https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 3 August 2024

احلام فاطمہ نام رکھنا

 احلام کے عربی زبان میں کئی معانی آتے ہیں ،مثلا اگر اس کی اصل حُلماً وحُلُماً ہو تو ،اس کا معنی ہوگا:خواب دیکھنا۔

اگر اس کی اصل حِلماً ہو،تو معنی ہے:بردبار ہونا۔

لہذا اگر بیٹی کا نام احلام(ہمزہ پر زبر)  فاطمہ رکھنا چاہتے ہیں ت  بمعنی بردبار ہونا ہوگا ،اس طرح نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ،معنی کے اعتبار سے یہ نام درست ہوگا۔

قرآن کریم میں ہے :

"اَمْ تَاْمُرُھُمْ اَحْلاَمُھُمْ بِھٰذَا"(سورة الطور،32)

القاموس الوحید میں ہے:

"حَلَمَ یَحلُمُ حُلما وحُلُما :خواب دیکھنا۔

حَلُمَ یَحلُمُ حِلما :بردبار ہونا،یعنی ناگواری اور غصہ کے اظہار پر قدرت کے باوجود نرمی سے کام لینا،متحمل مزاج ہونا،سلیم الطبع ہونا ،دور اندیش ہونا ،دانشمند ہونا۔"

(ص:371، ط:ادارۂ اسلامیات)

No comments:

Post a Comment