Authentic Islamic authority, seek here knowledge in the light of the Holy Quran and Sunnah, moreover, free PDFs of Fiqh, Hadith, Indo_Islamic topics, facts about NRC, CAA, NPR, other current topics By الدکتور المفتی القاضی محمد عامر الصمدانی القاسمی الحنفی السنجاری بن مولانا رحیم خان المعروف بر حیم بخش بن الحاج چندر خان بن شیر خان بن گل خان بن بیرم خان المعروف بیر خان بن فتح خان بن عبدالصمد المعروف بصمدخان
https://follow.it/amir-samdani?action=followPub
Tuesday, 23 May 2023
آٹومیٹک مشین میں کپڑے دھونے سے پاک ہو جاتے ہیں کہ نہیں
اگر پاک کپڑے مشین میں دھوئے جائیں تو انہیں تین پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے اور اگر کپڑے ناپاک ہیں یا پاک اور ناپاک کپڑے دونوں ملادیے تو انہیں پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ پاک پانی سے دھویا جائے، اور ہر مرتبہ نچوڑا بھی جائے، لہذا اگر آٹو میٹک واشنگ مشین میں انہیں اس طرح دھویا جائے کہ تین مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ کپڑے دھلیں اور ہر مرتبہ اس میں صاف اور پاک پانی استعمال ہوتاہو اور دوسری طرف سے کپڑوں سے مشین کے ذریعہ پانی نچڑ جائے تو وہ پاک ہوجائیں گے، اگرچہ پہلی مرتبہ پانی میں سرف اور صابن وغیرہ بھی شامل ہو۔
جدید آٹو میٹک مشین میں یہ سہولت موجود ہوتی ہے کہ جتنی مرتبہ کپڑے کی دھلائی مقصود ہو اُسے سیٹ کردیا جائے، مشین اتنی مرتبہ نیا پانی لے کر کپڑے کو دھوکر ہرمرتبہ نچوڑ دیتی ہے، لہٰذا گر تین مرتبہ یا اس سے زیادہ دھلنے کی سیٹنگ کرکے کپڑے دھوئے جائیں تو آٹو میٹک مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے پاک ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ کپڑے ناپاک ہونے کی صورت میں قلیل پانی میں انہیں ایک یا دو مرتبہ دھونا کافی نہیں ہوگا، اس لیےاگر دھوئے جانے والے کپڑے پاک اور ناپاک دونوں طرح کے ہوں تو ان کے دھونے کے لیے یہ طریقے اختیار کیے جائیں:
1۔ جن کپڑوں کے بارے میں یقین ہے کہ یہ پاک ہیں انہیں پہلے دھولیا جائے، اور اس کے بعد ناپاک اور مشکوک کپڑوں کو دھولیا جائے۔
2۔ جو کپڑے ناپاک ہیں، ان میں ناپاک جگہ کو پہلے الگ سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوکر اور نچوڑ کر، یا ناپاک حصے کو جاری پانی یا کثیر پانی میں دھو کر پاک کرلیاجائے، پھر تمام پاک کپڑوں کو واشنگ مشین میں دھولیا جائے، اس صورت میں دوبارہ واشنگ مشین میں تین مرتبہ دھونا یا بہت زیادہ پانی بہانا ضروری نہیں ہوگا۔
ہاں اگر جاری پانی میں یا کثیر پانی میں ناپاک کپڑے کو اچھی طرح دھو لیا جائے کہ ناپاکی زائل ہونے کا اطمینان ہوجائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا، اگرچہ کپڑا تین مرتبہ نہ دھلاہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
إِزَالَتُهَا إنْ كَانَتْ مَرْئِيَّةً بِإِزَالَةِ عَيْنِهَا وَأَثَرِهَا إنْ كَانَتْ شَيْئًا يَزُولُ أَثَرُهُ وَلَا يُعْتَبَرُ فِيهِ الْعَدَدُ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ ... وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ مَرْئِيَّةٍ يَغْسِلُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ وَيُشْتَرَطُ الْعَصْرُ فِي كُلِّ مَرَّةٍ فِيمَا يَنْعَصِرُ.
(1/41، 42، الفصل الاول فی تطہیر الانجاس، ط:رشیدیہ)
وفیہ ایضاً:
ثَوْبٌ نَجِسٌ غُسِلَ فِي ثَلَاثِ جِفَانٍ أَوْ فِي وَاحِدَةٍ ثَلَاثًا وَعُصِرَ فِي كُلِّ مَرَّةٍ طَهُرَ لجرَيَانِ الْعَادَةِ بِالْغَسْلِ. هَكَذَا فَلَوْ لَمْ يَطْهُرْ لَضَاقَ عَلَى النَّاسِ.
(1/ 42، الفصل الاول فی تطہیر الانجاس، ط:رشیدیہ)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment