https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 9 January 2024

دعا مانگنے کا طریقہ

 1۔ دعا مانگنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ  سینہ کے برابر  ہاتھ اُٹھائیں اور ہتھیلیاں آسمان کی طرف رہیں کیوں کہ دعا کا قبلہ آسمان ہے، دونوں ہاتھوں میں تھوڑا سا فاصلہ ہو۔ اور دعا کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر مَل لیں۔ 

 دعا کی ابتدا اپنے نفس سے کریں، پھر والدین کو، پھر تمام مسلمانوں کو شامل کریں۔
اوّل و آخر درود شریف پڑھنے سے دعا جلد قبول ہوتی ہے۔
دو  ر کعت صلوٰۃِ حاجت پڑھ کر صلوٰۃِ حاجت کی دعا پڑھنا بھی جلد حاجت روائی کا ذریعہ ہے۔

مصنف عبد الرزاق میں ہے:

"عن معمر عن الزہري قال: کان رسول اللہ ﷺ یرفع یدیہ عند صدرہ في الدعاء، ثم یمسح بہما وجہہ۔"

(جلد 2 ص: 247 ، رقم 3234 ، ط:  المجلس العلمي)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والأفضل في الدعاء أن یبسط کفیہ، ویکون بینہما فرجۃ۔"

( کتاب الکراہیۃ، الباب الرابع في الصلوۃ والتسبیح، جلد5 ص: 318 ط: دار الفکر ) 

الموسوعة الفقہیة  میں ہے:

"یری الحنفیۃ والمالکیۃ والشافعیۃ والحنابلۃ أن من آداب الدعاء خارج الصلاۃ رفع الیدین بحذاء صدرہ -إلی- من الأفضل أن یسبط کفیہ، ویکون بینہما فرجۃ۔"

(جلد 45 ص: 266 ) 

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله لأنها قبلة الدعاء) أي كالقبلة للصلاة فلا يتوهم أن المدعو جل وعلا في جهة العلو ط (قوله ويكون بينهما فرجة) أي وإن قلت قنية۔"

(فروع قرأ بالفارسية أو التوراة أو الإنجيل، باب صفۃالصلاۃ، جلد 1  ص: 507 ط:سعید)

دعا میں درود شریف پڑھنے کا لزوم

No comments:

Post a Comment