
'' ويستحب أن لا يتكلم بكلام مطلقاً، أما كلام الناس؛ فلكراهته حال الكشف، وأما الدعاء؛ فلأنه في مصب المستعمل ومحل الأقذار والأوحال'' 

3 comments:

  1. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  2. اگر کوئی وضو اندر کرکے بیت الخلاء سے باہر آجاے اور پہلے بیت الخلاء کے باہر آنے کی دعا پڑھلے اور پھر وضو کی دعایں پڑھ لے تو کیسا ہے

    ReplyDelete