https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 19 September 2023

بکریوں کی زکوٰۃ

بکریوں میں زکاة کے واجب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ سائمہ ہوں، یعنی سال کے اکثر حصے میں وہ جنگل میں چرتی ہوں اور وہ نسل کی افزائش اور بڑھوتری کے لیے ہوں، اگر یہ شرطیں پائی جائیں تو بکریوں میں زکاة کا نصاب یہ ہے: 40 بکریوں میں ایک بکری واجب ہوتی ہے۔ 40 سے 119 تک ایک ہی بکری رہتی ہے، جب بکریاں ایک سو بیس (120) ہوجائیں تو ان میں 200 تک 2 بکری واجب ہوتی ہیں، 201 میں تین (3) بکری واجب ہوتی ہیں، اس طرح 399 تک 3 بکری رہتی ہیں، پھر 400 میں 4 اور 500 میں 5 ہوجاتی ہیں، اس طرح آگے ہر سو میں ایک ایک بکری بڑھتی چلی جاتی ہے۔ قال في الدر المختار: نصاب الغنم ضأنا أو معزاً ․․․․․ أربعون، وفیہا شاة، وفي مائة وإحدی وعشرین شاتان، وفي مائتین وواحدة ثلاث شیاہ، وفي أربع مائة أربع شیاہ ․․․․․ ثم في کل مائة شاة (493-495/5، شامی فرفور)۔

No comments:

Post a Comment