ناپاک کپڑوں کی پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں تین مرتبہ اس طرح دھویا جائے کہ ہر مرتبہ نئے پانی سے دھو کر اچھی طرح سے نچوڑ لیا جائے،لہذا صورتِ مسئولہ میں واشنگ مشین میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد اگراِسپینر مشین (یعنی مشین کا وہ حصہ جس میں کپڑا ڈال کر گھمانے سے کپڑے اچھی طرح نچوڑ جاتے ہیں، اور کچھ حد تک خشک بھی ہوجاتے ہیں) میں کپڑوں کو ڈال دیا جائے، اور اِسپینر کے اوپر صاف پانی کا پائپ لگاکر اتنی دیر چلایا جائے کہ گندے پانی کی جگہ صاف پانی نیچے پائپ سے آنا شروع ہوجائے، تو یہ کپڑے پاک ہوجائیں گےاوراگر مذکورہ طریقے کے مطابق اسپینر مشین سے ہرمرتبہ نچوڑا نہ جائے تو اوپر سے صرف تین مرتبہ پانی ڈالنے سے کپڑے پاک نہ ہوں گے ، بلکہ بدستور ناپاک رہیں گے،ایسے تمام کپڑوں کو دوبارہ پاک کرنا ضروری ہوگا، چاہے نجاست کی جگہ معلوم ہو یا نہ ہو، دونوں صورتوں میں کپڑے ناپاک رہیں گے۔
درمختار میں ہے:
"(و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفاً وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد، به يفتى. (وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصر ثلاثاً) أو سبعاً (فيما ينعصر) مبالغاً بحيث لايقطر."
(كتاب الطهارة، باب الأنجاس :1/ 331،ط:سعيد)
No comments:
Post a Comment